... loading ...

وزیراعظم نوازشریف قومی اسمبلی میں اپنے خطاب کے بعد ایک نئی مشکل میں پھنستے نظر آرہے ہیں۔ اُنہیں اب تک اس سوال کا سامنا تھا کہ جدہ اسٹیل مل کے قیام کے لیے اُن کے پاس رقم کہاں سے آئی؟ اور لندن میں واقع فلیٹس اُن کے پاس کب سے ہیں؟ قومی اسمبلی میں متحدہ حزب اختلاف کے دباؤ پر وزیراعظم نوازشریف جب خطاب پر مجبور ہوئے ، تو اُنہوں نے وضاحت کے طور پر کہا تھا کہ 1972 میں اُس وقت کی حکومت نے اتفاق فاؤنڈری کو قومیا (نیشنلائژد) لیا تھا۔اور اُن کے خاندان کو تب زمین اور مشین کا کوئی معاوضہ تک نہیں ملا تھا۔ ان حالات میں اُن کے والد دبئی گیے تھے، اور وہاں ایک گلف اسٹیل مل قائم کی تھی۔ وزیراعظم نوازشریف نے قومی اسمبلی سے خطاب میں اُس اسٹیل مل کے افتتاح کی تصویر پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ اپریل 1980 میں وہ اسٹیل مل 33 ملین سے زائد درہم میں فروخت کی گئی تھی۔ نوازشریف نے جدہ میں اسٹیل مل کے قیام میں اس سرمائے کو بنیادی معاون قرار دیا تھا۔ اس موقف نے ایک نیا سوال یہ کھڑا کردیا ہے کہ گلف اسٹیل ملز سے جدہ اسٹیل ملز تک کے درمیانی عرصے میں جو بیس سال سے زائد پر محیط ہے ، یہ رقم کہا ں رہی؟ مگر اس سے زیادہ بڑا سوال جس کا سا منا اب وزیر اعظم میاں نوازشریف کو کرنا ہے ، وہ یہ ہے کہ گلف اسٹیل ملز کے لیے شریف خاندان نے رقم کا بندوبست کیسے کیا تھا؟ نوازشریف نے اپنے دفاع کے لیے سیاست میں اپنے مرحوم والد کو بھی دھکیل دیا ہے۔ کیونکہ اس کی وضاحت میں اُنہیں اپنے والد مرحوم پر منی لانڈرنگ کے الزام کا سامنا کرنا ہوگا۔
شریف خاندان اور بالخصوص وزیراعظم نوازشریف کو اس ناپسندیدہ صورتِ حال کا سامنا ابھی سے کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ تب کی ذوالفقار علی بھٹو کی کابینہ میں 1971 سے 1974 تک وزیر خزانہ رہنے والے ڈاکٹر مبشر حسن نے واشگاف الفاظ میں کہا ہے کہ نوازشریف کے خاندان نے دبئی میں کاروبار کے لیے رقم قانونی طریقے سے ملک سے باہر نہیں بھیجی۔ ڈاکٹر مبشر حسن نے واضح کیا کہ ان دنوں اسٹیٹ بینک کی اجازت کے بغیر بیرون ملک رقم بھجوانا ناممکن تھا، اگر شریف خاندان نے منی اسمگلنگ یا منی لانڈرنگ کی ہو تو یہ الگ بات ہے، لیکن انہوں نے بیرون ملک رقم بھجوانے کے لیے اسٹیٹ بینک کی منظوری نہیں لی تھی۔
ڈاکٹر مبشر حسن کی اس وضاحت کےبعد اب نوازشریف کو جدہ اسٹیل ملز اور لندن فلیٹس کے ساتھ دبئی کے کاروبار کے لیے بھی یہ ثابت کرنا ہے کہ اس کے لیے رقم کہاں سے آئی تھی؟ اس طرح نوازشریف کے خطاب نے اُن کی پرانی مشکلات کو کم کرنے کے بجائے اس میں مزید اضافہ کردیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...