... loading ...

پاکستان میں دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث چھ افغان اہلکار گرفتار کر لیے گئے ہیں۔ جنہوں نے مختلف وارداتوں میں بے گناہ پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنانے کا اعتراف کیا ہے۔ بلوچستان کے وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے 26 مئی کوایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گرفتار افراد نے مختلف دھماکوں کا اعتراف بھی کیا ہے۔ بلوچستان کے وزیرداخلہ نے اس موقع پر شکوہ کیا کہ ہم نے افغان شہریوں کو پاکستان میں مہمان رکھا ،عزت دی لیکن پاکستان کے ساتھ افغان انٹیلی جنس کیا کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی رااور افغان انٹیلیجنس ایجنسی این ڈی ایس مل کر پاکستان کو غیر مستحکم کررہے ہیں۔
اس موقع پر گرفتار افراد کی ویڈیوز کو دکھایا گیا جس میں گرفتار افراد نے اعتراف کیا کہ ان کی ملاقاتیں افغانستان کے خفیہ ادارے نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی (این ڈی ایس) کے اعلیٰ حکام سے ہوئیں، قندھار میں جنرل مالک اور دیگر حکام سے ملاقاتیں ہوئیں جبکہ انہوں نے تسلیم کیا کہ ان کو افغان خفیہ ادارے کی جانب سے تخریبی کارروائیوں پر پیسے دیئے جاتے تھے۔افغان انٹیلی جنسی ادارے کے ان گرفتار جاسوسوں نے بتایا کہ ان کو بلوچستان میں امن عامہ کی صورتحال خراب کرنے کا ہدف دیا گیا تھا۔گرفتار افراد نے انکشاف کیا کہ اُنہیں کسی بھی بم دھماکے پر 80ہزار روپے معاوضے کے طور پر دیئے جاتے تھے جبکہ ٹارگٹ کلنگ کے 2 لاکھ سے زائد روپے ملتے تھے۔
افغان انٹیلی جنس ایجنسی ادارے کے ان جاسوسوں نے تسلیم کیا کہ بلوچستان میں اُنہوں نے اب تک 40 افراد کو قتل کیا جن میں سے 22 افراد کی ٹارگٹ کلنگ صوبائی دارالحکومت کو ئٹہ میں کی گئی جبکہ چمن کی گھاس مارکیٹ ، ریلوے اسٹیشن، چمن بائی پاس، بکرامنڈی اور دیگر مقامات پر بھی دھماکے کیے گئے۔ان ہی میں شامل ایک گرفتار افغان انٹیلی جنس اہلکار نے یہ بھی کہا کہ 10ہزار روپے میں اُس نے پاکستان کا جعلی شناختی کارڈ بنایا۔گرفتار افغان جاسوسوں کے نام محبوب ولد داد خان کوچی،عصمت اللہ ولد محمد گل، عبداللہ شاہ ولد محمد صدیق، احمد اللہ ولد عبدالحلیم اور نور احمد ولد عبدالستاربتائے گیے۔
اس موقع پر صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے قدرے جذباتی انداز میں یہ بھی کہا کہ افغان مہاجرین پاکستانیوں کے قتل میں ملوث ہیں، اس لیے اب اُنہیں پاکستان میں زیادہ دیر نہیں رکھا جاسکتا ۔ا ب وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری اس مسئلے پر غور کرے ۔ سرفراز بگٹی نے یہ بھی کہا کہ افغان عزت سے گئے تو ٹھیک ورنہ دھکے دے کرنکال دیں گے۔سرفراز بگٹی کے یہ الفاظ پاکستان میں بڑے پیمانے پر ناپسندیدہ سمجھے گیے۔ جس پر صوبائی وزیر داخلہ نے بھی یہ اعتراف کیا کہ وہ اس سے بہتر الفاظ کا چناؤ کر سکتے تھے۔
گلگت بلتستان میں 22 امیدوار میدان میں تھے،پوری جمع تفریق کے بعد 15 نشستوں پر جیتے ہیں،ہمیں دو نشستیں دے کر ہماری 13 نشستیں کسی اور کو دیں گے تو ہم اس کو نہیں مانتے، بیرسٹر گوہر بجٹ سیشن میں شریک ہوں نہ ہوں عوام کو ریلیف ملنا چاہیے، کشمیر پر ہمارا واضح مؤقف ہے، مسائل کو افہام و ...
28ویں ترمیم کا شوشہ چھوڑ کر سیاسی جماعتیں اپنے مفادات کے لیے کام کر رہی ہیں مقامی حکومتوں کو بااختیار بنایا جائے، عوامی مسائل بدستور حل طلب ہیں، پریس کانفرنس امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی حکومتوں کو مکمل بااختیار بنایا جائے اور آئندہ و...
خیبرپختونخواہ میں 40 کے قریب ناراض تحریک انصاف ارکان کا بڑا فارورڈ بلاک تشکیل پانے کا دعویٰ کردیا گیا بانی کی رہائی کیلئے قرآن پر حلف نہیں لیا جاتا، صوبائی بجٹ پاس نہیں ہونے دینگے، ایم پی اے ٰ کی نجی ٹی وی سے گفتگو خیبر پختونخواہ میں پاکستان تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات ا...
طائر شہر میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا، شہری جبری نقل مکانی پر مجبور ہو گئے شرکیہ میں حملے کیے، کئی افراد زخمی ہو گئے،اسرائیلی فوج کی انخلا کی وارننگ جاری اسرائیل نے ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے لبنان پر وحشیانہ حملے تیز کر دیٔے، مزید 8 لبنانی شہری شہید ہو گئے۔لبنانی می...
تحریک انصاف اس وقت 70 فیصد حلقوں پر لیڈ کررہی ہے،8 فروری کا ری پلے شروع ہو چکا، آخری محاذ بھی عمران خان کے نام ہوگا، گلگت بلتستان الیکشن پر شفیع جان کا دعویٰ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری، پی پی 3، آزاد امیدوار ایک نشست پر کامیاب ،نون لیگ ،اسلامی تحریک پاکستان...
حکومتی وفد اور پیپلزپارٹی میں بجٹ سے ہنگامی اجلاس ، ڈیڈ لاک ختم کرنیکیلئے دونوں اطراف سے کوشش جاری ،پیپلزپارٹی کو صوبوں سے اضافی سبسڈیز اور ترقیاتی بجٹ سے متعلق تحفظات ہیں کے فور منصوبہ، ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز نہ ملنا، سکھر کراچی موٹر ویز کا منصوبہ ڈیڈ لاک کی وجوہات ہیں،حکومت ...
گلگت، بلتستان کے عوام نے بھاری اکثریت کے ساتھ میڈنٹ دلوایا تو جیالا وزیراعلیٰ آنے کے بعد عوام کو زمین کا مالک بنادیں گے، پہلے مرحلے میں 28 ہزار مربع میل کا مالک بنوائیں گے پی ٹی آئی والے کے پی میں کام نہیں کرتے، وہ کہتے ہیں ہمیں قیدی نمبر 420 کو چھڑوانا ہے، پنجاب والے گلگت بلت...
یکم جولائی سے اسٹیشنری آئٹمز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لاگو ہونے سے کاپیاں، رجسٹر، قلم، پینسل سمیت تعلیمی سامان مہنگا ہونے کا امکان،آئی ایم ایف کی اسٹیشنری پر 18 فیصد سیلز ٹیکس کی منظوری سیلز ٹیکس بڑھنے سے تعلیمی اور دفتری اخراجات میں اضافے کا خدشہ،حکومت بجٹ کا ٹیکس استثنا محدود کر...
ملک بھرمیں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ، کراچی کے شہری مہنگا ترین آٹا خریدنے پر مجبورہیں حیدرآباد 2600 ،پشاور 2750 ، اسلام آباد 2733، راولپنڈی میں 2707روپے تک پہنچ گئی ملک میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے اور 20کلو آٹے کے تھیلے کی زیادہ سے زیادہ قیمت 2800 روپے تک پہنچ...
اسٹریٹجک ذخائر کو مضبوط بنایا جائے اور عوام کو مناسب قیمت پر آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے،وزیراعلیٰ سندھ اس سال گندم خریداری کا ہدف 10لاکھ میٹرک ٹن تھا مگر محکمہ خوراک ایک لاکھ ٹن بھی نہیں خرید سکا، اجلاس میںبریفنگ وزیراعلی سندھ نے گندم کی ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی کو...
سیلاب، خشک سالی اور گلیشیٔرز کا تیزی سے پگھلنا موسمیاتی تبدیلی کی عکاسی کرتے ہیں پاکستان ماحول کے تحفظ کیلئے عالمی برادری کے ساتھ کھڑا ہے،عالمی یومِ ماحولیات پر پیغام وزیراعظم شہباز شریف نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان م...
جو لوگ اپنے ذاتی حلقے ہار گئے، وہ گلگت بلتستان میں ووٹ مانگنے وہاں پہنچ چکے ہیں، موجودہ حکمرانوں کی کی کارکردگی صرف یہ ہے کہ پی ٹی آئی کو روکو تاکہ یہ الیکشن نہ جیت سکیں، بیرسٹر گوہر گلگت بلتستان کے انتخابی دنگل میں سیاسی درجہ حرارت مزید بڑھ گیا ہے ، عوام اب ان کے کسی بھی دھوکے...