... loading ...

شام کے سرکاری قید خانوں میں گزشتہ پانچ سالوں میں بدترین تشدد، حالات یہاں تک کہ بھوک سے بھی کم از کم 60 ہزار افراد مارے جا چکے ہیں۔
شام میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر نظر رکھنے والے ادارے “سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس” کے سربراہ رامی عبد الرحمنٰ نے بتایا کہ انہوں نے یہ تمام اعداد و شمار سرکاری ذرائع سے حاصل کیے ہیں۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مارچ 2011ء سے لے کر اب تک کم از کم 60 ہزار افراد سرکاری جیلوں میں بدترین تشدد یا حالات خاص طور پر ادویات و خوراک کی کمی کی وجہ سے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ ہلاکتیں سیدنایا کی جیل میں ریکارڈ کی گئی۔ اس جیل میں ہزاروں قیدی ہیں، جو دمشق کے شمال میں 30 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور ملک کا سب سے بڑا حراستی مرکز ہے۔
انسانی حقوق کی انجمن نے شام کی حکومت کو اپنی جیلوں میں تشدد کو ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ فروری میں اقوام متحدہ نے بتایا تھا کہ شامی حکومت جیلوں کے اندر بندے “پھڑکانے” کی پالیسی رکھتی ہے۔
آبزرویٹری نے 14 ہزار 456 ناموں کی ایک فہرست بھی مرتب کرلی ہے جو جیلوں میں مرنے والے افراد کی ہے۔ اس میں 110 بچے بھی شامل ہیں۔ عبد الرحمٰن کے مطابق 2011ء میں شامی تنازع کے آغاز سے لے کر اب تک حکومت 5 لاکھ افراد کو گرفتار کر چکی ہے۔ ان میں سے چند کو رہا کیا گیا ہے جبکہ کئی مارے بھی گئے ہیں جبکہ ہزاروں کے بارے میں کچھ نہیں معلوم۔
یاد رہے کہ 2014ء کے اوائل میں شامی فوج کے ایک بھگوڑے نے 11 ہزار تشدد متاثرہ قیدیوں اور ان کی لاشوں کی 55 ہزار سے زيادہ تصاویر دکھائی تھیں، جو اس تنازع کے ابتدائی دو سالوں میں شامی جیلوں میں مارے گئے تھے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...