... loading ...

پاکستان بھر میں رمضان المبارک کا آغاز اس خوشگوار تاثر کے ساتھ ہوا ہے کہ برسوں بعد ملک بھر میں ایک ساتھ روزہ رکھا گیا۔ ملک بھر میں رمضان المبارک 1437 ھ کا چاند نظر آتے ہی چیرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اس کا باضابطہ اعلان کردیا۔ بعد ازاں مختلف شہادتوں کی تصدیق کےبعد مسجد قاسم خان کے مہتمم مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے بھی رمضان المبارک کے آغاز کا اعلان کیا۔
رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کی سربراہی میں کراچی میں محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہوا تھا۔ جس میں مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام، وزارت مذہبی امور کے نمائندے، اسپارکو کے ماہرین اور محکمہ موسمیات کے حکام بھی شریک تھے۔
راولپنڈی اور اسلام آباد میں زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مولانا ظہیر احمد کی صدارت میں ہوا جہاں اسلام آباد میں سب سے پہلے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں جس کی تصدیق کے بعد زونل کمیٹی نے چاند نظر آنے کا باضابطہ اعلان کیا۔ اس کے علاوہ کراچی، لاہور، پشاور، ملتان، رحیم یار خان، کوئٹہ، قلات، سکھراور نوابشاہ سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں چاند دیکھا گیا۔صوبائی دارالحکومت کی زونل کمیٹیوں نے چاند نظر آنے کی شہادتوں کی تصدیق سے مرکزی کمیٹی کو آگاہ کیا جس کے بعد چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے رمضان کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا جس کے مطابق منگل 7 جون کو پہلا روزہ رکھا گیا۔
ملک میں ایک ساتھ روزہ رکھے جانے سے عوام میں ایک خوشگوار احساس اُبھرا ہے۔ مسجد قاسم خان کے مہتمم مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے ایک روز قبل اپنی کمیٹی کا اجلاس مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس سے قبل نہ بلانے کا فیصلہ کیا تھا۔ عام طور پر مسجد قاسم خان کی کمیٹی چاند دیکھنے کا اعلان ایک روز قبل ہوتا تھا۔سعودی عرب اور مشرق وسطیٰ میں بھی پاکستان سے ایک روز قبل چاند نظر آنے کا اعلان ہوتا ہے۔ یوں مسجد قاسم خان کی کمیٹی کا فیصلہ عام طور پر مشرق وسطیٰ کے مختلف ممالک کے ساتھ ہم آہنگ رہتا تھا۔ جبکہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی طرف سے چاند دیکھنے کا اعلان ایک روز بعد ہوتا تھا۔ مگر اس مرتبہ مسجد قاسم خان کے مہتمم نے یہ اچانک اعلان کیا کہ وہ اپنا اجلاس مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے ساتھ ایک ہی دن بلائیں گے۔ اور یوں برسوں بعد ملک بھر میں ایک روز رمضان المبارک کا آغاز ہوگیا ہے۔
ایران کے ساتھ ملاقات اچھی رہی ، جوہری معاملے کے علاوہ اکثر نکات پر اتفاق ہوا،امریکی بحریہ آبنائے ہرمز سے آنے جانیوالے بحری جہازوں کو روکنے کا عمل فوری شروع کر دے گی یہ عالمی بھتا خوری ہے امریکا کبھی بھتا نہیں دے گاجو کوئی غیر قانونی ٹول دے گا اسے محفوظ بحری راستا نہیں ملے گا، ای...
اسلام آباد میں ایران امریکا جنگ بندی مذاکرات بھارت پر بجلی بن کرگرے ہیں بھارت کی سفارتی ناکامی پر کانگریس نے نام نہاد وشوا گرو مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا پاکستان میں ایران امریکا جنگ بندی مذاکرات بھارت پر بجلی بن کرگرے ہیں۔ مودی کو ہرطرف سے تنقید کا سامنا ہے۔خلیجی جنگ کے تناظر...
مذاکرات ناکام ہوئے توہم اسرائیل میں ایسے ہی گھُس سکتے ہیں جیسے لیبیا اور کاراباخ میں داخل ہوئے تھے، اسرائیل نے سیزفائر کے دن بھی سیکڑوں لبنانی قتل کیے اسرائیل کو اس کی جگہ دکھائیں گے، فلسطینی قیدیوں کو سزائے موت دینے کا اسرائیلی فیصلہ اور ہٹلر کی یہودی مخالف پالیسیوں میں کوئی فر...
اسلام آباد میں تاریخ ساز بیٹھک، امریکا اور ایران میں مذاکرات کے 2 ادوار مکمل،فریقین محتاط،پرامید،کاغزات کا تبادلہ ،ٹیکنیکی گفتگو آج مذاکرات کے پہلے مرحلے میں امریکی اور ایرانی وفود کے درمیان علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں ہوئیں، دوسرے مرحلے میں امریکی اور ایرانی وفود کے درمیان براہِ ر...
سعودی وزیر خزانہ کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کی وجہ سے بڑھتے ہوئے بیرونی دباؤ اور اخراجات کے پیش نظر پاکستان کو مالی مدد کا یقین دلایا پاکستان کی سعودی عرب سے مزید مالی امداد کی درخواست ، نقد ڈپازٹس میں اضافہ اور تیل کی سہولت کی مدت میں توسیع شا...
علاقائی کشیدگی میں کمی کیلئے سفارتی کوششیں مثبت پیشرفت ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اسلام آباد مذاکرات پائیدار امن علاقائی استحکام کیلئے تعمیری کردار ہے، اجلاس سے خطاب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے حالیہ سفارتی کوششوں کو علاقائی کشیدگی میں کمی، پائیدار امن اور ع...
اسرائیل نے گزشتہ 40دنوں میں سے 36دن غزہ پر بمباری کی،عرب میڈیا 23ہزار 400امدادی ٹرکوں میں سے 4ہزار 999ٹرکوں کو داخلے کی اجازت ایران جنگ کے دوران اسرائیل نے گزشتہ 40 دنوں میں سے 36 دن غزہ پر بمباری کی۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 107 فلسطینی شہید او...
امریکی وفد کی قیادت جے ڈی وینس کریں گے، امریکی ،ایرانی حکام کی بالمشافہ ملاقات کا امکان ایران کا وفد وزیر خارجہ عراقچی اور اسپیکر باقر قالیباف کی قیادت میں شریک ہوگا اسلام آباد میں ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی سے متعلق اہم مذاکرات کا پہلا دور آج ہوگا، دونوں ممالک ے ا...
فول پروف سکیورٹی کے انتظامات ،ریڈزون سرکل میں پانچ کلومیٹر کی توسیع ، نئی چوکیاں بن گئیں،گاڑیوں کے داخلے پر پابندی ،اسکول بند وفاقی دارالحکومت میں بڑی بیٹھک کی بڑی تیاری، فول پروف سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ریڈزون سرکل میں پانچ کلومیٹر کی توسیع کر دی گئی، نئی چوکیاں بھی ب...
حکومت سندھ نے مارکیٹس، ہوٹلز، شادی ہالز کے نئے اوقات کار نافذکر دیے ،کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو سندھ پولیس کی مدد سے اپنے علاقوں میں احکامات پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت شادی ہالزکو رات 8 سے 12 بجے تک تقریبات کی اجازت ، ہوٹلز اور فوڈ آؤٹ لیٹس شام 7 سے رات 11:30بجے تک کھلے ...
جماعت اسلامی کی پی پی رکن کی نشست اپوزیشن لیڈر سے آگے رکھنے پر تنقید جھگڑے پر اجلاس کچھ دیر کیلئے روکنا پڑا،میئر کراچیکی اراکین کو روکنے کی کوشش کراچی میں کے ایم سی سٹی کونسل اجلاس کے دوران جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی کے ارکان میں ہاتھا پائی ہوگئی، جھگڑے کے باعث اجلاس کچھ دی...
ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 385 روپے، پیٹرول کی نئی قیمت 366 روپے مقرر کردی پاکستان میں پیٹرول 55 روپے، ڈیزل 100 روپیفی لیٹر سستا ہو سکتا تھا، ذرائع وزیر اعظم کا پٹرول 12 روپے، ڈیزل 135 روپے سستا کرنے کا اعلان، ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 385 روپے مقرر، پٹرول کی نئی فی لیٹر قیمت 36...