... loading ...

فرانس میں مظاہرین کی بڑے پیمانے پر گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ گزشتہ دو صدیوں میں فرانس میں آنے والا سب سے بڑا انقلاب ہے۔
لاکھوں مظاہرین گزشتہ چند ہفتوں سے فرانس کی سڑکوں پر ہیں اور میڈیا ملک میں نچلی سطح پر اٹھنے والی اس تبدیلی پر ہمیشہ کی طرح خاموش ہے۔ عوامی مظاہروں پر پولیس نے ردعمل دکھانا شروع کردیا ہے اور شہریوں کی گرفتاری کے ساتھ ساتھ مظاہروں کو منتشر کرنے کے لیے مختلف طریقے آزما رہی ہے۔
“الجزیرہ” کے مطابق صرف منگل کو ہی 40 افراد زخمی اور 73 گرفتار ہوئے جب 75 ہزار مظاہرین پیرس میں جمع ہوئے تھے جو متنازع اصلاحات کے خلاف مظاہرہ کر رہے تھے۔ پولیس کے مطابق 40 زخمیوں میں سے 29 سیکورٹی اہلکار ہیں۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق سینکڑوں نقاب پوش مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور ایک عمارت کے اندر بھی داخل ہوئے۔
عوام کے سڑکوں پر نکلنے اور بڑے پیمانے پر مظاہرے کرنے کی وجہ وہ متنازع بل ہے جو گزشتہ ماہ پیش کیا گیا ہے، جو فرانس کے مشہور ہفتے میں 35 گھنٹے کے قانون کو برقرار تو رکھتا ہے، لیکن اداروں کو کام کے متبادل اوقات منظم کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ اس میں ہفتے میں کام کو 48 گھنٹے تک بڑھانا اور عارضی طور پر دن میں 12 گھنٹے کام کی اجازت بھی شامل ہے۔ “غیر معمولی صورت حال” میں ملازمین کو ہفتے میں 60 گھنٹے بھی کام کرنا پڑ سکتا ہے۔
گزشتہ روز ہڑتال میں مشہور زمانہ ایفل ٹاور بھی بند کرنا پڑا اور ان لاکھوں فٹ بال شائقین کو آمدورفت میں مسائل کا سامنا رہا جو یورو 2016ء دیکھنے کے لیے فرانس میں موجود ہیں۔
پیرس میں ہونے والا مظاہرہ ابتدا میں پرامن رہا لیکن جیسے ہی لے انوالیدے کے علاقے میں داخل ہوا کچھ ہنگامہ خیزی ہونے لگی۔ جس پر پولیس نے واٹر کینن اور آنسو گیس کا استعمال کیا اور یوں ماحول کشیدہ ہوگیا۔
مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارتی فوجی قبضے کے 79 برس مکمل ہو گئے، بھارت کے ناجائز قبضے کے خلاف لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں۔ بھارتی جبر کے خلاف کُل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر آزادی پسند تنظیموں کی مقبوضہ وادی میں کال...
اسٹیل مینوفیکچررز کو 30 دسمبر 2026 تک جدید مانیٹرنگ سسٹم نصب اور فعال کرنے کی ہدایت کردی گئی سیلز ٹیکس چوری کی روک تھام اور سٹیل کی پیداوار و ترسیل کی مؤثر نگرانی کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سٹیل سیکٹر میں مانیٹرنگ کا نظام سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، سٹیل مینوفیکچر...
صوبے میں مردوں کی شرح خواندگی 68 اور خواتین کی 47 فیصد ریکارڈ پنجاب 68 فیصد کے ساتھ سرفہرست، ملک کی مجموعی شرح خواندگی 63 فیصد تک پہنچ گئی پاکستان میں شرح خواندگی کے حوالے سے سندھ نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی، جہاں مجموعی شرح خواندگی 58 فیصد ہوگئی ہے۔ صوبے میں مردوں کی شرح خوا...
کورنگی جام صادق پُل پر ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 40 سالہ وقار ولد مسکین جاں بحق، 35 سالہ اہلیہ شدید زخمی ہو گئی کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔ریسکیو سروس کے مطابق کورنگی جام صادق پُل پر ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل ...
دل کی صحت، جسمانی قوت اور وزن کو قابو میں رکھنے میں مددگار، مونگ پھلی میں پروٹین، فائبر، وٹامنز اور اہم معدنیات موجود مونگ پھلی کو غذائیت سے بھرپور اور کم قیمت خشک میوہ جات میں شمار کیا جاتا ہے، جس میں پروٹین، صحت بخش چکنائیاں، وٹامنز، معدنیات اور اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں۔...
قطر ائیر کی کراچی اسلام آباد کی دونوں پروازوں نے شیڈول کے مطابق محفوظ لینڈ کیا، ذرائع ایران پر امریکی حملے کی دھمکی کے بعد مشرق وسطی میں جی پی ایس سگنلز میں مداخلت سے فلائٹ ٹریکنگ میں خلل آگیا۔ ذرائع کے مطابق دوحہ سے کراچی اور اسلام آباد کی قطر ائیر کی 2 پروازوں کے نمبرز اور ل...
بیٹا خوف کے باعث خاموش رہا، ٹیچر کیخلاف کیس سامنے آنے پر پوچھ گچھ کی تو مبینہ زیادتی کا انکشاف ہوا، والد سرکاری اسکول میں بچوں سے مبینہ زیادتی اور نازیبا ویڈیوز بنانے کا کیس، اہم پیش رفت سامنے آ گئی۔ پولیس کے مطابق انگلش ٹیچر صفدر عباس کے خلاف ایک اور مقدمہ درج، مقدمات کی تعدا...
حوثیوں کے اہم کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، انتظامی تنصیبات، مورچوں اور جنگجوں کے اجتماعات کو نشانہ بنایا گیا، ترجمان یمن میں حکومتی فورسز نے 750 سے زائد کارروائیوں میں حوثیوں کو بھاری نقصان پہنچانے کا دعوی کردیا دوسری جانب حوثیوں نے سعودی عرب کے اہم ہوائی اڈوں اور نیول بیس کو نشان...
فیصلہ سعودی عرب کے ہوائی اڈوں اور اہم تنصیبات پر حوثی میزائلوں اور ڈرون حملوں کے بعد کیا گیاامریکا نے سعودی عرب میں سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر اپنے غیر ہنگامی سرکاری ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کو ملک چھوڑنے کی ہدایت کردی۔ عرب ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریاض میں امریکی سفارت خانے ...
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے فیصلہ سازی میں کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی کو مائنس کرنے کی خبر پر اپنے ردعمل کا اظہار کر تے ہوئے کہاہے کہ فیصلہ سازی میں کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی کو مائنس کرنے کی خبر درست نہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق بیرسٹر گوہر نے تردید کی کہ فیصلہ سازی می...
اینٹی کرپشن حیدرآباد نے مقدمہ درج کرلیا، چیف اکاؤنٹنٹ فواز اشرف شیخ اور جونیئر اکاؤنٹنٹ وقاص بھٹی نامزد، معاملے کی مزید تفتیش جاریحیدرآباد(این این آئی) سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام میں جنوری 2025 سے اگست 2026 کے دوران پنشن کی مد میں 7 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد کی مبینہ غیر مجاز ا...
رجسٹرار آفس کے ذریعے درخواست کم از کم 15 روز قبل جمع کرانا ہوگیمہمانوں کو براہِ راست دعوت نامے جاری کرنے پر پابندی، خلاف ورزی پر کارروائی کا انتباہجامعہ کراچی کی انتظامیہ نے یونیورسٹی میں تمام پروگرامز، سیمینارز، کانفرنسز اور دیگر تقریبات کے انعقاد کے لیے وائس چانسلر کی پیشگی منظ...