... loading ...

امریکا کے صدر براک اوباما نے حال ہی میں ایک ایسے بل کو اپنا ‘ویٹو’ حق استعمال کرتے ہوئے مسترد کیا ہے جو 11 ستمبر 2001ء کو امریکا پر ہونے والے حملوں میں مارے گئے افراد کے لواحقین کو غیر ملکی حکومتوں سے انصاف طلب کر سکتی ہیں جو سازش میں ملوث قرار پائیں۔ اس کا واضح اشارہ سعودی عرب پر ہے، جس کے لیے ’28 صفحات’ کی اس خفیہ دستاویز کا ہنگامہ جاری ہے جس کے لیے حکومت پر بہت زور ڈالا جا رہا ہے کہ وہ ان کو منظر عام پر لائے تاکہ معلوم ہو سکے کہ ‘نائن الیون’ میں سعودی عرب کا کیا کردار تھا۔
گو کہ اوباما کے قدم سے کانگریس میں یہ بل فی الحال منظور ہونے سے رک گیا ہے لیکن اس سے ایک نیا دروازہ ضرور نظر آ رہا ہے کہ کیا دہشت گردی کے شکار افراد دوسرے ملک کی حکومت پر مقدمہ کر سکتے ہیں؟ جس طرح اس معاملے میں کہا جا رہا ہے کہ اگر نائن الیون کمیشن کے ان 28 صفحات کے منظرعام پر آنے سے سعودی مداخلت ثابت ہو سکتی ہے اور اس کے نتیجے میں لواحقین سعودی عرب کو عالمی عدالت میں بھی گھسیٹ سکتے ہیں۔ تو کیا امریکا جو پوری دنیا میں دندناتا پھر رہا ہے، کیا اس کی دہشت گردی کے شکار افراد بھی ایسا کچھ کر سکتے ہیں؟ اسی موضوع پر امریکا کے مشہور مزاحیہ اداکار لی کیمپ میدان میں اترے ہیں اور “مذاق ہی مذاق میں” امریکا کی عالمی معاملات میں بدمعاشی کے ساتھ مداخلت، دہشت گردانہ طریقے استعمال کرکے اپنے سامراجی مقاصد کے حصول کی کوششوں کے پول کھولے ہیں۔
کیمپ نے 30 مثالیں پیش کرتے ہوئے امریکا کی تشدد پسند قیادت پر تنقید کی ہے لیکن حقیقت یہ ہے ک یہ بھی امریکا کی جارحانہ پالیسی کی مکمل عکاسی نہیں کرتیں۔ ان میں کوریا اور ویت نام کی جنگوں کے علاوہ 1953ء میں ایران میں منتخب جمہوری حکومت کا تختہ الٹنا، 1961ء میں کیوبا پر قبضے کی ناکام کوشش، انڈونیشیا میں 1963ء میں حکومت کا خاتمہ، 1969ء میں کمبوڈیا اور 1971ء سے 1973ء تک لاؤس پر بمباری، 1973ء میں چلی میں حکومت کا خاتمہ، لیبیا، 1980ء کی دہائی میں لیبیا، بولیویا، ایران اور پاناما پر حملے، جن میں 1988ء میں ایران کے ایک مسافر طیارے کو تباہ کرنا بھی شامل ہے، 1990ء میں عراق اور کویت کے خلاف مکمل جنگ، اسی دہائی میں صومالیہ، یوگوسلاویہ، ہیٹی، سوڈان اور افغانستان پر حملے اور اکیسویں صدی میں افغانستان اور عراق کے خلاف دو بہت بڑی جنگیں، کولمبیا، ہیٹی، وینیزویلا، صومالیہ اور شام میں بدترین دہشت گردی کے علاوہ پاکستان کے خلاف طاقت کے بے دریغ استعمال کی مثالیں شامل ہیں۔
لی کیمپ نے آخرمیں یہ بھی کہا کہ ابھی تو میں نے 50 دیگر مثالیں چھوڑ دی ہیں، اس لیے ان کے کم کہے کو بھی زیادہ سمجھا جائے۔
مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارتی فوجی قبضے کے 79 برس مکمل ہو گئے، بھارت کے ناجائز قبضے کے خلاف لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں۔ بھارتی جبر کے خلاف کُل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر آزادی پسند تنظیموں کی مقبوضہ وادی میں کال...
اسٹیل مینوفیکچررز کو 30 دسمبر 2026 تک جدید مانیٹرنگ سسٹم نصب اور فعال کرنے کی ہدایت کردی گئی سیلز ٹیکس چوری کی روک تھام اور سٹیل کی پیداوار و ترسیل کی مؤثر نگرانی کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سٹیل سیکٹر میں مانیٹرنگ کا نظام سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، سٹیل مینوفیکچر...
صوبے میں مردوں کی شرح خواندگی 68 اور خواتین کی 47 فیصد ریکارڈ پنجاب 68 فیصد کے ساتھ سرفہرست، ملک کی مجموعی شرح خواندگی 63 فیصد تک پہنچ گئی پاکستان میں شرح خواندگی کے حوالے سے سندھ نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی، جہاں مجموعی شرح خواندگی 58 فیصد ہوگئی ہے۔ صوبے میں مردوں کی شرح خوا...
کورنگی جام صادق پُل پر ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 40 سالہ وقار ولد مسکین جاں بحق، 35 سالہ اہلیہ شدید زخمی ہو گئی کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔ریسکیو سروس کے مطابق کورنگی جام صادق پُل پر ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل ...
دل کی صحت، جسمانی قوت اور وزن کو قابو میں رکھنے میں مددگار، مونگ پھلی میں پروٹین، فائبر، وٹامنز اور اہم معدنیات موجود مونگ پھلی کو غذائیت سے بھرپور اور کم قیمت خشک میوہ جات میں شمار کیا جاتا ہے، جس میں پروٹین، صحت بخش چکنائیاں، وٹامنز، معدنیات اور اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں۔...
قطر ائیر کی کراچی اسلام آباد کی دونوں پروازوں نے شیڈول کے مطابق محفوظ لینڈ کیا، ذرائع ایران پر امریکی حملے کی دھمکی کے بعد مشرق وسطی میں جی پی ایس سگنلز میں مداخلت سے فلائٹ ٹریکنگ میں خلل آگیا۔ ذرائع کے مطابق دوحہ سے کراچی اور اسلام آباد کی قطر ائیر کی 2 پروازوں کے نمبرز اور ل...
بیٹا خوف کے باعث خاموش رہا، ٹیچر کیخلاف کیس سامنے آنے پر پوچھ گچھ کی تو مبینہ زیادتی کا انکشاف ہوا، والد سرکاری اسکول میں بچوں سے مبینہ زیادتی اور نازیبا ویڈیوز بنانے کا کیس، اہم پیش رفت سامنے آ گئی۔ پولیس کے مطابق انگلش ٹیچر صفدر عباس کے خلاف ایک اور مقدمہ درج، مقدمات کی تعدا...
حوثیوں کے اہم کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، انتظامی تنصیبات، مورچوں اور جنگجوں کے اجتماعات کو نشانہ بنایا گیا، ترجمان یمن میں حکومتی فورسز نے 750 سے زائد کارروائیوں میں حوثیوں کو بھاری نقصان پہنچانے کا دعوی کردیا دوسری جانب حوثیوں نے سعودی عرب کے اہم ہوائی اڈوں اور نیول بیس کو نشان...
فیصلہ سعودی عرب کے ہوائی اڈوں اور اہم تنصیبات پر حوثی میزائلوں اور ڈرون حملوں کے بعد کیا گیاامریکا نے سعودی عرب میں سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر اپنے غیر ہنگامی سرکاری ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کو ملک چھوڑنے کی ہدایت کردی۔ عرب ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریاض میں امریکی سفارت خانے ...
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے فیصلہ سازی میں کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی کو مائنس کرنے کی خبر پر اپنے ردعمل کا اظہار کر تے ہوئے کہاہے کہ فیصلہ سازی میں کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی کو مائنس کرنے کی خبر درست نہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق بیرسٹر گوہر نے تردید کی کہ فیصلہ سازی می...
اینٹی کرپشن حیدرآباد نے مقدمہ درج کرلیا، چیف اکاؤنٹنٹ فواز اشرف شیخ اور جونیئر اکاؤنٹنٹ وقاص بھٹی نامزد، معاملے کی مزید تفتیش جاریحیدرآباد(این این آئی) سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام میں جنوری 2025 سے اگست 2026 کے دوران پنشن کی مد میں 7 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد کی مبینہ غیر مجاز ا...
رجسٹرار آفس کے ذریعے درخواست کم از کم 15 روز قبل جمع کرانا ہوگیمہمانوں کو براہِ راست دعوت نامے جاری کرنے پر پابندی، خلاف ورزی پر کارروائی کا انتباہجامعہ کراچی کی انتظامیہ نے یونیورسٹی میں تمام پروگرامز، سیمینارز، کانفرنسز اور دیگر تقریبات کے انعقاد کے لیے وائس چانسلر کی پیشگی منظ...