... loading ...

امریکا نے بلوچستان میں پہلا ڈرون حملہ کر کے “ریڈ لائنز” کو پار کیا ہے۔ مگر حیرت انگیز طور پر مشرف سے لے کر زرداری کے ادوارِ حکومت تک پاکستان کی خود مختاری اور اقتدار اعلیٰ کا شور مچانے والے دانشور، کالم نگار ، اینکر پرسنز اور تجزیہ کار چپ سادھے بیٹھے ہیں۔ امریکا نے واضح کردیا ہے کہ بلوچستان کے علاقے میں طالبان کے امیر ملا منصور کو نشانہ بنائے جانے کی اطلاع پاکستان کو دےدی گئی تھی۔ پاکستانی وزیراعظم نوازشریف نے لندن میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ڈرون حملے سے متعلق ضرور آگاہ کیا تھا اور امریکی سیکریٹری خارجہ کا ہفتے کی رات ساڑھے دس بجے ٹیلی فون آیا تھا، مگر یہ اطلاع ڈرون حملے کے بعد دی گئی تھی۔ ظاہر ہے کہ یہ اطلاع پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت دونوں کو مل گئی تھی۔ مگر اس پر ہر معاملے میں آگاہ رکھنے والا آئی ایس پی آر کا ٹوئٹل ہینڈل خاموش رہا ۔ کسی بھی دوسرے معاملے سے زیادہ یہ پاک فوج کی ذمہ داری تھی کہ وہ اس معاملے میں قوم کو حقائق سے آگاہ کرتی۔ پاکستان کی خود مختاری پر اس براہ راست حملے کے حوالے سے پاک فوج کو اپنے بنیادی موقف سے قوم کو آگاہ کرنا چاہئے تھا۔ دوسری طرف پاکستانی حکومت نے جو بھی احتجاج کیا ، وہ قوم کو وزیراعظم کے بیان سے پتہ چلا ۔ حیرت انگیز طور پر یہ رویہ مشرف اور زرداری دور سے مشابہ تھا ، جس میں امریکا کی طرف سے اس نوع کے حملوں پر یہ پہلے سے دونوں ملکوں میں طے شدہ ہوتا تھا کہ پاکستان اس پر امریکا سے احتجاج کرے گا۔ اور امریکا اپنی کارروائیاں جاری رکھے گا۔ شاید ہی دنیا کے کسی ملک نے اپنی خود مختاری کو مزاق بنانے کی ایسی مذموم منصوبہ بندی میں خو دحصہ لیا ہو۔
یہ ایک خوف ناک امر ہے کہ مشرف اور زرداری ادوار حکومت کو امریکی پالیسیوں کے لیے زیادہ آسان سمجھا جاتا تھا۔ یہ دونوں اداوار حکومت امریکی ایجنڈے کی تکمیل میں زیادہ گرمجوش تھے۔ مگر ان دونوں ادوار حکومت میں بھی بلوچستان پر کوئی حملہ نہیں ہوا۔ یہی بات پاک فوج کی اعلی قیادت کے حوالے سے بھی کہی جا سکتی ہے۔ 2004 سے اب تک پاکستان کی حدود میں ہونے والے 391 ڈرون حملوں میں بلوچستان کو کبھی نشانہ نہیں بنایا گیا۔ امریکا نے شمالی او رجنوبی وزیرستان میں کیے جانے والے ڈرون حملوں میں اس امر کا خیال رکھا کہ یہ زیادہ تر قبائلی علاقوں تک محدود رہے۔ اس حوالے سے بندوبستی علاقوں میں بنوں میں ہونے والے حملے نے پاکستان کے اندر تشویش کی ایک لہر دوڑا دی تھی۔ جس پر امریکا نے احتیاط کا رویہ اختیار کیے رکھا۔ مگر نواز حکومت میں امریکا نے بلوچستان کی ریڈ لائن بھی پار کر لی۔ جس پر وہ تمام دانشور اور سیاست دان بشمول وزیرداخلہ چودھری نثار چپ سادھے بیٹھے ہیں جو مشرف اور زرداری ادوار میں پاکستان کی خودمختاری کی تقدیس کا رونا روتے رہتے تھے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...