... loading ...

لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ سے تفتیش مکمل کرکے جے آئی ٹی رپورٹ مرتب کر لی گئی ہے۔ جس میں حساس نوعیت کی معلومات نے پورے ملک کو چونکا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عزیر بلوچ کی ایرانی انٹیلجنس سے حانی نثار نامی ایک شخص نے ملاقات کرائی تھی جس کے بعد وہ ایرانی انٹیلجنس کو نہایت حساس نوعیت کی معلومات فراہم کرتا رہا ہے۔ اسی بنیاد پر عزیر بلوچ نے جعلی پیدائشی سرٹیفکیٹ ،ایرانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بھی بنا رکھے تھے۔ عزیر بلوچ ایک گھر ایران میں بھی رکھتا تھا۔
پیپلز امن کمیٹی کے سربراہ عزیر بلوچ نے 198 افراد کے قتل کا بھی اعتراف کیا ہے۔ جن میں 159 افراد محض لسانی بنیادوں پر قتل کیے گیے۔ عزیر بلوچ نے ارشد پپو ، یاسر عرفات اور شیرا پٹھان کو قتل کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے۔ عزیر بلوچ نے شیر شاہ کباڑی بازار میں قتل کی نہایت سفاکانہ واردات کا بھی اعتراف کیا ہے۔جس میں گیارہ بے گناہ لوگوں کو محض اس لیے قتل کردیا گیا تھا تاکہ شہر میں خوف وہراس کا راج ہو اور اُنہیں بآسانی بھتہ ملتا رہے۔ قتل کی اس بھیانک واردات کے بعد شیر شاہ کباڑی مارکیٹ سے ایک خاص شناخت رکھنے والے اکثر کاروباری حضرات نے اپنے کاروبار بند کردیئے تھے یا پھر یہاں سے کہیں اور منتقل ہو گیے تھے۔ عزیر بلوچ نے 2005 میں رینجرز کے دو اہلکاروں کے قتل کا بھی اعتراف کیا ہے۔ عزیر بلوچ نے جے آئی ٹی کے سامنے یہ اعتراف کیا کہ ملانثار، استاد تاجو، سہیل ڈاڈا، شاہد بکک، سلیم ، ریحان، احسان ، الیاس اور عارف نامی لوگ اسلحہ کی خرید وفروخت کرتے تھے۔ عزیر بلوچ کے بقول لیاری گینگ وار کے 14 کمانڈر ملک سے فرار ہو چکے ہیں ۔ جبکہ گینگ کے کارندے ان دنوں ، جنوبی افریقا، دبئی، اومان اور ایران میں موجود ہیں۔ عزیر بلوچ نے انتظامیہ میں اپنے گہرے اثرورسوخ کا بھی ذکر کیا۔ مثلاً عزیر بلوچ نے بتایا کہ ایس پی اقبال بھٹی کو اُسی نے ٹی پی او لیاری تعینات کرایا۔ اُس نے اعتراف کیا کہ تقریباً سات ایس ایچ اوز اور آٹھ پولیس اہلکارلیاری میں اُس کے لیے کام کرتے تھے۔
عزیر بلوچ نے تسلیم کیا کہ شہر میں وہ بہت بڑی رقوم بھتے کی مد میں جمع کرتا تھا۔ عزیر بلوچ سرکاری اداروں کے اہم افراد سے بھی بھتہ وصولتا تھا۔جن میں سابق ایڈمنسٹریٹر لیاری محمد رئیس اُسے دو لاکھ روپے ماہوار ادائی کرتا تھا۔ اسی طرح سابق چیئرمین ایف سی ایس سعید خان اُسے بیس لاکھ روپے ماہانہ بھتہ دیتا تھا۔ عزیر بلوچ کے ایران کے راسے دبئی فرار کے بعد بھی بھتے کا یہ دھندہ جاری رہا۔ اور اُسے باقاعدگی سے بھتہ دینے والے بھتہ دیتے رہے۔ عزیر بلوچ نے اپنی بیوی کے نام سے متعدد اکاؤنٹس بیرون ملک کھول رکھے ہیں۔ جن میں کافی بھاری رقوم موجود ہے۔
جے آئی ٹی نے تفتیش کے بعد یہ سفارش کی ہے کہ عزیر بلوچ کے مقدمات کی نیے سرے سے تفتیش کی جائے اوراُن مقدمات کو فوجی عدالتوں میں چلایا جائے۔ جب کہ عزیر بلوچ کے معاونوں کو بھی گرفتار کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
انتہائی ذمہ دار ذرائع نے وجود ڈاٹ کام کو بتایا ہے کہ عزیر بلوچ کی جے آئی ٹی میں سے ایسے بہت سے حقائق کو حذف کردیا گیا ہے جو پولیس ، رینجرز اور سیاست دانوں کے لیے پریشانی کا باعث بن سکتے تھے۔ مثلاً عزیر بلوچ نے جن دو اہم سیاسی شخصیات کا ذکر کیا تھا جو عزیر بلوچ سے قتل وغارت گری سے لے کر دیگر کام بالواسطہ اور بلاواسطہ لیتے رہے ، وہ نام بھی اچانک نکال دیے گیے۔
یو ایس نیول ڈسٹرائر جہاز پسپائی پر مجبور،امریکی بحری جہاز کو رکنے کی وارننگ دی گئی تھی ہدایات نظر انداز کرنے پر دو میزائل داغے گئے جو ہدف پر جا لگے، پاسدارانِ انقلاب ایران کی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز میں اصول و ضوابط کی خلاف ورزی اور انتباہ کے باوجود اپنی سمت تبدیل نہ ...
بانی سے وکلاء اور اہل خانہ کی فوری ملاقات ممکن بنائی جا سکے،عمران خان کے ذاتی معالج، ماہر ڈاکٹروں اور اہل خانہ کی موجودگی میں علاج کا مطالبہ، شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائے ضمانت کی درخواستوں پر فوری سماعت مقرر کی جائے، عمران اور بشریٰ کی رہائی کا مطالبہ، تنہائی میں قید رکھ...
سرکاری اسکولوں کا بیڑہ غرق کردیا، سولرپربھی ٹیکس لگا دیا گیا،اب نظام کو بدلنے کی ضرورت ہے باہرنکلنا پڑے گا، خاندانوں کی بنیاد پر نظام چل رہا ہے، حکومت بیوروکریسی چلا رہی ہے، خطاب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے بعد آئی پی پیز،پٹرول مافیا کیخلاف...
مجھے ایران کی تازہ ترین تجاویز پیش کر دی گئی ہیں، تہران سے ہماری مذاکرات کی صلاحیت لامحدود ہے ہرمز کی ناکا بندی دوستانہ ہے، نہیں چاہتے ان کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوں،ٹرمپ کا ٹروتھ سوشل پر بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے جو کچھ کیا ہے اب تک ایران نے اس کی زیادہ بڑ...
میزائل زمین سے زمین تک 450 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے،حکام پاکستان نے دفاعی نظام کی جانچ سے بھارتی فالس فلیگ ہتھکنڈوں کامنہ توڑجواب دیا،ماہرین پاکستان نے ابدالی میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ کرتے ہوئے اپنی دفاعی صلاحیت اور تکنیکی مہارت کا عملی مظاہرہ کیا ہ...
25 کروڑ عوام پر آئی پی پیز، گیس، چینی اور آٹا مافیانے اپنی اجارہ داری قائم کر رکھی ہے چند خاندان مختلف ناموں، جماعتوں، نعروں کیساتھ بار بار اقتدار میں آتے ہیں،خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کرپشن اور مافیا کلچر پاکستان کے مسائل کی جڑ ہیں، جنہ...
نئی قانون سازی کے تحت سپریم لیڈر سے اجازت لی جائے گی ، علی نیکزاد ایران آبنائے ہرمز میں اپنے جائز حق سے کبھی دستبردار نہیں ہوگا،گفتگو ایران کی پارلیمنٹ سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کی ہدایات کی روشنی میں اسٹریٹجک آبی گزرگاہ آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمد و رفت کی شر...
بانی پی ٹی آئی ملک کا سب سے بڑا لیڈر ،یہاںوفاداریاں نہ بیچنے والے غدار ہیں، مائنس عمران خان کا ماحول بنایا جا رہا ہے،اداروں سے کہتے ہیں سیاست آپ کا کام نہیں ہے ،محمود اچکزئی تاریخ گواہ ہے عوام کے ریلے کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی اور یہ ریلا عمران خان کو آزاد کرائے گا، ہم بانی ...
عالمی کمپنیاں سوشل میڈیا رولز اور مواد ہٹانے سے متعلق سخت قوانین پر تحفظات رکھتی ہیں رجسٹریشن سے صارفین کی پرائیویسی، آزادیِ اظہارِ رائے پر اثر پڑیگا،قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دنیا کی معروف سوشل میڈیا کمپنیوں نے پاکستان میں رجسٹریشن میں عدم دلچسپی ظاہر کردی۔ تفصیلات کے مطابق پاک...
قیام امن کیلئے وسائل میرے حوالے کیے جائیں تو100 دن میں امن کی ضمانت دیتا ہوں فوجی اور انٹیلی جنس کی کارروائیاں امن کے قیام میں ناکام ہوچکی ہیں، لویہ جرگہ سے خطاب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے کہا ہے کہ قیام امن کیلئے وسائل اگر میرے حوالے کیے جائیں تو100 دن ...
گھی ، کوکنگ آئل، چائے پتی، چینی کی قیمتوں میں اضافہ، مرغی اورانڈ ے بھی مہنگے شہریوں کی پریشانی میں مزید اضافہ،سرکاری نرخوں پر عملدرآمد سوالیہ نشان بن گیا ملک کے مختلف شہروں کی اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا راج بدستور برقرار ہے مارکیٹ ذرائع کے مطابق گھی، کوکنگ آئل، چائے پتی، س...
پاکستان کو مسلسل افغان سرزمین سے دہشتگردوں کی دراندازی اور حملوں کا سامنا ہے بعض دہشت گرد کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ عناصرملوث پائے گئے، ترجمان پاکستان نے پاک افغان سرحد کی صورتحال پر برطانوی نمائندہ خصوصی کے حالیہ تبصرے کو یکطرفہ اور حقیقت کے منافی قرار دیتے ہوئے سختی...