... loading ...
پاناما لیکس کے حوالے سے اُٹھنے والے احتساب کے طوفان پر حکومت اور اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی میں ضوابط کار کے تعین کا مسئلہ جوں کا توں برقرار ہے۔ جسے حزب اختلاف نے تعطل کہا ہے مگر وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں کسی طرح کاتعطل نہیں اس صورتحال کوتعطل نہیں کہا جانا چاہیے۔
پاناما لیکس کے ضوابط کارپر حکومت اور اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی کا پانچواں اجلاس 4 جون کو ہوا جو ایک بار پھر بغیر کسی پیشرفت کے ختم ہوگیا۔ وفاقی وزیر ریلوے نے اجلاس کے بعد ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات میں کسی طرح کا ڈیڈ لاک نہیں، اس صورت حال کوڈیڈ لاک نہیں کہا جانا چاہیے، ہم نے 3 دستاویز حزب اختلاف کو پیش کیں اور ہمیں اُن کی جانب سے ایک دستاویز ملی۔ اجلاس میں جائزہ لیا گیا کہ حزب اختلاف کے ضوابط کار میں کن قوانین کی خلاف ورزی ہوتی ہے، جو ضابطہ کار قانون سے متصادم تھے ان کی نشاندہی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف نے اس پر مشاورت کے لیے وقت مانگا ہے اورمنگل کو اگلے اجلاس کی تجویز دی ہے۔جبکہ حکومت کا پہلے دن سے مؤقف ہے کہ وہ اپنے ضوابط کار پراصرار نہیں کرے گی حالانکہ حکومت نے اپنے پہلے ضوابط کار کو واپس لیا نہ سپریم کورٹ نے مسترد کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ قانون کسی مخصوص وقت کے لیے نہیں، طویل مدت کے لیے ہوتا ہے جب کہ ہمارا پہلے بھی مؤقف تھا اتفاق رائے سے آگے بڑھیں گے۔
دوسری جانب تحریک انصاف کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ضوابط کار کمیٹی کا اجلاس آج بھی بے نتیجہ رہا، اجلاس میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی جب کہ حکومت نے ہمارے ضوابط کار کو دیکھ کر جواب دینے کا وقت مانگا تھا، لہٰذا ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ مشاورت اور قانونی رائے لے کر حکومت کو منگل کے اجلاس میں رد عمل دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ مذاکرات سے متفقہ ضوابط کار پر پہنچ جائیں جب کہ ضوابط کارپر اتفاق کے بعد انکوائری کے لیے قانون بنانے پر کام کریں گے، قانون بنائے جانے کے بعد اس کی روشنی میں پانامالیکس پرکمیشن بنایا جائے گا۔
پاناما لیکس کے ضوابط کار پر حکومتی اور اپوزیشن کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا جس کے مطابق حکومت نے حزب اختلاف کے ضوابط کار کے پس منظر میں نئے ضوابط کار دیئے جب کہ نئے ضوابط کار میں متعلقہ قوانین پر مبنی دستاویزات بھی حزب اختلاف کو دی گئیں جس میں انکم ٹیکس، ویلتھ ٹیکس اور فارن ایکسچینج سے متعلق قوانین شامل ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق حزب اختلاف نے آپس میں اور اپنی قیادت سے مشاورت کے لیے وقت مانگا ہے اور کمیٹیوں کا آئندہ اجلاس منگل کی شام 4 بجے ہوگا۔
3 سال تک ڈائیلاگ کی کوشش کرتا رہا، بات چیت سیاسی مسائل کے حل اور جمہوریت کیلئے ہونی چاہیے، ہماری پارٹی میں کوئی تقسیم نہیں ہے، پارٹی قائدین اور کارکنوں کو سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کیلئے ہدایت ہمارا فیصلہ اٹل ہے استعفے واپس نہیں لیںگے، ارکان اسمبلیگاڑیاں، ڈرائیور ...
حملے کے بعد سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان کئی گھنٹے تک شدید فائرنگ کا تبادلہ ،علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا فائرنگ اور دھماکوں کی آوازوں سے قریبی آبادی شدید متاثر، کئی گھروں کے دروازے اور کھڑکیاں ٹوٹ گئیں،آئی جی خیبر پختونخوا ایف سی لائن بنوں پر دہشت گردوں کے ایک ...
پی ٹی آئی اراکین حاضری لگانے کے بعد واک آؤٹ کرگئے، رہا کرو رہا کرو، عمران خان کو رہا کرو کے نعرے لگائے عوامی اسمبلی کا اگلا اجلاس جمعہ کے روز ہوگا(بیرسٹر گوہر) اسمبلی میں غیر منتخب لوگ بیٹھے ہیں ، اسد قیصر،ملک عامر ڈوگر پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ ک...
جعلی انتخابات کا حصہ نہیں بنوں گی، پی ٹی آئی کا یہ فیصلہ دوٹوک پیغام ہے،اہلیہ سلمیٰ اعجاز سینیٹ میں اعجاز چوہدری کی خالی نشست کے انتخاب کا بائیکاٹ کیا جائے گا،پی ٹی آئی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کے بعد سینیٹ کے الیکشن کے بائیکاٹ کا اعل...
دیگر صوبے بھی حصہ ڈالیں تاکہ منصوبہ ممکن ہوسکے، ڈیم نہ بننے کی وجہ سے بارشوں اور سیلاب سے اتنی زیادہ تباہی ہوئی ہے کالا باغ ڈیم ریاست کیلئے ضروری ہے ، جن کو تحفظات ہیں اُن سے بات کی جائے،پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ک...
صو بائی اور وفاقی حکومتیںادویات اور دیگر ضروری طبی سامان فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں روانہ کریں زلزلے میں جاں بحق افراد کیلئے دعائے مغفرت، پاکستان اخلاقی طور پر اپنی ذمہ داری نبھائے، قرارداد خیبرپختونخوا اسمبلی نے افغانستان میں زلزلے سے ہونے والے زخمیوں کو طبی امداد فراہم ک...
بھارت نے سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھول دیے ،پانی چھوڑنے کی باضابطہ اطلاع نہیں دی گئی، پنجاب ہیڈ مرالہ کے مقام پر بڑے سیلاب کا خدشہ ، تریموں ہیڈ ورکس کے مقام پر پانی کی آمد میں مسلسل اضافہ سلال ڈیم کے گیٹ کھولنے سے 8لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلا پاکستان پہنچے گا، پنجاب کے تین...
9 لاکھ کیوسک کا ریلا بھی آیا تو کچے کا پورا علاقہ ڈوب جائے گا، لوگوں کا انخلا کریں گے ، انسانی زندگی اور لائیواسٹاک کا تحفظ ہماری ترجیح ہے ، کچے کے لوگوں کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے 8لاکھ سے 11لاکھ کیوسک پانی آئے گا ، اگر 9لاکھ کیوسک کا ریلا آیا تو شاہی بند کو خطرہ ہے ، ...
انٹرنیشنل میڈیکل سینٹر ، پاک چین جوائنٹ لیب منصوبوں کومزید فعال بنایا جائے، شہباز شریف وزیراعظم کی نیشنل ارتھ کوئیک سمیولیشن سینٹر میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور ریسکیو ٹیکنالوجیز پر بریفنگ وزیر اعظم شہباز شریف نے واضح کیا ہے کہ پاکستان میں حالیہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے قومی...
چنیوٹ، وزیرآباد، گجرات، ننکانہ صاحب ، نارووال میں صورت حال مزید خراب دریاؤں میں طغیانی برقرار،پاکپتن، اوکاڑہ، وہاڑی، ملتان میں بھی بارش ریکارڈ پنجاب کے مختلف شہروں میں کئی گھنٹوں سے جاری موسلادھار بارش نے سیلاب میں ڈوبے متاثرین کی مشکلات میں اضافہ کر دیا، متعدد علاقے بجلی س...
پنجاب کو 4دہائیوں کے تباہ کن سیلاب کا سامنا، سیکڑوں دیہات کو تہس نہس کر دیا اور اناج کی فصلیں ڈبو دیں،چناب سے بڑا سیلابی ریلہ جھنگ میں داخل، رواز برج کے قریب شگاف لگا دیا گیا،پی ڈی ایم اے ہر متاثرہ خاندان کو 10 لاکھ معاوضہ ملے گا،گھوٹکی میں سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی گنا،کپ...
سیلاب سے متاثرہ تمام مذہبی مقامات کو اصل حالت میں بحال کیا جائیگا، سیالکوٹ سیکٹر، شکرگڑھ، نارووال اوردربار صاحب کرتارپور کے علاقوں کا جائزہ لیا،سید عاصم منیر کی متاثرہ سکھ برداری سے ملاقات اقلیتوں اور ان کے مذہبی مقامات کا تحفظ ریاست اور اس کے اداروں کی ذمہ داری ، پا...