... loading ...

صادق خان کی کہانی ایک پاکستانی تارک وطن بس ڈرائیور کے بیٹے سے شروع ہوکر برطانوی دارالحکومت لندن کا میئر بننے تک پہنچتی ہے۔ 45 سالہ صادق انسانی حقوق کے سابق وکیل اور حزب اختلاف کی لیبر پارٹی کے رکن ہیں، اور اب 57 فیصد ووٹ حاصل کرکے سٹی ہال میں داخل ہوگئے ہیں اور یوں کسی بھی مغربی ملک کے دارالحکومت کے پہلے مسلمان میئر بھی بنے ہیں۔
ایک ایسی مہم کے بعد کہ جس میں صادق خان کو مخالفین کی جانب سے شدت پسندوں کے ساتھ تعلقات کے الزامات کا سامنا تھا، اب انہیں کہیں بڑا مرحلہ عبور کرنا ہے، لندن کی مختلف برادریوں کو ساتھ لے کر اسے دنیا کا بہترین شہر بنانا۔
اپنی فاتحانہ تقریر میں صادق خان نے وعدہ کیا کہ وہ تمام لندن باسیوں کے میئر ہوں گے اور اگر ان کے والد زندہ ہوتے تو بہت فخر محسوس کرتے۔ صادق خان کے والد 1960ء کی دہائی میں برطانیہ آئے تھے۔ صادق خان نے کہا کہ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ مجھ جیسا کوئی لندن کا میئر منتخب ہو جائے گا۔ میں ہر اس لندن باسی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جس نے یہ سب ممکن بنایا۔
صادق خان نے سستی رہائش اور ٹرانسپورٹ کا اور ساتھ ساتھ آلودگی میں کمی لانے اور بہتر ملازمتیں پیش کرنے کا وعدہ کیا۔
1970ء میں لندن میں پیدا ہونے والے صادق خان کے کل پانچ بھائی اور ایک بہن تھیں۔ وہ ٹوٹنگ میں ایک متوسط طبقے کے گھرانے سے تعلق رکھتے تھے۔ ان کے والد لندن کی مشہور سرخ بسیں چلاتے تھے اور ان کی والدہ سلائی کڑھائی کرتی تھی جبکہ ایک بھائی مکینک ہیں۔ صادق خان باکسنگ بھی جانتے ہیں جو انہوں نے شہر میں بڑھتی ہوئی نسل پرستی کے خلاف اپنے دفاع کے لیے سیکھی تھی۔ ان کے دو بھائی باکسنگ کوچ بھی ہیں۔ صادق 2014ء میں لندن میراتھون میں بھی دوڑے تھے۔
اسکول میں تعلیم کے دوران صادق خان سائنس پڑھنا اور ڈینٹسٹ بننا چاہتے تھے لیکن اساتذہ نے ان کی صلاحیتوں کو جانچ کر انہیں قانون کی تعلیم کا مشورہ دیا جو انہوں نے قبول کیا۔ یونیورسٹی آف نارتھ لندن سے قانون کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد صادق خان نے 1994ء میں کرسٹر فشر لیگل فرم کے ساتھ تربیتی وکیل کے طور پر کام شروع کیا۔ اسی سال میں لیبر پارٹی کی طرف سے مقامی کونسلر بنے تھے اور 2005ء میں پارلیمنٹ کے رکن بنے۔ 2008ء میں وزیر اعظم گورڈن براؤن نے انہیں کمیونٹیز منسٹر بنایا اور بعد ازاں وہ ٹرانسپورٹ کے وزیر بنے۔ وہ کابینہ کے اجلاسوں میں شرکت کرنے والے پہلے مسلمان وزیر بھی بنے۔
صادق خان اب بھی اپنی اہلیہ سعدیہ اور دو بیٹیوں کے ساتھ ٹوٹنگ ہی میں رہتے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...