... loading ...

کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن اور موجودہ کے الیکٹرک کے سابق مینجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) شاہد حامد کے قتل کے انیس سال بعد ان کی بیوہ اور بیٹے نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے ایک اور حملہ آور کو شناخت کیا ہے۔متحدہ قومی موومنٹ سے تعلق رکھنے والے ملزم محمد منہاج قاضی عرف اسد پر 5 جولائی 1997 کے روز کے ای ایس سی کے اس وقت کے ایم ڈی، گارڈ اور ڈرائیور کو قتل کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اسی واقعے میں ایم کیو ایم کے ایک اور کارکن صولت مرزا کو 1999 میں سزائے موت سنائی تھی، جس پر 12 مئی 2015 کو بلوچستان کی مچھ جیل میں عمل درآمد کیا گیا تھا۔
پولیس نے گزشتہ روز ملزم منہاج قاضی کو انتہائی سخت سیکورٹی میں سٹی کورٹ میں پیش کیا تھا جہاں ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ (جنوبی) انیس الرحمٰن بریرو کے سامنے ملزم کی شناخت پریڈ کروائی گئی۔سابق بیوروکریٹ شاہد حامد کی بیوہ شہناز حامداور ان کے پولیس میں عہدیدار بیٹے عمر شاہد حامد واقعے کے عینی شاہد ہیں، جنھوں نے شناخت پریڈ کے دوران ملزم کو شناخت کیا۔عمرشاہد اور اُن کی والدہ نے عینی شاہدین کے طور پر بتایا کہ
ملزم منہاج اُن چار ملزمان میں سے ایک ہے، جس نے شاہد حامد پر فائرنگ کی تھی ۔
کرمنل پروسیڈنگ کوڈ کی دفعہ 164 کے تحت ریکارڈ کرائے گئے بیان میں دونوں عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ 5 جولائی 1997 کے روز جب شاہد حامد آفس جانے کیلیے گھر سے نکلے ہی تھے کہ انھوں نے فائرنگ کی آواز سنی، جب شاہد حامد کی اہلیہ اور بیٹا گھر سے باہر نکلے تو انھوں نے 4 افراد کو ایک گاڑی پر کلاشن کوف سے فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا تھا۔
شاہد حامد کی بیوہ اور بیٹے کا کہنا تھا کہ انھوں نے واقعے میں ملوث ایک اور حملہ آور صولت مرزا کی بھی شناخت کی تھی جس کو 12 مئی 2015 کو پھانسی دی جاچکی ہے۔
دوسری طرف شناخت پریڈ کے دوران میں ملزم منہاج قاضی نے مجسٹریٹ کو بتایا کہ اسے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ملزم کا دعویٰ تھا کہ ان کی تصاویر آئے روز نجی چینلز پر چلائی جاتی ہے اور کوئی بھی ان کو آسانی سے شناخت کرسکتا ہے، مجھ پر ذہنی دباؤ ڈالا جا رہا ہے، جس پر جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میرا کام شناختی پریڈ کرانا تھا ، آپ اپنے مسائل انسداد دہشتگردی کی عدالت میں بتائیے گا۔ دوسری جانب منہاج قاضی کے بھائی معیز قاضی کے مطابق منہاج قاضی کو شاہد حامد قتل کیس میں پھنسایا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ منہاج قاضی بارہ سال سے ملائیشیا میں تھے وہ اپنی بھتیجی کی شادی کے سلسلے میں کراچی آئے تھے اور انہیں گرفتار کرلیا گیا۔
رینجرز نے ملزم منہاج قاضی کو 3 فروری 2016 کو گرفتار کیا تھا اور ان کا 90 روزہ ریمانڈ لیا گیا تھا۔بعد ازاں ان کو پولیس کے حوالے کردیا گیا جہاں پولیس نے شاہد حامد قتل کیس میں ان کی گرفتاری ظاہر کردی اور ان کا انسداد دہشت گردی کی عدالت سے ریمانڈ حاصل کرلیا گیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے اعتماد سازی کیلئے بانی کی فیملی، کوٹ لکھپت جیل میں اسیر رہنماؤں سے ملاقاتیں شروع کردیں،بانی پی ٹی آئی کی فیملی جیل کے باہر متنازع گفتگو نہ کرنے پر راضی ہوگئی پارٹی بشریٰ بی بی کے ایشو کو لیکر کوئی متنازع پریس کانفرنس نہیں کرے گی، سوشل میڈیا پیغامات جاری ن...
عوامی مفادات کو پسِ پشت ڈال کرامریکی دبائو کومودی سرکار نے سرتسلیم خم کرلیا بھارت کی خارجہ پالیسی واشنگٹن کے رحم وکرم پرہے، بھارتی چینلاین ڈی ٹی وی عوامی مفادات کو پسِ پشت ڈال کرامریکی دباؤ کیسامنے مودی سرکار نے سرتسلیم خم کردیا ہے۔ بھارتی چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق امریکہ ن...
سندھ حکومت فسطائیت بند کرے، کراچی والے اپنا حق مانگتے رہیں گے تو کیا کل شہریوں کو یہ نعرہ لگانے پر گرفتار بھی کیا جائے گا، حافظ نعیم الرحمن امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کراچی میں حق دو کراچی کے بینرز چھاپنے پر دکانیں سیل کرنے کی دھمکی دے ...
رجب طیب ایردوان ودیگر سے عالمی سطح اور خطے کی کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال وزیرِ اعظم شہبازشریف نے ترک صدر رجب طیب ایردوان، میر قطر شیخ تمیم بن حمد آلثانی قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکائیف، آذربائیجان کے صدر الہام علیئف، شامی صدر احمد الشرح سے ملاقاتیں کیں۔وزیر اعظم کی قطر ک...
وزیرِ اعظم کی انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شریک عالمی رہنمائوں سے غیر رسمی ملاقاتیں رجب طیب ایردوان ودیگر سے عالمی سطح اور خطے کی کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال وزیرِ اعظم شہبازشریف نے ترک صدر رجب طیب ایردوان، میر قطر شیخ تمیم بن حمد آلثانی قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکائیف، آذر...
لبنان میں جنگ بندی کے بعد آبنائے ہرمز سیزفائر کی مدت کے دوران تجارتی بحری جہازوں کیلئے کھلی رہے گی، ایرانی پورٹ اور میر ی ٹائم آرگنائزیشن کے طے کردہ راستوں سے گزرنا ہوگا، عباس عراقچی بحری ناکہ بندی پوری طاقت سے برقرار رہے گی، یہ اس وقت تک جاری رہے گی جب تک ایران سے ہمارا لین دین...
مذاکرات صرف پاکستان میں ہوں گے، کہیں اور نہیں ،ایران خطے میں بالادستی نہیں چاہتا خودمختاری کا تحفظ چاہتا ہے، پاکستان غیر جانبدار ثالث قرار،ایرانی سفیرکا خطاب ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان پر اعتماد کرتے ہیں، امریکا پر نہیں۔ مذاکرات صرف پاکستان میں ہوں گے...
صدر ٹرمپ تہران کو جوہری ہتھیار تیار کرنے کی اجازت نہیں دیں گے پابندیوں سمیت دیگر اقدامات بدستور زیرِ غور ہیں، ڈپٹی چیف آف اسٹاف وائٹ ہائو س کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف اسٹیفن ملر نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ ایران کے ساتھ معاہدے کے خواہاں ہیں اور پرامن حل کو ترجیح دیتے ہیں، تاہم وہ تہران ک...
متعدد افراد زخمی،مودی کی پالیسیوں کیخلاف علیحدگی پسند تحریکیں عروج پر پہنچ گئیں شدید جھڑپیں، بھارتی فورسز کی 2گاڑیوں کو آگ لگادی ، فوجیوں کو یرغمال بنالیا مودی حکومت کی انتہا پسندانہ پالیسیوں کیخلاف عوام میں شدید غم و غصہ،علیحدگی پسند تحریکیں عروج پر پہنچ گئیں۔ بھارت کے اپنے ...
موٹرسائیکل سوار ملزمان فرار ،واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیم تشکیل آئی جی کا نوٹس، ایڈشنل آئی جی کراچی سے واقعے کی فی الفور تفصیلی رپورٹ طلب کرلی (رپورٹ: افتخار چوہدری)کراچی کے علاقے منگھو پیر میں مدرسے والی نہر کے قریب ڈاکووں کی پولیس اہلکاروں پر ہونے والی ف...
عدالت کی ریاستی اداروں پر الزامات لگانے کے کیس میں عدم حاضری پر کارروائی سول جج عباس شاہ نے وزیراعلیٰ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے اسلام آباد کی عدالت نے ریاستی اداروں پر الزامات لگانے کے کیس میں عدم حاضری پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وا...
امدادی کارروائیوں کے دوران اسرائیل نے حملہ کر کے 4طبی ورکرز کو قتل کر دیا بنت جبیل میں حزب اللہ، اسرائیلی افواج کے درمیان شدید جھڑپیں ، میڈیارپورٹ جنگ بندی مذاکرات کے باوجود لبنان پراسرائیلی حملے جاری ہیں، لبنان میں 24 گھنٹوں میں مزید 43 شہری شہید کر دیئے گئے ۔غیرملکی میڈیارپ...