... loading ...

وزیر اعظم نواز شریف اورفوجی سربراہ جنرل راحیل شریف کے درمیان ملاقات کی ویڈیو فوٹیج میں سنائی دینے والی آواز نے ملک بھر میں ایک سنسنی پھیلا دی ہے۔ یہ ایک غیر معمولی واقعہ ہے کہ سیاسی اور فوجی قیادت کی ملاقات کی ایک ایسی ویڈیو فوٹیج جاری ہو گئی جس میں دونوں کے درمیان ہونے والی گفتگو بھی صاف سنائی دے رہی ہے۔ اس نے قومی سیاست کے مخصوص اور آلودہ ماحول پر شکوک کے سایوں کو مزید گہر ا کر دیا ہے۔ اور کئی نیے سوالات کو جنم دے دیا ہے۔
سیاسی اور فوجی قیادت کے درمیان ایک ماہ سے زائد وقت گزرنے کے بعد ہونے والی دوروز قبل کی ملاقات کی جو فوٹیج ٹی وی پر نشر ہوئی ، اُس میں واضح طور پر سنائی دے رہا ہے کہ وزیراعظم نے فوجی سربراہ کو کہا کہ “تاریخ دے دی گئی ہے۔” ظاہر ہے کہ تاریخ دیئے جانے کی جوبھی بات ہے وہ پہلے سے ایک سیاق وسباق رکھتی ہوگی ، جس سے دونوں قیادتیں اچھی طرح آگاہ ہونگیں۔دوسری طرف فوٹیج میں نسبتاً غیر واضح الفاظ میں فوجی سربراہ کا جواب بھی سنائی دے رہا ہے۔ جس میں فوجی سربراہ یہ جملہ انگریزی میں کہتے سنائی دے رہے ہیں کہ “آپ کو وہاں اس تاریخ سے پہلے پہنچنا ہے۔”
اگرچہ سیاسی اور فوجی قیادت کے درمیان اعلیٰ سطح کی ملاقات کی عکس بندی معمول کے طور پر کی جاتی ہے ، مگر اس میں یہ التزام رکھا جاتا ہے کہ اس عکس بندی کے دوران میں دونوں رہنماؤں کے الفاظ نہ سنائی دیں۔ اس نوع کا یہ پہلا واقعہ ہے کہ ایسی کسی عکس بندی میں پہلی مرتبہ دونوں رہنماؤں کی آوازیں بھی سنائی دے رہی ہیں۔ جبکہ سنائی دیئے جانے والے جملے ملک کے مجموعی حالات میں ایک خاص طرح کی سنسنی پیدا کرنے کا باعث بھی بن رہے ہیں۔ عام طور پر فوجی اور سیاسی قیادت کے درمیان ہونے والی ملاقات کی عکس بندی سرکاری ٹیلی ویژن کاکیمرہ مین یا پھر وزیراعظم ہاؤس کے لیے مخصوص عملے کا کوئی رکن کرتا ہے۔ جس پر مکمل کنٹرول سرکاری ہوتا ہے۔ اور اس میں آواز ریکارڈ نہیں کی جاتی۔
مذکورہ ویڈیومیں موجود سنائی دینے والی آواز اس لئے سنسنی خیز بن گئی، کیونکہ ان دنوں پاناما لیکس کے حوالے سے وزیراعظم ایک خاص دباؤ میں ہے۔ اور فوجی وسیاسی قیادت کے درمیان ہونےوالی ملاقات کے حوالے سے ذرائع ابلاغ نے مسلسل یہ کہا ہے کہ اس ملاقات میں فوجی سربراہ نے وزیراعظم کو یہ پیغام دیا ہے کہ وہ پاناما لیکس کا معاملہ فوری حل کر نے کی کوشش کریں۔ کیونکہ اس کے اثرات ملکی سلامتی پر بھی پڑ سکتے ہیں۔ اور یہ عدم استحکام اور عدم تحفظ کی صورت حال کوبھی جنم دے سکتا ہے۔ وزیراعظم ہاؤس نے اس طرح کے کسی پیغام کی تردید کرتے ہوئے اِسے افواہیں قرار دیا تھا۔
اصفہان میں15 افراد شہید، کئی زخمی ہو گئے،لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ،ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے موجودہ شرائط امریکا کیلئے قابل قبول نہیں ہیں، امریکی صدر ٹرمپ اسرائیل میںایرانی پاسداران انقلاب کے میزائل حملے سے بڑے پیمانے تباہی ، متعدد مقامات پر آگ...
کراچی اور سندھ کے خلاف منفی بات نہ کی جائے،میں سیاسی کارکن ہوں،ہم ہوں یا نہ ہوں، صوبہ اورشہر ہمیشہ قائم رہیں گے ، پروپیگنڈا نہیں کریں گے، وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کو لایا جائے گا سوشل میڈیا ویڈیوبنا کر فنکار نہیں بنائیں، نوازشریف جیل جا سکتے ہیںملک کو نقصان نہیں پہنچاسکتے، میںغل...
اسرائیلی وزیر اعظم زندہ ہیں تو وہ ایرانی حملوں کا ہدف رہیں گے، بچوں کا قاتل قراردیتے ہوئے سخت بیان نیتن یاہو محفوظ اور ہلاکت سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں، اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے خبروں کو مسترد کردیا ایران کی پاسداران انقلاب نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف سخت بی...
مسلح افواج کی کارروائیوں میں 912 زخمی،دہشتگردوں کی44 پوسٹوں پر قبضہ 229 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور توپیں تباہ کی گئیں، وزارت اطلاعات کا بیان آپریشن غضب لِلحق کے تحت پاکستان کی مسلح افواج کی کارروائیوں میں دہشتگردوں اور افغان طالبان کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ وز...
عراق کی مزاحمتی فورسز نے امریکا کا ری فیولنگ طیارہ مار گرایا ، امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کو میزائلوں سے نشانہ بنانے کا دعوی ایران کے خلاف جاری فضائی بمباری کے دوران امریکی طیارہ مغربی عراق میں گرکر تباہ ہوگیا۔ایران کی ختم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹر نے دعوی کیا ہے کہ عراق کی م...
بصورت دیگر 26 مارچ سے پٹرول پمپس کی بندش کا سلسلہ شروع ہو جائے گا 21 روپے پیٹرولیم لیوی بڑھائی، باقی 36 روپے فی لیٹر کس کی جیب میں گئے؟ آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن (اے پی پی ڈی اے)نے حالیہ قیمتوں میں اضافے اور ڈیلرز کے مارجن میں عدم اضافے کے خلاف عیدالفطر کے بعد مل...
عمران خان کا علاج ذاتی معالجین کی نگرانی اور فیملی کی موجودگی میں شفاء انٹرنیشنل اسپتال میں فوری طور پر کرایا جائے تحریک انصاف کی منزل حقیقی آزادی ہے اور اس کے حصول تک جدوجہد جاری رہے گی،پریس کانفرنس سے خطاب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے مطالبہ کیا ہے کہ سابق ...
شرارت کی سیاست نہیں قائد اعظم کی سیاست کریں گے،سندھ کی ترقی کے نقش قدم پر چلیں گے،نہال ہاشمی ایم کیو ایم والے ہمارے پاکستانی ہیں، ناراضگی چھوٹی چیز ہے ان کو منا لیں گے ، مزار قائد پر میڈیا سے گفتگو گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ شرارت کی سیاست نہیں قائد اعظم کی سیاست کریں...
صدرمملکت کی شہباز شریف کی ایڈوائس پر نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری ،تقرری کیلئے کمیشن آف اپائنٹمنٹ پر دستخط کر دیے،آصف زرداری کی مبارک باد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا نواز شریف،شہباز شریف ، آصف علی زرداری کا شکریہ،حلف لینے کے بعد اپنی ترجیہات بتاؤں گا، ایم ...
عید تک 3لیٹر پیٹرول مفت دیا جائے گا، آخری عشرے کی تمام افطار پارٹیاں منسوخ کر دی ہیں جو لوگ مہنگائی کے دور میں ہزار کا پیٹرول نہیں دلوا سکتے ان کیلئے یہ عید کا تحفہ ہوگا، کامران ٹیسوری گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے پریشان موٹرسائیکل...
مجتبیٰ خامنہ ای کا شہدا کے خون کا بدلہ لینے کا اعلان،دشمن پر دباؤ ڈالنے آبنائے ہرمز کو بند رکھیں گے،ایک ایک شہید کے خون کا بدلہ لیں گے،دشمن عوام کو نشانہ بنا رہا ہے،ایران کا نشانہ امریکی فوجی اڈے ہیں ایرانی قوم کو دبایا نہیں جاسکتا، قوم کا اتحاد دشمن کے عزائم کو ناکام بنا دے گ...
کوئی دہشت گرد برداشت نہیں کرینگے، جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا،شہباز شریف تمام ممالک سے دوستانہ تعلقات کے خواہاں ، صو فیا ئے کرا م دین اسلام کے حقیقی سفیر ہیں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کوئی دہشت گرد برداشت نہیں کرینگے، جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، دہشت گر...