... loading ...

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا حالیہ دنوں میں اپنی کارکردگی کے حوالے سے یہ ایک مثالی خطاب تھا جو اُنہوں نے گزشتہ روز قومی اسمبلی سے کیا۔ جس میں اُنہوں نے نوازشریف کے حوالے سے بدعنوانی کے الزامات کے حوالے سے نہ صرف اپنا موقف نہایت وضاحت سے پیش کیا بلکہ اُنہوں نے خود پر عائد الزامات کے حوالے سے بھی اپنا موقف دوٹوک رکھا۔
عمران خان نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر میں کوئی غلط کام کررہا ہوں تو وزیراعظم نوازشریف کا کام مجھ پر الزام لگانا نہیں بلکہ مجھے گرفتار کرنا ہے۔ اُنہوں نے نوازشریف کے خطاب کے بعد بائیکاٹ کے حوالے سے غلط فہمیوں کا ازالہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے وزیراعظم سے سوال پوچھے تھے اور فیصلہ کیا تھا کہ اگر انھوں نے جواب نہیں دیئے تو ہم واک آؤٹ کریں گے جو ہم نے کیا۔
عمران خان نے نوازشریف کی تقریر میں اُن پر ہونے والے ایک طنز کے جواب میں کہا کہ وزیراعظم نے اپنی تقریر میں بنی گالا کے طرز زندگی، محل اور ہیلی کاپٹروں کی آمدورفت پر اعتراض کیاہے ، تو کیا اس کا جواب بھی میں دوں، کیا یہ میرا کام ہے؟ ان کا کہنا تھا اگر میں نے کرپشن کی ہے تو انکوائری کریں اور مجھے گرفتار کریں۔ اس نوعیت کا طرز اظہار کسی بھی سیاسی رہنما سے شاید پہلا واقعہ ہے۔
عمران خان نے مسلم لیگ نون کے طرزسیاست پر سوال اُٹھاتے ہوئے کہا کہ جتنی بہتر جمہوریت ہوتی ہے اتنا ہی وہ ملک خوشحال ہوتا ہے، لیکن مسلمانوں کے زوال کی سب سے بڑی وجہ بادشاہت تھی ۔ عمران خان نے اس موقع پر حضرت عمر کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ جب ان کے کپڑوں کے حوالے سے سوال کیا گیا تو وہ غصہ میں نہیں آئے بلکہ انھوں نے وضاحت کی، لیکن ہم جمہوریت سے بادشاہت کی طرف چلے گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت میں حکومت اور اپوزیشن ہوتی ہے، حکومت کا کام قوانین بنانا ہوتا ہے جبکہ اپوزیشن کا کام یہ ہے کہ جب وہ قانون سے پیچھے ہٹیں اور عوام کا پیسہ غلط استعمال کریں تو وہ تنقید کرے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ جب ہم دھاندلی پر بات کریں تو ہم پر سازشی ہونے کا الزام لگا دیا جاتا ہے اور اگر پاناما پیپرز پر سوال کریں تو شوکت خانم پر حملہ کردیا جاتا ہے۔
عمران خان نے اپنی آف شور کمپنی کے باعث خود پر لگنے والے الزامات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ وہ برطانیہ کے شہری نہیں تھے تو ان کے اکاؤنٹنٹ نے کہا کہ اگر آپ اپنے نام پر فلیٹ لیں گے تو آپ کو ٹیکس دینا پڑے گا، لہذا آپ آف شور کمپنی کے ذریعے فلیٹ خریدیں، کیونکہ یہ قانونی ہے۔میں نے نیازی سروسز کے ذریعے خریدا گیا اپنا اثاثہ کبھی نہیں چھپایا اور فلیٹ کی فروخت کے بعد ملنے والا سارا پیسہ بھی پاکستان لے کر آیا اور یہ سب کچھ میرے نام پر ہے۔عمران خان نے واضح کیا کہ میں نے اپنے پورے کرکٹ کیریئر کے دوران کبھی کرپشن یا میچ فکسنگ نہیں کی اور کبھی اپنی جائیداد یا لندن فلیٹ نہیں چھپایا۔عمران خان نے اس موقع پر پیشکش کی کہ جن ضوابط کار (ٹی او آرز) پر وزیراعظم کا احتساب کرنا ہے، ان پر میرا بھی کرلیں، ساتھ ہی انھوں نے اپنے کینسر ہسپتال شوکت خانم کا مکمل ریکارڈ چیک کرانے کی بھی پیشکش کی ۔عمران خان نے اپنی ترجیحات کے فرق کو واضح اورشریف برادران کی شوگر اور اسٹیل ملز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر میں کینسر ہسپتال بنا سکتا ہوں تو شوگر ملز بھی بناسکتا ہوں۔
عمران خان نے وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کی بیرون ملک جائیداد کے حوالے سے دوٹوک طور پر کہا کہ وہ وزیراعظم کی ڈیپنڈنٹ تھیں، جس کا مطلب ہے کہ ان کی جائیداد، وزیراعظم کی جائیداد ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...