... loading ...

وزیر اعظم نوازشریف ، خاتون اول بیگم کلثوم نواز کے ہمراہ طبی معائنہ کی غرض سے لندن روانہ ہو گئے ہیں۔ وزیر اعظم نوازشریف پاناما لیکس میں اپنے خاندان کی جائیدادوں کے انکشافات کے بعد سخت ترین دباؤ میں ہیں۔ وہ اس سے قبل وسط اپریل میں عین پاناما لیکس کے ہنگام طبی معائنے کی غرض سے ہی لندن روانہ ہوئے تھے،جہاں اُن کے طبی معائے کے حوالے سے سرگرمیوں کا اعتبار پاکستانی سیاست دانوں نے نہیں کیا تھا۔ تب خود نوازشریف کی تصویر گھڑیوں کی خریداری کرتے ہوئے منظرعام پر آئی تھی۔ پاکستان میں یہ باور کیا جا رہا تھا کہ نوازشریف کی تب طبی معائنے کی سامنے آنے والی تصویر درست نہیں۔
اب وزیر اعظم نوازشریف ایک مرتبہ پھر طبی معائنے کی غرض سے لندن روانہ ہوئے ہیں۔ تو پاکستان میں پاناما لیکس کا معاملہ جوں کا توں پڑا ہے۔ اس ضمن میں واحد پیش رفت جوڈیشل کمیشن کے ضوابط کار طے کرنے کے لیے ایک کمیٹی قائم کرنے کے حوالے سے ہوئی ہے۔ مگر سیاسی مبصرین کے نزدیک یہ ایک معکوس پیش رفت ہے۔ کیونکہ اس سے معاملہ آگے بڑھنے کے بجائے مزید پیچھے گیا ہے۔ اس اعتبار سے نوازشریف نے پاناما لیکس کے حوالے سے اب تک بغیر کسی ٹھوس پیش رفت کے خاصا وقت حاصل کرلیا ہے۔ چنانچہ پاناما لیکس کے ہی پس منظر میں نوازشریف کی حالیہ لندن روانگی قدرے تسلی بخش ماحول میں ہے۔ مگر سیاسی مبصرین کے نزدیک پاناما لیکس کا طوفان ابھی تک جوں کا توں ہے اور سیاسی وعسکری تعلقات میں تناؤ پہلے سے زیادہ بڑھ کر ہے۔
شاید یہی وجہ ہے کہ نوازشریف نے لندن روانگی سے قبل اپنے چھوٹے بھائی شہباز شریف سے رائیونڈ میں ایک تفصیلی ملاقات کی ہے جس میں پاناما لیکس سے لے کر موجودہ سیاسی ماحول کے بارے میں تفصیلی بات چیت کی گئی ہے۔ خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پاناما لیکس کے حوالے سے ایک مرتبہ پھر احتجاج کی طرف مائل ہو رہے ہیں۔ اور امکان ہے کہ وہ آئندہ دنوں میں مستقبل کے سیاسی منظرنامے میں متحدہ حزب اختلاف سے مایوس ہو کر اپنی سیاسی پرواز کا فیصلہ خود کرنے والے ہیں۔ وزیر اعظم نوازشریف کو آئندہ دنوں میں اس بحران کا سامنا پاناما لیکس کی طرح نئے سرے سے کرنا ہے۔
واضح رہے کہ نوازشریف نے اپنے گزشتہ دورہ لندن کے برعکس لندن روانگی سے قبل ہی اپنی وطن واپسی کی تاریخ 26 مئی بھی دے دی ہے۔اس سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ سیاسی کروٹوں اور نیے حالات کے حوالے سے اپنے گزشتہ دورہ لندن سے زیادہ پراعتماد ہیں۔
اصفہان میں15 افراد شہید، کئی زخمی ہو گئے،لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ،ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے موجودہ شرائط امریکا کیلئے قابل قبول نہیں ہیں، امریکی صدر ٹرمپ اسرائیل میںایرانی پاسداران انقلاب کے میزائل حملے سے بڑے پیمانے تباہی ، متعدد مقامات پر آگ...
کراچی اور سندھ کے خلاف منفی بات نہ کی جائے،میں سیاسی کارکن ہوں،ہم ہوں یا نہ ہوں، صوبہ اورشہر ہمیشہ قائم رہیں گے ، پروپیگنڈا نہیں کریں گے، وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کو لایا جائے گا سوشل میڈیا ویڈیوبنا کر فنکار نہیں بنائیں، نوازشریف جیل جا سکتے ہیںملک کو نقصان نہیں پہنچاسکتے، میںغل...
اسرائیلی وزیر اعظم زندہ ہیں تو وہ ایرانی حملوں کا ہدف رہیں گے، بچوں کا قاتل قراردیتے ہوئے سخت بیان نیتن یاہو محفوظ اور ہلاکت سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں، اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے خبروں کو مسترد کردیا ایران کی پاسداران انقلاب نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف سخت بی...
مسلح افواج کی کارروائیوں میں 912 زخمی،دہشتگردوں کی44 پوسٹوں پر قبضہ 229 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور توپیں تباہ کی گئیں، وزارت اطلاعات کا بیان آپریشن غضب لِلحق کے تحت پاکستان کی مسلح افواج کی کارروائیوں میں دہشتگردوں اور افغان طالبان کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ وز...
عراق کی مزاحمتی فورسز نے امریکا کا ری فیولنگ طیارہ مار گرایا ، امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کو میزائلوں سے نشانہ بنانے کا دعوی ایران کے خلاف جاری فضائی بمباری کے دوران امریکی طیارہ مغربی عراق میں گرکر تباہ ہوگیا۔ایران کی ختم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹر نے دعوی کیا ہے کہ عراق کی م...
بصورت دیگر 26 مارچ سے پٹرول پمپس کی بندش کا سلسلہ شروع ہو جائے گا 21 روپے پیٹرولیم لیوی بڑھائی، باقی 36 روپے فی لیٹر کس کی جیب میں گئے؟ آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن (اے پی پی ڈی اے)نے حالیہ قیمتوں میں اضافے اور ڈیلرز کے مارجن میں عدم اضافے کے خلاف عیدالفطر کے بعد مل...
عمران خان کا علاج ذاتی معالجین کی نگرانی اور فیملی کی موجودگی میں شفاء انٹرنیشنل اسپتال میں فوری طور پر کرایا جائے تحریک انصاف کی منزل حقیقی آزادی ہے اور اس کے حصول تک جدوجہد جاری رہے گی،پریس کانفرنس سے خطاب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے مطالبہ کیا ہے کہ سابق ...
شرارت کی سیاست نہیں قائد اعظم کی سیاست کریں گے،سندھ کی ترقی کے نقش قدم پر چلیں گے،نہال ہاشمی ایم کیو ایم والے ہمارے پاکستانی ہیں، ناراضگی چھوٹی چیز ہے ان کو منا لیں گے ، مزار قائد پر میڈیا سے گفتگو گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ شرارت کی سیاست نہیں قائد اعظم کی سیاست کریں...
صدرمملکت کی شہباز شریف کی ایڈوائس پر نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری ،تقرری کیلئے کمیشن آف اپائنٹمنٹ پر دستخط کر دیے،آصف زرداری کی مبارک باد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا نواز شریف،شہباز شریف ، آصف علی زرداری کا شکریہ،حلف لینے کے بعد اپنی ترجیہات بتاؤں گا، ایم ...
عید تک 3لیٹر پیٹرول مفت دیا جائے گا، آخری عشرے کی تمام افطار پارٹیاں منسوخ کر دی ہیں جو لوگ مہنگائی کے دور میں ہزار کا پیٹرول نہیں دلوا سکتے ان کیلئے یہ عید کا تحفہ ہوگا، کامران ٹیسوری گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے پریشان موٹرسائیکل...
مجتبیٰ خامنہ ای کا شہدا کے خون کا بدلہ لینے کا اعلان،دشمن پر دباؤ ڈالنے آبنائے ہرمز کو بند رکھیں گے،ایک ایک شہید کے خون کا بدلہ لیں گے،دشمن عوام کو نشانہ بنا رہا ہے،ایران کا نشانہ امریکی فوجی اڈے ہیں ایرانی قوم کو دبایا نہیں جاسکتا، قوم کا اتحاد دشمن کے عزائم کو ناکام بنا دے گ...
کوئی دہشت گرد برداشت نہیں کرینگے، جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا،شہباز شریف تمام ممالک سے دوستانہ تعلقات کے خواہاں ، صو فیا ئے کرا م دین اسلام کے حقیقی سفیر ہیں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کوئی دہشت گرد برداشت نہیں کرینگے، جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، دہشت گر...