... loading ...

نواز شریف اور اُن کے خاندان کے دیگر افراد اپنے خلاف دوسروں کے ظلم کا سیاسی تذکرہ تو بڑے دھڑلے سے کرتے رہتے ہیں ،مگر وہ اپنے دورِ حکومت میں دوسروں پر ظلم ڈھانے کو اپنا ایک طرح سے حق حکمرانی سمجھتے ہیں۔اس کا بدترین مظاہرہ آج صبح ( 30 مئی ) لاہور ائیر پورٹ پر اُس وقت ہوا جب ڈاکٹر شہباز گِل(پروفیسر انٹر نیشنل بزنس الینوائس یونیورسٹی امریکا) کو پراسرار طور پر حراست میں لے لیا گیا۔ اور اُنہیں دو گھنٹے تک حبس بیجا میں رکھا گیا۔ نوازحکومت نے ڈاکٹر شہباز گِل کی غیر قانونی حراست کے دوران میں اُن سے جو پوچھ گچھ کی اُس کی تفصیلات نہایت حیران کن ہیں۔مگر اس سے قبل اُس پس منظر کو جاننا ضروری ہے جس کے باعث نوازحکومت اپنے عہد کی سب سے شرمنا ک کارروائیوں کی مرتکب ہورہی ہیں۔
دراصل ڈاکٹر شہباز گِل نے 15 مئی کو دنیا ٹی وی پر ڈاکٹر معید پیر زادہ کے پروگرام “ٹونائٹ وڈ معید پیرزادہ “میں یہ انکشاف کیا تھا کہ امریکا میں خود مسلم لیگ نون سے وابستہ اور دیگر پاکستانی نژاد تقریبا ً اسی سے زائد افراد امریکی کانگریس کے اراکین کو خطوط لکھ رہے ہیں کہ وہ پاکستان کی امداد کو بجائے ڈاکٹر شکیل آفریدی کی رہائی اور دیگر شرائط کے ساتھ بدعنوانی ، کرپشن اور پاناما لیکس کی تحقیقات کے ساتھ مشروط کیوں نہیں کرتے؟ (پروگرام کا مذکورہ حصہ لنک پر دیکھا جاسکتا ہے) مسلم لیگ ن کی قیادت پر یہ انکشاف ایک بجلی بن کر گرا تھا۔ اور مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال نے پروگرام کے بعد ان افراد سے باقاعدہ ٹیلی فون پر بات کی جن کے نام ڈاکٹر شہباز گِل نے لیے۔
ڈاکٹر شہباز گِل پچھلے دنوں پاکستان آئے ہوئے تھے۔ اور اُن کی آج صبح ایم جے 186 سے لاہور ائیرپورٹ سے کولمبو کے لیے روانگی تھی۔ وہ صبح چار بجے ضروری کارروائی کے بعد جب لاؤنج سے ٹوائلٹ گیے تو واپسی پر ٹوائلٹ کے دروازے پر ہی کچھ لوگوں نے اُنہیں دھر لیا۔ چار سے چھ بجے تک تقریباً دوگھنٹے تک اُن سے مسلسل پوچھ گچھ کی جاتی رہی کہ اُن کا ڈاکٹر معید پیرزادہ سے کیا تعلق ہے؟ اور اُنہوں نے اُن کے پروگرام میں یہ باتیں کس کی ایماء پر کی تھیں؟ اس دوران سخت ذہنی دباؤ میں لے کر اُن سے اُن کے آئی فون کا کوڈ مانگ کر اُسے کھلوانے کی زبردستی بھی کی گئی تاکہ اُن کے تعلقات اور ریکارڈ تک رسائی حاصل کی جائے۔
اس پوری صورت حال کا سب سے افسوس ناک پہلو یہ ہے کہ ڈاکٹر شہباز گل کی اس پراسرار حراست پر جب اُن کے بیورو کریٹ سسر اور دیگر متعلقین نے بھاگ دوڑ شروع کی اور مختلف جگہوں پر رابطے کیے تو پنجاب حکومت اور وفاقی حکومت کے ذمہ داران نے اس سے اظہار لاتعلقی کرتے ہوئے اِس کی ذمہ داری پاکستان کے ایک ادارے آئی ایس آئی پر ڈالنے کی کوشش کی مگر تما م قرائن سے ظاہر ہے کہ یہ کارروائی وفاقی حکومت کے ماتحت دو سویلین اداروں کی جانب سے کی گئی تھی۔ یہ ایک سنگین نوعیت کا واقعہ ہے ۔ پاکستان میں اب حبس بیجا اور حراست کی ان کارروائیوں پر شہری شعور کے بے پناہ اجاگر ہونے کے بعد اب اس نوع کی کارروائیاں تقریباً ختم ہو گئی تھیں ۔ پاکستان میں اس طرح کے واقعات غلط یا صحیح ، صرف دہشت گردی سے متعلقہ کھاتے میں ہی اب نظر آتے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے گزشتہ دورِ حکومت میں ایک بھی ایسا واقعہ نہیں ہوا جب سویلین حکومت اس قسم کے کسی کام میں ملوث رہی ہو ۔ مگر اب نوازحکومت کے دور میں سویلین اداروں نے بدترین طور پر شہری حقوق کو پامال اور غیر قانونی سرگرمیوں کا آغاز کردیا ہے۔
شاہد خاقان عباسی،مصطفی نواز کھوکھر ، اسد قیصر، اخونزادہ حسین یوسف زئی اور خالد یوسف چوہدری نے بدھ کی شب حکومتی مذاکرات کی آفر پر مشاورتی نشست میں مثبت جواب دینے کا فیصلہ رانا ثنا اللہ کے بیانات کا باریک بینی سے جائزہ ،پی ٹی آئی قیادت کے مشورے پر محمود اچکزئی اور راجا ناصر عباس...
آئی ایم ایف ممکنہ طور پر یو اے ای کے سفیر سے ملاقات کرکے رول اوور کی نئی یقین دہانی حاصل کرنا چاہے گا، آئی ایم ایف کے اسٹیٹ بینک حکام سے تکنیکی سطح کے مذاکرات جاری پیر سے آئی ایم ایف وفد اور وزارت خزانہ کے حکام کے مابین اسلام آباد میں مذاکرات ہوں گے، سمجھ نہیں آتی میڈیا رول...
افسوسناک واقعہ تور پل کے قریب پیش آیا ،دھماکے سے گھر کا بیشتر حصہ منہدم ہو گیا دھماکے سے متاثر گھر میں بچے افطاری کیلئے لسی خریدنے کیلئے جمع تھے،سکیورٹی ذرائع بلوچستان کے علاقے چمن میں گھر کے اندر سلنڈردھماکہ ہوا ہے جس میں بچوں سمیت 8افراد جاں بحق ہو گئے ۔واقع تور پل کے ایک ...
آصف علی زرداری نے مراد علی شاہ اوروہاب مرتضیٰ کی کراچی صورتحال پر پارٹی قیادت کی سخت کلاس لے لی ، فوری نتائج نہ آنے پر برہمی کا اظہار ،اجلاس میں سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا بتائیں پیسے، اختیارات کس چیزکی کمی ہے، یہاں سڑکیں تاخیر سے بنتی ہیں تو محسن نقوی سے پوچھ لیں انڈرپاس ساٹھ...
میرے ڈاکٹروں کو مجھ تک رسائی دی جائے،عمران خان نے کہا تھا کہ یہ لوگ مجھے مار دیں گے، اب سمجھ آتا ہے کہ وہ بالکل ٹھیک کہہ رہے تھے،عمران سے آج کسی کی ملاقات نہ ہوسکی، عظمی خان بانی کو الشفا انٹرنیشنل اسپتال لے کر جائیں ان کا طبی ڈیٹا ان کے ڈاکٹرز کے پاس ہے، یہ لوگ بہت جھوٹ بول چ...
کراچی کی سڑکوں کی بحالی کیلئے 8ارب، گل پلازہ متاثرین کیلئے 7ارب معاوضہ منظور آئی آئی چندریگر روڈ پر تاریخی عمارت کے تحفظ کیلئے ایک ارب 57 کروڑ روپے مختص سندھ کابینہ نے شہر کراچی کی سڑکوں کی بحالی کے لیے 8 ارب 53 کروڑ روپے اور گل پلازہ آتشزدگی متاثرین کے لیے 7 ارب روپے معاو...
فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی، زخمی اور لاشیں ڈی ایچ کیو بھکر منتقل وفاقی وزیرداخلہ کاشہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش پنجاب کے ضلع بھکر کی سرحد پر قائم بین الصوبائی چیک پوسٹ داجل پر خودکش حملہ ہوا جس میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 1 زخمی ہوگیا۔تفصیلات ک...
ناصر عباس، سلمان اکرم، عامر ڈوگر، شاہد خٹک و دیگر ارکانِ اسمبلی احتجاج میں شریک احتجاج میں بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالجین سے معائنہ کرانے کا مطالبہ سامنے آیا ہے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر اپوزیشن نے احتجاج شروع کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کے م...
21 جولائی 2025 کا حکم اس بینچ نے دیا جو قانونی طور پر تشکیل ہی نہیں دیا گیا تھا قواعد کے تحت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ہی ماسٹر آف دی روسٹر ہیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں بڑا فیصلہ کرتے ہوئے وزیر اعظم اور وفاقی کابینہ کیخلاف توہینِ عدالت کی کار...
حملہ آوروں نے فائرنگ کے بعد دو گاڑیوں کو آگ لگادی اور فرار ہو گئے، عینی شاہدین حملے کی نوعیت واضح نہیں ہوسکی، علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا، اسسٹنٹ کمشنر بلوچستان کے ضلع پنجگور کے سرحدی علاقے چیدگی دستک میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے، حملہ آورو...
فضائی کارروائی کے دوران ننگرہار میں چار، پکتیکا میں دو اور خوست میں ایک ٹھکانہ تباہ، بہسود میں ایک ہی گھر کے 17 افراد ہلاک ہوئے ہیں،مارے گئے خوارجیوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے، سیکیورٹی ذرائع ان حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں، افغان طالبان کی وزارت...
یہ کیا ظلم تھا؟ کیسا انصاف ہے 180 سیٹوں والا جیل میں اور 80 سیٹوں والا وزیراعظم ہے،جماعت اسلامی قرارداد کی حمایت سے شریک جرم ، حافظ نعیم سے کوئی جا کر پوچھے کیا وہ سندھودیش کے حامی ہیں؟ ہمارے ہوتے ہوئیسندھو دیش کا خواب خواب ہی رہیگا، سندھو دیش نہیں بن سکتا،جو سب ٹیکس دے اس کو کو...