... loading ...
وزیراعظم نوازشریف نے آئندہ کچھ عرصے تک ریاستی امور لندن سے چلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ انتہائی باخبر ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ وہ مزید کچھ ہفتے لندن میں اپنے قیام کو طول دیں گے۔ اس ضمن میں نوازشریف نے اپنے معاون خصوصی طارق فاطمی اور سیکریٹری فواد حسن کو لندن طلب کر لیا ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے سیکریٹری فواد حسن بھی ان دنوں پریشان ہیں اور وہ اپنے خلاف بعض ایسی بدعنوانیوں کے انکشاف کے خطرے سے دوچار ہیں جو بعض اداروں میں زیر تفتیش ہیں اور اس کے کچھ حصے بعض ایسے بینکرز کاروباری افراد سے جڑے ہوئے ہیں جن پر پہلے سے ہی حکمران خاندان کے لیے منی لانڈرنگ کے سنگین نوعیت کے الزامات ہیں ۔ وجود ڈاٹ کام کو اسلام آباد کے ایک اہم ذریعے نے یہ منکشف کیا ہے کہ گزشتہ دس ماہ میں ملک سے ہونے والی اربوں ڈالر کی منی لانڈرنگ کے اہم ترین ثبوت پاکستان کے ایک اہم ادارے نے نہ صرف جمع کر لیے ہیں بلکہ اس ضمن میں کچھ اہم صلاح مشورے بھی کیے گیے ہیں۔ یہ صورت حال اُن لوگوں کے لیے خطرے کی سنگین گھنٹی بجا رہے ہیں جو پہلے سے ہی پاناما لیکس کے ذریعے سامنے آنے والے حقائق سے خائف بیٹھے ہیں۔
انتہائی باخبر ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف اور اُن کے مقربین نے اس صورت حال سے نمٹنے کے لیے ایک طرف جہاں یہ طے کیا ہے کہ ابھی کچھ عرصے وزیر اعظم لندن میں ہی قیام کو طول دیتے ہوئے حکومت چلائیں ، وہیں یہ بھی طے کیا گیا ہے کہ پاکستان کے ذرائع ابلاغ میں اپنے “فیض یافتہ” کالم نگاروں ، اینکرز اور تجزیہ کاروں سے ایک منظم مہم برپا کی جائے جس میں نوازشریف کی طرف سے لندن میں رہ کر حکومت چلانے پر اعتراضات جنم نہ لے سکیں۔ اور اسے اُن کی “مبینہ “ہارٹ سرجری کے بعد ضروری آرام کے بنیادی تقاضے میں چھپایا جائے۔ دوسری طرف ملک میں دیگر ایشوز کھڑے کر کے اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کا کام جاری رکھا جاسکے۔باخبر ذرائع کے مطابق اس ضمن میں عمران خان ایک آسان ہدف ثابت ہوسکتے ہیں جنہیں وہ ایک ایسی حزب اختلاف کے طور پر کسی بھی صورت حال میں انگیج کر سکتے ہیں جو اصل اور ضروری مسائل سے توجہ ہٹاد یں۔ مثلاً وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی طرف سے پیش کیے گیے انتہائی پریشان کن اور غریب دشمن بجٹ کی بحث کو خواجہ آصف کی جانب سے شیریں مزاری کو ٹریکٹر ٹرالی کہہ کر خاموشی سے ٹال دیا گیا اور بحث بجٹ سے ہٹ کر خواجہ آصف کے حیا باختہ تبصرے کی جانب مبذول ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق ایک مرتبہ پھر تحریک انصاف کو ایسی ہی ٹامک ٹوئیاں مارنے والی سرگرمیوں کی طرف موڑ کر نوازشریف اور اُن کے گرد گھومنے والے مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی جائے گی۔ اس دوران میں ماڈل ٹاؤن کے حاشیہ بردار کالم نگار چائے کی پیالی میں طوفان اُٹھانے کی کوشش کریں گے۔ اور مختلف لوگوں پر الزامات کا دیرینہ مشغلہ جاری رکھیں گے۔ اس ضمن میں بعض ٹی وی کے تجزیہ کاروں اور کالم نگاروں کو لندن طلب کرکے صلاح مشورے بھی کیے گیے ہیں۔
وزیراعظم نوازشریف کی طرف سے یہ کوششیں کتنی کامیاب یا کتنی ناکام ہوتی ہیں؟ اس کا تعین اس امر سے لگایا جاسکے گا کہ یہ مطالبہ کتنی شدت سے اور کن جگہوں سے ہوتا ہے کہ نوازشریف ملک واپس آکر اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔نوازشریف سے حالات کا سامنا کرنے کے بجائے حالات سے خود کوبچانے کے لیے لندن میں اپنے قیام کو طول دینے کا ایک مقصد یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ وہ چاہ رہے ہیں کہ فوجی سربراہ کی ختم ہونے والی مدت کا زیادہ سے زیادہ عرصہ وہ ملک سے دوررہ کر گزارنے میں کامیاب ہو جائیں۔ وزیراعظم نوازشریف اپنے اس مقصد کی خاطر ملک کو درپیش علاقائی اور بین الاقوامی چیلنجز کو بھی مسلسل نظرانداز کررہےہیں۔ دیکھنا یہ ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کی یہ روش مزید کتنے دن برداشت کی جاسکے گی۔
آصف علی زرداری نے مراد علی شاہ اوروہاب مرتضیٰ کی کراچی صورتحال پر پارٹی قیادت کی سخت کلاس لے لی ، فوری نتائج نہ آنے پر برہمی کا اظہار ،اجلاس میں سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا بتائیں پیسے، اختیارات کس چیزکی کمی ہے، یہاں سڑکیں تاخیر سے بنتی ہیں تو محسن نقوی سے پوچھ لیں انڈرپاس ساٹھ...
میرے ڈاکٹروں کو مجھ تک رسائی دی جائے،عمران خان نے کہا تھا کہ یہ لوگ مجھے مار دیں گے، اب سمجھ آتا ہے کہ وہ بالکل ٹھیک کہہ رہے تھے،عمران سے آج کسی کی ملاقات نہ ہوسکی، عظمی خان بانی کو الشفا انٹرنیشنل اسپتال لے کر جائیں ان کا طبی ڈیٹا ان کے ڈاکٹرز کے پاس ہے، یہ لوگ بہت جھوٹ بول چ...
کراچی کی سڑکوں کی بحالی کیلئے 8ارب، گل پلازہ متاثرین کیلئے 7ارب معاوضہ منظور آئی آئی چندریگر روڈ پر تاریخی عمارت کے تحفظ کیلئے ایک ارب 57 کروڑ روپے مختص سندھ کابینہ نے شہر کراچی کی سڑکوں کی بحالی کے لیے 8 ارب 53 کروڑ روپے اور گل پلازہ آتشزدگی متاثرین کے لیے 7 ارب روپے معاو...
فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی، زخمی اور لاشیں ڈی ایچ کیو بھکر منتقل وفاقی وزیرداخلہ کاشہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش پنجاب کے ضلع بھکر کی سرحد پر قائم بین الصوبائی چیک پوسٹ داجل پر خودکش حملہ ہوا جس میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 1 زخمی ہوگیا۔تفصیلات ک...
ناصر عباس، سلمان اکرم، عامر ڈوگر، شاہد خٹک و دیگر ارکانِ اسمبلی احتجاج میں شریک احتجاج میں بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالجین سے معائنہ کرانے کا مطالبہ سامنے آیا ہے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر اپوزیشن نے احتجاج شروع کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کے م...
21 جولائی 2025 کا حکم اس بینچ نے دیا جو قانونی طور پر تشکیل ہی نہیں دیا گیا تھا قواعد کے تحت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ہی ماسٹر آف دی روسٹر ہیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں بڑا فیصلہ کرتے ہوئے وزیر اعظم اور وفاقی کابینہ کیخلاف توہینِ عدالت کی کار...
حملہ آوروں نے فائرنگ کے بعد دو گاڑیوں کو آگ لگادی اور فرار ہو گئے، عینی شاہدین حملے کی نوعیت واضح نہیں ہوسکی، علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا، اسسٹنٹ کمشنر بلوچستان کے ضلع پنجگور کے سرحدی علاقے چیدگی دستک میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے، حملہ آورو...
فضائی کارروائی کے دوران ننگرہار میں چار، پکتیکا میں دو اور خوست میں ایک ٹھکانہ تباہ، بہسود میں ایک ہی گھر کے 17 افراد ہلاک ہوئے ہیں،مارے گئے خوارجیوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے، سیکیورٹی ذرائع ان حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں، افغان طالبان کی وزارت...
یہ کیا ظلم تھا؟ کیسا انصاف ہے 180 سیٹوں والا جیل میں اور 80 سیٹوں والا وزیراعظم ہے،جماعت اسلامی قرارداد کی حمایت سے شریک جرم ، حافظ نعیم سے کوئی جا کر پوچھے کیا وہ سندھودیش کے حامی ہیں؟ ہمارے ہوتے ہوئیسندھو دیش کا خواب خواب ہی رہیگا، سندھو دیش نہیں بن سکتا،جو سب ٹیکس دے اس کو کو...
حکومت ناکام نظر آرہی ہے ،دہشت گردی کیخلاف حکومتی اقدامات اور معاشی پالیسی پر شدید تشویش کا اظہار بورڈ آف پیس میں ہم ڈھٹائی سے وہاں پہنچے اور کسی کو اعتماد میں نہیں لیا گیا،مصطفیٰ نواز کھوکھر کی پریس کانفرنس اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں نے دہشت گردی کے ...
خالد مقبول اور مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس آئین سے ناواقفیت کی واضح علامت ہے وفاقی وزیر کے بیانات سے سوال پیدا ہوتا ہیکیایہ وفاقی حکومت کی پالیسی ہے؟ ردعمل سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ خالد مقبول صدیقی اور مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس ان کی کم علمی اور آئ...
یہاں کچھ لوگ سیاسی فیکٹریاں لگائے بیٹھے ہیں، کسی بھی معاملے کو سیاسی بنا دیتے ہیں کوشش کامیاب ہوتی ہے سازش کبھی نہیں ہوتی ، ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے،خطاب گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ سندھ کے لوگوں نے ہمیں سنجیدہ لینا شروع کردیا ہے۔گورنر ہاؤس کراچی میں افطار عشائیے...