... loading ...

عمران خان نے لاہور کے جلسے میں ایک مرتبہ پھر رائیونڈ میں نواز شریف کے گھر پر دھرنا دینے کی تاریخ نہیں دی ، مگر تحریک انصاف کے کارکنوں کو اس کے لیے کسی بھی وقت تیار رہنے کا اشارہ ضرور دیا۔ تاہم تحریک انصاف نے حکومت پر دباؤ بڑھانے کے لیے اپنی تحریک کو جاری رکھنے کی غرض سے تیسرا جلسہ اگلی اتوار کو فیصل آباد میں کرنے کا اعلان کردیا۔ عمران خان نے لاہور جلسے میں اپنے خطاب میں یہ بات واضح کردی کہ وہ نوازشریف کا ایک مرتبہ پھر گھیراؤ کرنے کاارادہ رکھتے ہیں۔ اور اُن کے ذہن میں نوازشریف سے استعفیٰ حاصل کرنے کا منصوبہ موجود ہے۔ چنانچہ اُنہوں نے اس موقع پر یہ اشارہ ضرور دیا کہ پاناما لیکس کے انکشافات کے بعد اب نوازشریف کے پاس اقتدار میں رہنے کا کوئی اخلاقی جواز باقی نہیں رہ جاتا۔ اُنہیں استعفیٰ دے کر گھر چلے جانا چاہئے۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مزدوروں کے عالمی دن یکم مئی کے موقع پر لاہور چیئرنگ کراسنگ پر جلسے سےوزیراعظم نوازشریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب اگر پاناما لیکس کے معاملے پر کرپشن ثابت ہوئی تو آپ گھر نہیں جیل جائیں گے۔اُنہوں نے کہا کہ پاناما لیکس کے معاملے میں چار الزامات نوازشریف پر عائد ہوئے ہیں۔ جن میں ٹیکس چوری، منی لانڈرنگ ، ناجائز اثاثہ جات اور الیکشن کمیشن سے حقائق کا اخفاء شامل ہیں ۔ اور ان چاروں الزامات میں سزا ئیں متعین ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم پر یہ چار وں سنگین نوعیت کے الزامات عائد ہوئے ہیں، انہیں خود کو بے قصور ثابت کرنا پڑے گا۔
صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت ہے،اس لیے وزیراعظم کو جواب دینا پڑے گا۔پاناما لیکس میں سب سے پہلے تحقیقات وزیر اعظم کے متعلق ہی ہوگی۔ پھر چاہے کسی کی بھی کر لی جائے۔ مگر جمہوری ممالک میں حکمران قانون کے سامنے سب سے پہلے جوابدہ ہوتے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ حکومت میں رہ کر پیسہ بنانا سب سے آسان کام ہے، نواز شریف کاروبار کرنے کے لیے حکومت میں آئے۔انہوں نے بتایا کہ ان کا مطالبہ ہے کہ چیف جسٹس کے ماتحت پاناما لیکس کے معاملے پر انکوائری کمیشن قائم کیا جائے اور وہ چاہتے ہیں کہ حزب اختلاف کی تمام جماعتیں ایک آواز میں انکوائری کمیشن کا مطالبہ کریں۔جس میں سب سے پہلے تحقیقات وزیراعظم اور اُن کے خاندان کی ہوں۔پی ٹی آئی چیئرمین نے واشگاف انداز میں کہا کہ ہمیں 200 نہیں، صرف وزیراعظم کا احتساب چاہیے، وہ حکومت کرنے کا اخلاقی جواز کھو چکے ہیں۔آپ کی جتنی مرضی ہو تحریک انصاف کے لوگوں کا احتساب کریں لیکن سب سے پہلے احتساب کا آغاز وزیراعظم سے ہوگا۔
واضح رہے کہ گزشتہ اتوار بھی اسلام آباد میں پی ٹی آئی نے جلسہ کیا تھا جس میں عمران خان نے صوبہ سندھ میں انسداد بدعنوانی تحریک کا اعلان کیا تھا۔اور لاہور میں جلسے کا بھی ساتھ ہی اعلان کیا تھا۔ اب مال روڈ پر ہونے والے جلسے میں عمران خان نے اگلی اتوار کو فیصل آباد میں جلسے کا اعلان کیا ہے۔
یو ایس نیول ڈسٹرائر جہاز پسپائی پر مجبور،امریکی بحری جہاز کو رکنے کی وارننگ دی گئی تھی ہدایات نظر انداز کرنے پر دو میزائل داغے گئے جو ہدف پر جا لگے، پاسدارانِ انقلاب ایران کی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز میں اصول و ضوابط کی خلاف ورزی اور انتباہ کے باوجود اپنی سمت تبدیل نہ ...
بانی سے وکلاء اور اہل خانہ کی فوری ملاقات ممکن بنائی جا سکے،عمران خان کے ذاتی معالج، ماہر ڈاکٹروں اور اہل خانہ کی موجودگی میں علاج کا مطالبہ، شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائے ضمانت کی درخواستوں پر فوری سماعت مقرر کی جائے، عمران اور بشریٰ کی رہائی کا مطالبہ، تنہائی میں قید رکھ...
سرکاری اسکولوں کا بیڑہ غرق کردیا، سولرپربھی ٹیکس لگا دیا گیا،اب نظام کو بدلنے کی ضرورت ہے باہرنکلنا پڑے گا، خاندانوں کی بنیاد پر نظام چل رہا ہے، حکومت بیوروکریسی چلا رہی ہے، خطاب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے بعد آئی پی پیز،پٹرول مافیا کیخلاف...
مجھے ایران کی تازہ ترین تجاویز پیش کر دی گئی ہیں، تہران سے ہماری مذاکرات کی صلاحیت لامحدود ہے ہرمز کی ناکا بندی دوستانہ ہے، نہیں چاہتے ان کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوں،ٹرمپ کا ٹروتھ سوشل پر بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے جو کچھ کیا ہے اب تک ایران نے اس کی زیادہ بڑ...
میزائل زمین سے زمین تک 450 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے،حکام پاکستان نے دفاعی نظام کی جانچ سے بھارتی فالس فلیگ ہتھکنڈوں کامنہ توڑجواب دیا،ماہرین پاکستان نے ابدالی میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ کرتے ہوئے اپنی دفاعی صلاحیت اور تکنیکی مہارت کا عملی مظاہرہ کیا ہ...
25 کروڑ عوام پر آئی پی پیز، گیس، چینی اور آٹا مافیانے اپنی اجارہ داری قائم کر رکھی ہے چند خاندان مختلف ناموں، جماعتوں، نعروں کیساتھ بار بار اقتدار میں آتے ہیں،خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کرپشن اور مافیا کلچر پاکستان کے مسائل کی جڑ ہیں، جنہ...
نئی قانون سازی کے تحت سپریم لیڈر سے اجازت لی جائے گی ، علی نیکزاد ایران آبنائے ہرمز میں اپنے جائز حق سے کبھی دستبردار نہیں ہوگا،گفتگو ایران کی پارلیمنٹ سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کی ہدایات کی روشنی میں اسٹریٹجک آبی گزرگاہ آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمد و رفت کی شر...
بانی پی ٹی آئی ملک کا سب سے بڑا لیڈر ،یہاںوفاداریاں نہ بیچنے والے غدار ہیں، مائنس عمران خان کا ماحول بنایا جا رہا ہے،اداروں سے کہتے ہیں سیاست آپ کا کام نہیں ہے ،محمود اچکزئی تاریخ گواہ ہے عوام کے ریلے کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی اور یہ ریلا عمران خان کو آزاد کرائے گا، ہم بانی ...
عالمی کمپنیاں سوشل میڈیا رولز اور مواد ہٹانے سے متعلق سخت قوانین پر تحفظات رکھتی ہیں رجسٹریشن سے صارفین کی پرائیویسی، آزادیِ اظہارِ رائے پر اثر پڑیگا،قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دنیا کی معروف سوشل میڈیا کمپنیوں نے پاکستان میں رجسٹریشن میں عدم دلچسپی ظاہر کردی۔ تفصیلات کے مطابق پاک...
قیام امن کیلئے وسائل میرے حوالے کیے جائیں تو100 دن میں امن کی ضمانت دیتا ہوں فوجی اور انٹیلی جنس کی کارروائیاں امن کے قیام میں ناکام ہوچکی ہیں، لویہ جرگہ سے خطاب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے کہا ہے کہ قیام امن کیلئے وسائل اگر میرے حوالے کیے جائیں تو100 دن ...
گھی ، کوکنگ آئل، چائے پتی، چینی کی قیمتوں میں اضافہ، مرغی اورانڈ ے بھی مہنگے شہریوں کی پریشانی میں مزید اضافہ،سرکاری نرخوں پر عملدرآمد سوالیہ نشان بن گیا ملک کے مختلف شہروں کی اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا راج بدستور برقرار ہے مارکیٹ ذرائع کے مطابق گھی، کوکنگ آئل، چائے پتی، س...
پاکستان کو مسلسل افغان سرزمین سے دہشتگردوں کی دراندازی اور حملوں کا سامنا ہے بعض دہشت گرد کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ عناصرملوث پائے گئے، ترجمان پاکستان نے پاک افغان سرحد کی صورتحال پر برطانوی نمائندہ خصوصی کے حالیہ تبصرے کو یکطرفہ اور حقیقت کے منافی قرار دیتے ہوئے سختی...