... loading ...

مصر کی قومی ایئرلائنز ‘ایجپٹ ایئر’ کا ایک مسافر طیارہ بحیرۂ روم میں لاپتہ ہوگیا ہے۔ طیارے میں 66 مسافر سوار تھے جو فرانسیسی دارالحکومت پیرس سے قاہرہ جا رہے تھے۔
ایئرلائن حکام اور مصری محکمہ شہری ہوابازی کے خیال میں ایئربس اے320 طیارہ سمندر میں گرگیا ہے۔ ایجپٹ ایئر کے مطابق جہاز نے ریڈار سے غائب ہونے کے دو گھنٹے بعد صبح 4 بجکر 26 منٹ پر ہنگامی سگنل بھیجا تھا۔ جب جہاز پانی میں گر جاتا ہے تو اس کے فلائٹ ریکارڈرز سے منسلک ایک آلہ سگنل بھیجتا ہے۔ اس سے تلاش کرنے والی اور امدادی ٹیموں کو بلیک باکس کی تلاش اور حادثے کے مقام کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے۔
بدقسمت ہوائی جہاز میں 56 مسافر سوار تھے، جن میں ایک بچہ اور دو شیرخوار اور عملے کے 10 اراکین بھی شامل تھے۔ مسافروں میں سے 30 مصری اور 15 فرانسیسی شہری تھے جبکہ 10 کا تعلق مختلف ممالک سے تھا۔
ہوابازی کے اہم ذرائع کے مطابق یہ بات تو یقینی ہے کہ جہاز تباہ ہو چکا ہے، کیونکہ ابتدائی تلاش بھی ناکام ہوئی ہے اور وہ کسی قریبی ہوائی اڈے تک بھی نہیں پہنچا ہے۔ اس کا سبب کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ کوئی بڑا تکنیکی فالٹ یا پھر دہشت گردی یا دیگر وجوہات۔
ادھر قاہرہ میں مسافروں کے اہل خانہ ہوائی اڈے پر پہنچ چکے ہیں اور جبکہ مصر اور یونان کے حکام ہوائی جہازوں اور کشتیوں کے ذریعے جائے حادثہ کی تلاش کر رہے ہیں۔
ایئرلائن نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بتایا کہ فلائٹ ایم ایس 804 مقامی وقت کے مطابق رات 11 بجکر 9 منٹ پر پیرس سے روانہ ہوئی تھی۔ رات ڈھائی بجے مصری فضائی حدود کے اندر 37 ہزار فٹ کی بلندی پر وہ ریڈار سے غائب ہوگئی، جبکہ وہ مصری ساحل سے 280 کلومیٹرز کے فاصلے پر تھی اور 3 بجکر 15 منٹ پر اسے قاہرہ کے ہوائی اڈے پر اترنا تھا۔ ایئرلائن کے نائب چیئرمین احمد عادل نے بتایا کہ کوئی ایسی غیر معمولی بات نہیں دکھائی دی۔ اب مصری فضائیہ کے ہوائی جہاز عین اسی جگہ پر تلاش کا کام کررہے ہیں، جہاں طیارے سے رابطہ منقطع ہوا تھا اور ابھی تک انہيں کچھ نہیں ملا ہے۔
مصری اخبار ‘اہرام’ کے مطابق جہاز سے نہ ہی کوئی اشارہ دیا گیا، نہ مدد طلب کی گئی اور وہ اچانک ریڈار سے غائب ہوا۔ اس سے آخری رابطہ غائب ہونے سے 10 منٹ پہلے ہوا تھا۔
جہاز کے پائلٹ کے بعد 6275 گھنٹے کا وسیع تجربہ رکھتے تھے، جس میں اے320 کا تجربہ ہی 2101 گھننٹے تھا۔ اس کے ساتھی پائلٹ کا تجربہ 2766 گھنٹے پرواز کا تھا۔
یونانی شہری ہوابازی کے حکام کے مطابق پائلٹ سے جب آخری بار رابطہ ہوا انہوں نے کسی خرابی یا غیر معمولی بات کی طرف اشارہ بھی نہیں دیا۔ اس وقت علاقے میں مطلع بالکل صاف تھا۔
مصر مغربی سیاحوں میں خاصا مقبول ہے لیکن گزشتہ سال ایک روسی طیارے کے تباہ ہونے کے بعد سیاحتی صنعت کو سخت دھچکا پہنچا ہے۔ 31 اکتوبر 2015ء کو روس کی ایئرلائن میٹروجیٹ کا ایک ایئربس طیارہ صحرائے سینا میں گرکر تباہ ہوگیا تھا جس میں تمام 224 افراد مارے گئے تھے۔
شاہد خاقان عباسی،مصطفی نواز کھوکھر ، اسد قیصر، اخونزادہ حسین یوسف زئی اور خالد یوسف چوہدری نے بدھ کی شب حکومتی مذاکرات کی آفر پر مشاورتی نشست میں مثبت جواب دینے کا فیصلہ رانا ثنا اللہ کے بیانات کا باریک بینی سے جائزہ ،پی ٹی آئی قیادت کے مشورے پر محمود اچکزئی اور راجا ناصر عباس...
آئی ایم ایف ممکنہ طور پر یو اے ای کے سفیر سے ملاقات کرکے رول اوور کی نئی یقین دہانی حاصل کرنا چاہے گا، آئی ایم ایف کے اسٹیٹ بینک حکام سے تکنیکی سطح کے مذاکرات جاری پیر سے آئی ایم ایف وفد اور وزارت خزانہ کے حکام کے مابین اسلام آباد میں مذاکرات ہوں گے، سمجھ نہیں آتی میڈیا رول...
افسوسناک واقعہ تور پل کے قریب پیش آیا ،دھماکے سے گھر کا بیشتر حصہ منہدم ہو گیا دھماکے سے متاثر گھر میں بچے افطاری کیلئے لسی خریدنے کیلئے جمع تھے،سکیورٹی ذرائع بلوچستان کے علاقے چمن میں گھر کے اندر سلنڈردھماکہ ہوا ہے جس میں بچوں سمیت 8افراد جاں بحق ہو گئے ۔واقع تور پل کے ایک ...
آصف علی زرداری نے مراد علی شاہ اوروہاب مرتضیٰ کی کراچی صورتحال پر پارٹی قیادت کی سخت کلاس لے لی ، فوری نتائج نہ آنے پر برہمی کا اظہار ،اجلاس میں سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا بتائیں پیسے، اختیارات کس چیزکی کمی ہے، یہاں سڑکیں تاخیر سے بنتی ہیں تو محسن نقوی سے پوچھ لیں انڈرپاس ساٹھ...
میرے ڈاکٹروں کو مجھ تک رسائی دی جائے،عمران خان نے کہا تھا کہ یہ لوگ مجھے مار دیں گے، اب سمجھ آتا ہے کہ وہ بالکل ٹھیک کہہ رہے تھے،عمران سے آج کسی کی ملاقات نہ ہوسکی، عظمی خان بانی کو الشفا انٹرنیشنل اسپتال لے کر جائیں ان کا طبی ڈیٹا ان کے ڈاکٹرز کے پاس ہے، یہ لوگ بہت جھوٹ بول چ...
کراچی کی سڑکوں کی بحالی کیلئے 8ارب، گل پلازہ متاثرین کیلئے 7ارب معاوضہ منظور آئی آئی چندریگر روڈ پر تاریخی عمارت کے تحفظ کیلئے ایک ارب 57 کروڑ روپے مختص سندھ کابینہ نے شہر کراچی کی سڑکوں کی بحالی کے لیے 8 ارب 53 کروڑ روپے اور گل پلازہ آتشزدگی متاثرین کے لیے 7 ارب روپے معاو...
فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی، زخمی اور لاشیں ڈی ایچ کیو بھکر منتقل وفاقی وزیرداخلہ کاشہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش پنجاب کے ضلع بھکر کی سرحد پر قائم بین الصوبائی چیک پوسٹ داجل پر خودکش حملہ ہوا جس میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 1 زخمی ہوگیا۔تفصیلات ک...
ناصر عباس، سلمان اکرم، عامر ڈوگر، شاہد خٹک و دیگر ارکانِ اسمبلی احتجاج میں شریک احتجاج میں بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالجین سے معائنہ کرانے کا مطالبہ سامنے آیا ہے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر اپوزیشن نے احتجاج شروع کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کے م...
21 جولائی 2025 کا حکم اس بینچ نے دیا جو قانونی طور پر تشکیل ہی نہیں دیا گیا تھا قواعد کے تحت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ہی ماسٹر آف دی روسٹر ہیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں بڑا فیصلہ کرتے ہوئے وزیر اعظم اور وفاقی کابینہ کیخلاف توہینِ عدالت کی کار...
حملہ آوروں نے فائرنگ کے بعد دو گاڑیوں کو آگ لگادی اور فرار ہو گئے، عینی شاہدین حملے کی نوعیت واضح نہیں ہوسکی، علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا، اسسٹنٹ کمشنر بلوچستان کے ضلع پنجگور کے سرحدی علاقے چیدگی دستک میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے، حملہ آورو...
فضائی کارروائی کے دوران ننگرہار میں چار، پکتیکا میں دو اور خوست میں ایک ٹھکانہ تباہ، بہسود میں ایک ہی گھر کے 17 افراد ہلاک ہوئے ہیں،مارے گئے خوارجیوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے، سیکیورٹی ذرائع ان حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں، افغان طالبان کی وزارت...
یہ کیا ظلم تھا؟ کیسا انصاف ہے 180 سیٹوں والا جیل میں اور 80 سیٹوں والا وزیراعظم ہے،جماعت اسلامی قرارداد کی حمایت سے شریک جرم ، حافظ نعیم سے کوئی جا کر پوچھے کیا وہ سندھودیش کے حامی ہیں؟ ہمارے ہوتے ہوئیسندھو دیش کا خواب خواب ہی رہیگا، سندھو دیش نہیں بن سکتا،جو سب ٹیکس دے اس کو کو...