... loading ...

ایک ماہ اور چار دن کے بعد فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف اور وزیراعظم نوازشریف کے درمیان ملاقات نے قیاس آرائیوں کا دروازہ تو ملاقات سے بہت قبل ہی کھول دیا تھا مگر اس ملاقات نے قیاس آرائیوں کو کم کرنے کے بجائے مزید بڑھا دیا ہے۔ وزیر اعظم ہاؤس سے جاری ہونے والی تصویر میں وزیراعظم ، اپنے بھائی شہباز شریف ، وزیر داخلہ چودھری نثار اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ساتھ جلوہ افروز ہیں جبکہ دوسری طرف فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف اور ڈی جی آئی ایس آئی جنرل رضوان اختر دکھائی دیتے ہیں۔ مگر اس سے قبل ایک اور ملاقات بھی سیاسی حلقوں میں زیر بحث ہے جو فوجی اور سیاسی سربراہ میں ون ٹوون ہوئی ہے۔ ظاہر ہے کہ یہی ملاقات سب سے زیادہ اہم تھی۔ اسی ملاقات کے حوالے سے قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف نے نوازشریف کو یہ پیغام دیا ہے کہ وہ پاناما لیکس کے حوالے سے پیدا ہونے والے مسئلے کو فوری حل کریں ۔
اطلاعات کے مطابق جنرل راحیل شریف نے نوازشریف کو یہ باور کرایا کہ حکومت اور حزب اختلاف کے درمیان پاناما لیکس پر جاری ضوابط کار یعنی ٹی او آرز کی بحث نہ صرف حکومت کی کارکردگی بلکہ ملکی سلامتی کو بھی متاثر کر رہی ہے۔ لہذا یہ مسئلہ فوی حل کا تقاضا کررہا ہے۔ ظاہر ہے کہ یہ پیغام کوئی معمولی نہیں۔اور نہ ہی اس کے حل کا عسکری دماغوں میں موجودڈھانچہ کوئی معمولی نتائج پیدا کرسکتا ہے۔ یہ پورے سیاسی نظام پر محیط اثرات پیدا کرنے والا ایک پیچیدہ پیغام ہے۔ نواز شریف جو پہلے ہی اپنی اخلاقی اور سیاسی ساکھ کھو چکے ہیں۔ اُنہیں سیاسی طور پر کئی بحرانوں کا سامنا ہے ۔ دوسری طرف عسکری حلقوں سے بھی اُن کے لیے کوئی خوشگوار پیغام نہیں ہے۔بلاامتیاز احتساب کے علاوہ پنجاب میں آپریشن ، سیکورٹی کے بعض پیچیدہ معاملات اور بھارت کے ساتھ نوازحکومت کا فدویانہ تعلق جہاں فوجی حلقوں کے ساتھ اُن کے تعلقات کی مساوات کو متاثر کرچکے ہیں ۔ وہیں پاناما لیکس نے نوازشریف کے اثرانداز ہونے اور سیاسی فیصلوں کی صلاحیت کو بھی بے حد متاثر کردیا ہے۔
وزیراعظم ہاؤس کی طرف سے سیاسی اور فوجی قیادت کی ملاقات پر قیاس آرائیاں کرنے سے گریز کا اعلامیہ اس تناظر میں کوئی خاص قدر وقیمت نہیں رکھتا ۔ ظاہر ہے کہ سیاسی افق پر سنجیدہ نوعیت کے مسائل کی موجودگی میں دونوں جانب تعلقات کی کشیدگی کے کھلے اشاروں میں ایجنڈے کا ابہام ہمیشہ قیاس آرائیوں کا سبب رہے گا۔ یہی وجہ ہے کہ ملک بھر میں یہ باور کیا جارہا ہے کہ پاناما لیکس میں نوازشریف کے بچوں کے نام آنے پر پیدا ہونے والے دباؤ میں نوازشریف کو فوجی سربراہ کی جانب سے صاف صاف یہ پیغام دیا گیا ہے کہ وہ اس مسئلے کو فوری حل کریں۔
ابھی تو آغاز ہے ایران جنگ کے خاتمے کا حتمی فیصلہ ٹرمپ کریں گے، ہمارا عزم لامتناہی جنگ ہے ٹرمپ پر منحصر ہے جنگ کب تک چلتی ہے، مجتبیٰ خامنہ ای کے بارے میں تبصرہ نہیں کر سکتے،امریکی وزیر دفاع نئے سپریم لیڈرعقلمندی کا مظاہرہ کریں جوہری ہتھیار حاصل کرنے کا خواب ترک کر دیں، جنگ کے نت...
آئندہ مالی سال 27-2026 کے وفاقی بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف، سپر ٹیکس کا خاتمہ اور تنخواہ پر انکم ٹیکس میں 5 فیصد ممکنہ کمی عالمی مالیاتی ادارہ کی منظوری سے مشروط کردی تیسرے اقتصادی جائزے کے حوالے سے ورچوئل مذاکرات جاری،وزارت خزانہ حکام نے معاشی صورت حال اور نئے بجٹ سے متع...
بلوچستان پولیس کی شاندار کریک ڈاؤن، ایک ہی جھٹکے میں 144 ملزمان کو دھر لیا 122 پسٹل، ریوالور، 4 مہلک کلاشنکوف، 594 کارتوس اور 91 میگزین برآمد بلوچستان میں پولیس کی شاندار کریک ڈاؤن: اشتہاریوں اور منشیات فروشوں کی کمر توڑ دی گئی، 10 مغوی بازیاب کرالیے گئے۔آئی جی پولیس بلوچ...
نئے سپریم لیڈر کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد والد کی شہادت پر تعزیت کا اظہار ان کی قیادت میں امن، استحکام، وقار اور خوش حالی کی طرف ایران کی رہنمائی کرے گی وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے رہبر معظم مجتبیٰ خامنہ ای کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد اور ان کے والد کی شہ...
پورٹ قاسم پر گیس آئل بردار جہاز ایم ٹی ٹورم دامینی فوٹکو ٹرمینل پر لنگر انداز ہوگیا متحدہ عرب امارات سے جہاز تقریباً 50 ہزار میٹرک ٹن خام تیل لے کر آیا ہے مشرق وسطیٰ میں امریکہ ایران جنگ کے باعث پاکستان میں پیٹرول بحران کا خدشہ ختم ہوگیا۔مشرق وسطیٰ کشیدگی کے باعث پاکستان می...
55 روپے اضافہ اشارہ ہے کہ آگے کیا ہوگا، خطے میں کہیں پیٹرول کی قیمت اتنی زیادہ نہیں بڑھی، عمان میں ہونے والی گفتگو نتیجے پر پہنچنے والی تھی مگر صہہونی قوتوں نے سب تہس نہس کر دیا، سلمان اکرم راجا ہم ایٹمی قوت ہیںپاکستان اپنا کردار ادا کرے، بدقسمتی سے ملک میں اداروں اور عوام کو ا...
ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات لگانے، ساکھ متاثر کرنے کے مقدمے کی سماعت سینئر سول جج عباس شاہ نے دوبارہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کیخلاف دوبارہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر د...
سرکاری افسران کی گاڑیوں کیلئے پٹرول اور ڈیزل الاونس میں 50 فیصد فوری کمی صوبائی وزراء اور اعلی سرکاری افسر کے ہمراہ چلنے والی پروٹوکول گاڑیوں پر پابندی عائد وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے خطے میں جنگ کے نتیجے میں غیر معمولی معاشی مشکلات کے مقابلے کے لیے غیر معمولی اقدامات ک...
100انڈیکس میں 11015 پوائنٹس کی کمی سے 146480 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا خطے کی کشیدہ صورتحال پر انویسٹرز سرمائے کے انخلا کو ترجیح دے رہے ہیں،ماہرین کی گفتگو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر شدید مندی ریکارڈ کی گئی جس میں ہنڈریڈ انڈیکس 9453 پوائنٹس کی کمی سے 14804...
اپنی سرزمین، شہریوں، قومی سلامتی کے دفاع کیلئے ہر ضروری قدم اٹھانے کا حق محفوظ رکھتے ہیں خطے میں امن اور استحکام کے لیے اتحادی ممالک کے ساتھ مل کر کام کریں گے،وزارت خارجہ سعودی عرب نے خلیجی ممالک پر ایرانی حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر خطے میں کشیدگی مزید ب...
جنگ کے نویں روز امریکی اور اسرائیلی کی جانب سے تہران کے نیلوفر اسکوائر پر بمباریم آئل ریفائنر اور آئل ڈپو کو نشانہ بنایا گیا،اصفہان کے 8 شہروں پر فضائی حملے، نجف آباد پر بمباری،ایرانی میڈیا ایران نے اسرائیل پر نئے میزائل داغے،21 امریکی بحرین میں نیول اڈے پر مارے گئے،امریکی تی...
795زخمی ، 38 چیک پوسٹوں پر قبضہ، 213 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور توپ خانہ تباہ افغان طالبان کو بھاری جانی اور عسکری نقصان پہنچا ،وفاقی وزیر اطلاعاتعطا تارڑ پاکستان کی جانب سے شروع کیے گئے آپریشن غضب للحق کے دوران اب تک 583افغان طالبان ہلاک جبکہ 795زخمی ہو گئے ہیں ۔وفاقی وزیر ا...