... loading ...

حزب اختلاف کی جماعتوں کی طرف سے وزیراعظم نوازشریف کے لیے مرتب کیا گیا سوال نامہ بظاہر سادہ اور عام سا لگتا ہے مگر اس کے درست یا غلط جوابات نوازشریف کے لیے خطرناک نتائج پیدا کرسکتے ہیں۔ حزب اختلاف کے قانون فہم ذہنوں نے جو سوالات مرتب کئے ہیں ، اُن کے نوازشریف کی طرف سے درست یا غلط کوئی بھی جوابات اگر دیئے جاتے ہیں ، تو اس کے برعکس حقائق سامنے لائے جاسکتے ہیں۔ اس لیے ماہر ین کے مطابق نوازشریف کی طرف سے اگر ان سوالات کے جواب دینے کی کوئی بھی کوشش کی گئی تو وہ دراصل صحیح یا غلط جواب دینے کے بجائے دراصل غیر متعلق جواب دینے کی کوشش ہوگی۔ حزب اختلاف کی جانب سے اصرار کیاجارہا ہے کہ اُن کی جانب سے مرتب کیے گیے سوالات کاجواب وزیراعظم خود قومی اسمبلی میں دیں۔
حزب اختلاف کی جماعتوں کا اجلاس پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر اعتزاز احسن کی سربراہی میں ہوا جس میں تحریک انصاف ، متحدہ قومی موومنٹ اور جماعت اسلامی کے اراکین شریک ہوئےتھے ۔ اجلاس میں مرتب کیے گیے بظاہر سادہ سوالات کچھ یوں ہیں۔
1۔لندن کے پارک لین اور مے فئیر میں فلیٹس کب خریدے گئے؟ ان فلیٹس میں وزیراعظم اور ان کے اہلخانہ کے کتنے شیئرز ہیں، اس کے لیے سرمایہ کہاں سے آیا اور کتنا انکم ٹیکس ادا کیا گیا؟
2۔کیا وزیراعظم وضاحت کریں گے کہ لندن میں فلیٹس کی ملکیت سے متعلق مندرجہ ذیل متضاد بیانات میں کون سا درست ہے؟
3۔وزیراعظم اس بات کا جواب دیں کہ کیا ان فلیٹس کی خریداری کے لیے 7 ملین پاؤنڈز کی رقم سوئٹرزلینڈ کے ایک بینک سے ادا کی گئی؟
4۔ وزیراعظم اور ان کے اہل خانہ کی ملکیت آف شور کمپنیوں کی تفصیلات، مالیت اور سرمایہ کاری کی تفصیلات بتائی جائیں، آف شور کمپنیوں کے لیے پیسے کہاں سے آئے اور آف شور کمپنیوں کے لیے پیسے کس طرح بیرون ملک بھیجے گئے؟
5۔وزیراعظم 1985 سے 2016 کے درمیان غیر ملکی جائیدادوں جائیدادوں کی خرید و فروخت کی تفصیلات فراہم کریں ہر سال وزیراعظم نواز شریف اور ان کے اہل خانہ نے کتنا انکم ٹیکس ادا کیا؟
6۔کیا یہ درست ہے کہ وزیراعظم کے بچے پاکستان میں موجود انڈسٹریل یونٹس کے شیئرز کے مالک ہیں، جن میں اتفاق شوگر ملز اور چوہدری شوگر ملز بھی شامل ہیں؟
7۔ 1985سے ہر سال وزیراعظم نواز شریف اور ان کے اہلخانہ نے کتنا انکم ٹیکس ادا کیا؟
اگرچہ مذکورہ بالا سات نکات کو حکومتی حلقوں کی جانب سے بچگانہ کہہ کر ابتدامیں تمسخر اڑایاگیا۔ مگر قانونی ماہرین کے مطابق یہ بظاہر سادہ نظر آنے والے سوالات ایسے نہیں ہیں کہ وزیراعظم اس کے براہ راست یا دوٹوک جواب دیں ۔
حزب اختلاف کی جماعتیں چیف جسٹس کی سربراہی میں ایک تین رکنی جوڈیشل کمیشن کے قیام کی خواہاں ہیں، جس کے لیے وہ متفقہ ضوابط کار طے کرچکی ہیں۔ مگر حکومت کی جانب سے اُن ضوابط کار کو مسترد کیا جاچکا ہے۔
اصفہان میں15 افراد شہید، کئی زخمی ہو گئے،لبنان میں حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ،ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے موجودہ شرائط امریکا کیلئے قابل قبول نہیں ہیں، امریکی صدر ٹرمپ اسرائیل میںایرانی پاسداران انقلاب کے میزائل حملے سے بڑے پیمانے تباہی ، متعدد مقامات پر آگ...
کراچی اور سندھ کے خلاف منفی بات نہ کی جائے،میں سیاسی کارکن ہوں،ہم ہوں یا نہ ہوں، صوبہ اورشہر ہمیشہ قائم رہیں گے ، پروپیگنڈا نہیں کریں گے، وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کو لایا جائے گا سوشل میڈیا ویڈیوبنا کر فنکار نہیں بنائیں، نوازشریف جیل جا سکتے ہیںملک کو نقصان نہیں پہنچاسکتے، میںغل...
اسرائیلی وزیر اعظم زندہ ہیں تو وہ ایرانی حملوں کا ہدف رہیں گے، بچوں کا قاتل قراردیتے ہوئے سخت بیان نیتن یاہو محفوظ اور ہلاکت سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں، اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے خبروں کو مسترد کردیا ایران کی پاسداران انقلاب نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف سخت بی...
مسلح افواج کی کارروائیوں میں 912 زخمی،دہشتگردوں کی44 پوسٹوں پر قبضہ 229 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور توپیں تباہ کی گئیں، وزارت اطلاعات کا بیان آپریشن غضب لِلحق کے تحت پاکستان کی مسلح افواج کی کارروائیوں میں دہشتگردوں اور افغان طالبان کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ وز...
عراق کی مزاحمتی فورسز نے امریکا کا ری فیولنگ طیارہ مار گرایا ، امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کو میزائلوں سے نشانہ بنانے کا دعوی ایران کے خلاف جاری فضائی بمباری کے دوران امریکی طیارہ مغربی عراق میں گرکر تباہ ہوگیا۔ایران کی ختم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹر نے دعوی کیا ہے کہ عراق کی م...
بصورت دیگر 26 مارچ سے پٹرول پمپس کی بندش کا سلسلہ شروع ہو جائے گا 21 روپے پیٹرولیم لیوی بڑھائی، باقی 36 روپے فی لیٹر کس کی جیب میں گئے؟ آل پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن (اے پی پی ڈی اے)نے حالیہ قیمتوں میں اضافے اور ڈیلرز کے مارجن میں عدم اضافے کے خلاف عیدالفطر کے بعد مل...
عمران خان کا علاج ذاتی معالجین کی نگرانی اور فیملی کی موجودگی میں شفاء انٹرنیشنل اسپتال میں فوری طور پر کرایا جائے تحریک انصاف کی منزل حقیقی آزادی ہے اور اس کے حصول تک جدوجہد جاری رہے گی،پریس کانفرنس سے خطاب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے مطالبہ کیا ہے کہ سابق ...
شرارت کی سیاست نہیں قائد اعظم کی سیاست کریں گے،سندھ کی ترقی کے نقش قدم پر چلیں گے،نہال ہاشمی ایم کیو ایم والے ہمارے پاکستانی ہیں، ناراضگی چھوٹی چیز ہے ان کو منا لیں گے ، مزار قائد پر میڈیا سے گفتگو گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ شرارت کی سیاست نہیں قائد اعظم کی سیاست کریں...
صدرمملکت کی شہباز شریف کی ایڈوائس پر نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری ،تقرری کیلئے کمیشن آف اپائنٹمنٹ پر دستخط کر دیے،آصف زرداری کی مبارک باد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا نواز شریف،شہباز شریف ، آصف علی زرداری کا شکریہ،حلف لینے کے بعد اپنی ترجیہات بتاؤں گا، ایم ...
عید تک 3لیٹر پیٹرول مفت دیا جائے گا، آخری عشرے کی تمام افطار پارٹیاں منسوخ کر دی ہیں جو لوگ مہنگائی کے دور میں ہزار کا پیٹرول نہیں دلوا سکتے ان کیلئے یہ عید کا تحفہ ہوگا، کامران ٹیسوری گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے پریشان موٹرسائیکل...
مجتبیٰ خامنہ ای کا شہدا کے خون کا بدلہ لینے کا اعلان،دشمن پر دباؤ ڈالنے آبنائے ہرمز کو بند رکھیں گے،ایک ایک شہید کے خون کا بدلہ لیں گے،دشمن عوام کو نشانہ بنا رہا ہے،ایران کا نشانہ امریکی فوجی اڈے ہیں ایرانی قوم کو دبایا نہیں جاسکتا، قوم کا اتحاد دشمن کے عزائم کو ناکام بنا دے گ...
کوئی دہشت گرد برداشت نہیں کرینگے، جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا،شہباز شریف تمام ممالک سے دوستانہ تعلقات کے خواہاں ، صو فیا ئے کرا م دین اسلام کے حقیقی سفیر ہیں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کوئی دہشت گرد برداشت نہیں کرینگے، جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، دہشت گر...