... loading ...
ایک تازہ ترین تحقیق کے مطابق اسلام دنیا کے کسی بھی مذہب کے مقابلے میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ پیو ریسرچ سینٹر کے مطابق درحقیقت 2050ء تک دنیا کے تمام ہی مذاہب آگے بڑھیں گے، لیکن اسلام بالآخر عیسائیت کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 2070ء تک دنیا کا سب سے بڑا مذہب بن جائے گا۔
کسی بھی مذہب سے تعلق رکھنے والوں، جیسا کہ ملحدین اور متشککین، کی شرح 2050ء تک کم ہوجائے گی، البتہ فرانس اور امریکا جیسے سیکولر ممالک میں ان کی تعداد بڑھے گی۔
بڑے مذاہب کے پیروکاروں میں اضافے کا بڑا سبب کم سیکولر اقوام میں شرح پیدائش میں اضافہ اور نوجوانوں کی بڑھتی ہوئی آبادی ہے۔
2050ء میں عیسائیت دنیا کا سب سے بڑا مذہب ہوگا، اور دنیا کی ایک تہائی آبادی اس کے مختلف فرقوں سے تعلق رکھے گی۔
البتہ اسلام بہت تیزی سے عیسائیت کے قریب پہنچ جائے گا۔ مسلمان دنیا کا واحد مذہب ہیں جس کے بارے میں پیش بینی کی گئی ہے کہ وہ دنیا کی آبادی سے بھی زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے۔
مذہب کے زیادہ تر پیروکار ترقی پذیر ممالک میں ہیں، جہاں شرح پیدائش زیادہ ہے اور بچوں میں اموات کی شرح میں تیزی سے کمی آ رہی ہے۔ 2050ء تک اسلام اور عیسائیت دونوں کا سب سے زیادہ اضافہ نیم صحراوی افریقہ میں ہوگا جہاں اس عرصے میں آبادی میں 12 فیصد اضافہ دیکھنے کو ملے گا۔
اس کے مقابلے میں مذہب سے لاتعلق آبادی ان ممالک میں زیادہ ہے جہاں شرح پیدائش بہت کم اور بوڑھی آبادیاں زیادہ ہیں، جیسا کہ شمالی امریکا، یورپ، چین اور جاپان۔ چین اور جاپان میں تو شرح پیدائش بہت ہی کم ہے جس کی وجہ سے بدھ مت کے پیروکاروں کی تعداد تناسب کے اعتبار سے کم ہوجائے گی کیونکہ 2050ء تک بھی اس میں 486 ملین سے زیادہ اضافہ متوقع نہیں۔
مذہب کے پھیلاؤ کی ایک وجہ موجودہ عمر کی تقسیم بھی ہے۔ 2010ء میں مسلمانوں کی 34 فیصد آبادی 15 سال سے کم تھی جبکہ 30 فیصد ہندو اور 27 فیصد عیسائی 15 سال سے کم عمر تھے۔ نوجوانوں کی تعداد ہی کی وجہ سے مجموعی طور پر دنیا میں اسلام تیزی سے پھیلے گا۔ ہندو مت اور عیسائیت بھی عالمی اوسط کے برابر رہیں گے جو 27 فیصد ہے۔ باقی تمام گروہ نوجوان آبادی کے معاملے میں اوسط سے کم رہیں گے، بلکہ کئی میں تو 59 سے زیادہ سال والوں کی تعداد بہت زیادہ ہوگی۔ 2010ء میں دنیا کی مجموعی آبادی کا 11 فیصد حصہ 60 سال یا اس سے زیادہ عمر کا تھا لیکن یہودی مذہب کے 20 فیصد پیروکار 60 یا زیادہ سالوں کے ہیں۔
اس سلسلے میں آخری پہلو مذہب کی تبدیلی ہے۔ اگلے 30 سالوں میں مذہب چھوڑنے کے معاملے میں عیسائیت سب سے زيادہ خسارے میں رہے گی جس کے اندازوں کے مطابق 106 ملین پیروکار مذہب کو خیرباد کہہ دیں گے جبکہ اس کے مقابلے میں صرف 40 ملین ہی عیسائیت قبول کریں گے۔
ایرانی حملوں میں 14اسرائیلی ہلاک ،200زخمی ، امدادی کارروائیاں جاری ہیں،ایران نے اسرائیل کے 6اسٹرٹیجک مقامات کو نشانہ بنایا، 61عمارتیں متاثر ہوئیں، جن میں 6 مکمل طور پر تباہ ہو گئیں مغربی تہران میں جوہری تنصیبات کے ارد گرد کی آبادیوں کے شہری اپنے گھربار چھوڑ دیں، اسرا...
وفاقی فیصلے مخصوص مفادات کی بنیاد پر کیے گئے ، اقدام کے پیچھے زمینوں پر قبضہ کرنے والے مافیا یعنی ’چائنا کٹنگ مافیا‘کا ہاتھ ہے ، وفاقی حکومت سندھ کو سوتیلا نہ سمجھے ، اگر یہ رویہ جاری رکھا تو ہمیں اپنے حقوق لینا آتے ہیں وفاقی حکومت سندھ کے ساتھ نوآبادیاتی سلوک کی مرت...
اسرائیل نے ٹرمپ انتظامیہ سے جنگ میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے فی الحال ٹرمپ انتظامیہ اس پر غورنہیں کررہی،امریکی اہل کار کی تصدیق اسرائیل نے ایران کے خلاف جنگ میں امریکا سے مدد مانگ لی، لیکن ٹرمپ انتظامیہ نے اب تک خود کو اسرائیلی کارروائی سے دور رکھا ہے۔ امریکی ویب سائٹ کی رپورٹ...
اڈیالہ جیل سے کال آتے ہی پورے ملک میں احتجاج ہوگا، پرامن رہیں گے فارم 47کی حکومت کے تمام اعدادوشمار جھوٹے ہیں،عالیہ حمزہ کی پریس کانفرنس تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ حکومت کی کارکردگی کو عوام کے سامنے بے نقاب کرنے کیلئے بھرپور مہم چلائی جائے گی ،ج...
امن سے مراد انسانی حقوق کا تحفظ ہے،کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے تاجر برادری ملکی تعمیر وترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے ، سربراہ جے یو آئی جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تاجر برادری ملکی تعمیر وترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے ، ریاست تاجروں ...
وزیرخزانہ کی سربراہی میں کمیٹی ہفتہ وار اپنی سفارشات وزیراعظم کو پیش کرے گی کمیٹی معیشت پر تیل کی قیمتوں میں ردوبدل کے اثرات پر نظر رکھے گی، نوٹیفکیشن اسرائیل اور ایران کے ایک دوسرے پر فضائی حملوں سے بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قی...
اسرائیلی ایئرفورس کو مکمل آزادی، تہران میں تازہ حملہ، 2 ایرانی جنرلز، 3 جوہری سائنسدانوں ،20 بچوںسمیت 65 شہید،فردو، اصفہان میں جوہری تنصیبات کو معمولی نقصان ہوا، ایران دھماکوں کی آوازیں تل ابیب، یروشلم اور گش دان میں سنی گئیں( اسرائیلی میڈیا)اگر ایران نے میزائل حملے جاری رکھے ...
بھارت کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا،نئی دہلی میں ڈس انفو لیب قائم ، اجلاس میں پاکستان کو رپورٹنگ پر رکھنے کا فیصلہ،چین، ترکی اور چاپان کی جانب سے پاکستان کی مکمل حمایت آپریشن بنیان مرصوص کے بعد بھارت کی پاکستان کو سفارتی سطح پر تنہا کرنے کیلئے بھرپور کوششیں، پاکستان کی سفارتی پوز...
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر سے زائد اضافہ متوقع یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان پٹرول اور ڈیزل کتنے مہنگے ہوں گے؟، 16 جون سے عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں، یکم جولائی سے بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضاف...
کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل مذاکرات اور سفارتکاری سے ممکن ہے، سربراہسفارتی وفد بھارت ہر بار مذاکرات اور بات چیت سے راہ فرار اختیار کرتا ہے، برسلز میںپریس کانفرنس پاکستان پیپلز پارٹی کیچیئرمین اورپاکستانی سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ،مسئلہ کشمیر اور دہشت گردی ک...
نام نہاد بلوچستان اسٹڈیز پراجیکٹ سے دہلی اور تل ابیب کا شیطانی ایکا پکڑا گیا میر یار نامی بھارتی مہرہ پاکستان مخالف سازش کا حصہ ،بھارت کی آشیرباد سے مشیر مقرر پاکستان کے خلاف بھارت اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہوگیا۔ اسرائیل سے منسلک MEMRI ویب سائٹ کی پاکستان کے خلاف گھناو...
8بڑے منصوبوں کیلیے 8 ارب 28 کروڑ روپے مختص کیے گئے ، جرأت رپورٹ پارک ، نہر خیام کی بحالی، اسپورٹس کمپلیکس ،کورنگی کازوے ، ملیر ندی ودیگر امور سندھ بجٹ میں کراچی کے 8 بڑے منصوبوں کے لئے 8 ارب 28 کروڑ روپے مختص، شہر قائد کو کوئی نیا منصوبہ نہیں مل سکا۔ جرات کی رپورٹ کے مطابق ک...