... loading ...

روس نے امریکا کی ڈیموکریٹک پارٹی کی قومی کمیٹی (ڈی این سی) کے کمپیوٹر نیٹ ورک تک رسائی حاصل کرکے ہلیری کلنٹن کی مہم کا حساس ڈیٹا حاصل کرلیا ہے۔ روس کی حکومت سے وابستہ چند ہیکرز نے ڈونلڈ ٹرمپ کے مخالفین کی تحقیق کا پورا ڈیٹا بیس حاصل کیا ہے جو ہلیری کی جانب سے ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کو ظاہر کرتا ہے۔
واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ہیکرز نے ڈی این سی کے سسٹم کو قابو میں کیا، وہ بھی اس طرح کہ وہ تمام ای میل اور چیٹ دیکھنے کے قابل ہوں۔
ڈی این سی امریکا کی سیاسی انجمنوں کےان اہداف میں سے ایک ہے، جو نظروں میں رہتے ہیں۔ صدارتی امیدواروں ہلیری کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے نیٹ ورکس بھی روسی جاسوسوں کا ہدف تھے، جبکہ چند ری پبلکن سیاسی ایکشن کمیٹیوں کے کمپیوٹرز بھی نشانے پر تھے۔ لیکن ان کی تفصیلات معلوم نہیں۔
چند ہیکرز ایک سال سے ڈی این سی کے نیٹ ورک تک رسائی رکھتے تھے لیکن کمیٹی کے حکام اور ماہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے ایک بڑی کلین اپ مہم میں سب کو نکال دیا گیا۔ ڈی این سی کا کہنا ےکہ یہ عام جاسوسی تھی، مجرمانہ ہیکرز کی کارروائی نہیں۔
یہ دخل اندازی امریکی سیاسی نظام میں روس کی دلچسپی اور پالیسیوں کو سمجھنے اور ممکنہ صدر کی شخصیت کے مضبوط اور کمزور پہلوؤں کو جاننے کی کوششوں کو ظاہر کرتی ہے، بالکل ویسے ہی جیسے امریکی جاسوس دیگر ممالک اور رہنماؤں کے ساتھ کرتے ہیں۔
ان نفوذ کی گہرائی امریکا کے سب سے بڑے سائبر دشمن روس کی مہارت اور عزم کو ظاہر کرتی ہے جس نے وائٹ ہاؤس اور وزارت خارجہ جیسے تزویراتی اہداف سے لے کر اب سیاسی مہم کے اداروں کو بھی نشانہ بنانا شروع کردیا ہے۔
ایک گروپ جس کا نام کوزی بیئر بتایا جاتا ہے نے گزشتہ موسم گرما میں ڈی این سی تک رسائی حاصل کی تھی اور ای میل اور چیٹ رابطوں ّر نظر رکھے ہوئے تھا۔ فینسی بیئر نامی دوسرا گروپ اپریل کے اواخر میں نیٹ ورک میں داخل ہوا اور مخالف جماعت پر تحقیق کی فائلوں کو ہدف بنایا۔ یہی وہ کوشش تھی جس نے توجہ مبذول کروائی۔ ہیکرز دو فائلیں چرانے میں کامیاب ہوگئے اور وہ تحقیق کرنے والے پورے عملے کے کمپیوٹرز تک رسائی کے بھی حامل ہوئے۔
یہ دونوں گروپ امریکا کے علاوہ کینیڈا، یورپ اور ایشیا میں حکومتی اداروں، ٹیکنالوجی کمپنیوں، دفاعی ٹھیکیداروں، توانائی اداروں اور جامعات کو نشانہ بنا چکے ہیں۔
سیدعاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی کا وفد کے ہمراہ تہران پہنچنے پر پُرتپاک استقبال ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کیا، سفارتی اور ثالثی کوششوں کے سلسلے کو آگے بڑھائیں گے آرمی چیف کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد ایرانی حکومت کے اعلیٰ ترین حکام سے مذاکرات کے دوسرے دور کی تیاری ...
اساتذہ اور والدین کی جانب سے انکشاف کیا گیا تھا کہ امتحانی مرکز میں پیسوں کے عوض نقل کرائی جا رہی ہے نقل کی روک تھام کیلئیزیرو ٹالرنس کی پالیسی برقرار رہے گی،شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ،غلام حسین سوہو چیئرمین میٹرک بورڈغلام حسین سوہو نے پیسوں کے عوض نقل کی شکایت پر گورن...
9لاکھ 73ہزار 900میٹرک ٹن کا مجموعی ہدف مقرر کیا گیاہے،مراد علی شاہ تمام اضلاع اپنے نظام کو فعال بنائیں،بلا تاخیر ہدف حاصل کریں، بریفنگ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبائی محکمہ خوراک کو گندم خریداری مہم تیز کرنے کا حکم دے دیا۔ترجمان وزیراعلی سندھ کے مطابق سید مراد علی شا...
افغان طالبان کی کچھ روز سے فتنہ الخوارج کی ایک تشکیل کو پاکستان میں داخل کرانے کی کوشش پاک فوج کی جوابی کارروائی پر افغانستان سے فائر کرنیوالی گن پوزیشن کو تباہ کردیا،سکیورٹی ذرائع افغان طالبان کی باجوڑ میں پاکستانی سول آبادی پر گولہ باری ،2بچوں سمیت 3 افرادشہید، 3شدید زخمی ہ...
3اور 14سال کے دو بچے شہید، اسرائیلی جنگی طیاروں نے پولیس گاڑی کو نشانہ بنایا شاطی پناہ گزین کیمپ کے قریب چوک پر اسرائیلی ڈرون حملے میں کئی افراد نشانہ بنے حماس کے ساتھ جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں جس میں اسرائیل کے غزہ پٹی میں تازہ حملے...
ایران کے بعد امریکا کی ترجیح پاکستان بن گیا، امریکی صدر نے آئندہ دو روز میں مذاکرات کا اشارہ دے دیا،ہم پاکستان جانے پر زیادہ مائل ہیں،فیلڈ مارشل عاصم منیر لاجواب آدمی ہیں مذاکرات ممکنہ طور پر جمعرات کو اسلام آباد میں منعقد ہو سکتے ہیں، دونوں فریقین اہم تنازعات پر بات چیت جاری رک...
کھرب پتی طبقہ ٹیکس بچا رہا ہے موٹرسائیکل چلانیوالا عام شہری ٹیکس ادا کر رہا ہے عوام ایک لیٹر پیٹرول پر تقریباً سوا سو روپے ٹیکس ادا کر رہے ہیں، پریس کانفرنس حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پٹرولیم لیوی ٹیکس کے معاملے پر عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا جائے گا کیونکہ یہ عوام کے ساتھ ...
شام 5بجے سے رات ایک بجے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جائے گی، پاور ڈویژن بجلی مہنگی ہونے سے بچانے کیلئے مہنگے ایندھن کے استعمال کو کم سے کم رکھا جا سکے ترجمان پاور ڈویژن نے کہاہے کہ بجلی مہنگی ہونے سے بچانے کے لیے شام 5بجے سے رات 00:1بجے تک روزانہ 2 گھنٹے15،منٹ تک بجلی کی لوڈشیڈنگ ...
قید تنہائی کسی بھی قیدی کیلئے انتہائی سخت سزا ، امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے بانی پی ٹی آئی کے مطابق ان کی آنکھ میں کوئی بہتری نہیں آئی، سلمان صفدر بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے کہا ہے کہ ان کے مؤکل کی صحت اور قید تنہائی کی صورتحال نہایت تشویشناک ہے۔لاہور ہائیکورٹ بار می...
مراد علی شاہ کی زیرصدارت گندم خریداری پالیسی کا جائزہ اجلاس، خریداری مہم تیز کرنے کی ہدایت سبسڈی لینے والے آبادگاروں سے گندم خریدی جائے، تمام اضلاع میں مراکز فعال کیے جائیں کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت گندم خریداری پالیسی کا جائزہ اجلاس ہوا، چھوٹے آبا...
پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کی کوششوں سے مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی ممکن ہوئی ایڈمرل نوید اشرف کا ایٔر فورس اکیڈمی میںکیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ کی تقریب سے خطاب چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کی کوششوں سے مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی ممکن...
ایران کیساتھ مذاکرات میں کافی پیش رفت ہوئی، گیند اب تہران کے کورٹ میں ہماری تمام ریڈ لائنز اسی بنیادی اصول سے نکلتی ہیں،امریکی نائب صدر کا انٹرویو امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ حالیہ مذاکرات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے...