... loading ...

جنرل راحیل شریف، نوازشریف کو شکنجے میں لے رہا ہے، اس لیے بھارت کے لیے خطرہ ہے۔ یہ عجیب وغریب منطق آج کل بھارتی ذرائع ابلاغ پر نہایت شدومد سے دی جارہی ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ میں اس نوع کے پروپیگنڈے کو مختلف رپورٹوں کی شکل میں پیش کیاجارہا ہے کہ پاکستان کے فوجی سربراہ کو پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے درمیان رابطوں اور پاک بھارت تعلقات میں بہتری راس نہیں آرہی اور پاکستان کے خفیہ ادارے بھارت میں مداخلت کے لیے مختلف دہشت گردوں کو ٹریننگ دے رہے ہیں۔ اس قسم کی مضحکہ خیز رپورٹیں ایک ایسے وقت میں بھارتی ذرائع ابلاغ پر پیش کی جارہی ہیں جب پاکستانی وزیر اعظم نوازشریف پاکستان میں پاناما لیکس کے بعد کافی مشکل وقت سے گزررہے ہیں۔ بھارت کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے خواہشمند وزیر اعظم نوازشریف نے اس حوالے سے بھارت کی پاکستان میں مداخلت کے واضح ثبوتوں پر بھی لب کشائی سے گریز کرتے رہے ہیں۔ جسے پاکستان میں اچھی نظروں سے نہیں دیکھا گیا مگر مختلف بھارتی حلقوں میں اس پر نوازشریف کے لیے کافی خوشگوار ردِ عمل پایا جاتا ہے۔ یہاں تک کہ بھارتی ذرائع ابلاغ میں پالیسی سازی میں شامل رہنے والے بعض اہم دفاعی ماہر ین نے نوازشریف کی بڑھتی ہوئی مشکلات کے پیش نظر پریشانی کے عالم میں یہ تک کہا کہ وزیر اعظم نوازشریف پر بھارت نے کافی سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔ پاناما لیکس سے قبل را ایجنٹ کل بھوشن کی بلوچستان سے گرفتاری پر وزیرا عظم نوازشریف نے کافی معنی خیز خاموشی اختیار کیے رکھی جسے پاکستان میں نہایت مشکوک نظروں سے دیکھا گیا۔
اب تازہ ترین حالات میں بھارت نے جنرل راحیل شریف کے خلاف ایک نیا محاذ کھول لیا ہے جو اپنے راست اقدامات کی وجہ سے اس وقت پاکستان کی سب سے مقبول شخصیت ہیں۔ یہ سوال نہایت اہمیت رکھتا ہے کہ جنرل راحیل شریف مسلم لیگ نون کی حکومت اور بھارت کے لیے آخر بیک وقت خطرہ کیوں ہیں؟یہ سوال دراصل بھارتی ذرائع ابلاغ میں پیش کی گئی ان رپورٹوں کے باعث پیدا ہوا ہے جس میں خود بھارت نوازشریف کے امیج کی حفاظت کر رہا ہے اور دوسری طرف صرف جنرل راحیل شریف کے خلاف اپنی زبانوں کی توپیں چلا رہا ہے۔ ذیل میں بھارتی ذرائع ابلاغ میں پیش کی جانے والی رپورٹوں کا محض ایک نمونہ ملاحظہ کیجئے!
ا سپیکر قومی اسمبلی نے کل تک محمود خان اچکزئی کی بطورقائد حزب اختلاف تقرری کی یقین دہانی کرا دی ،پی ٹی آئی وفدبیرسٹر گوہر علی، اسد قیصر، عامر ڈوگر اور اقبال آفریدی کی سردار ایاز صادق سے ملاقات اسپیکر جب چاہے نوٹیفکیشن کر سکتے ہیں، پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں،بانی چیئر...
موجودہ حالات میں پی ٹی آئی سامنے آئے یا نہ، ہم ضرورآئیں گے،پیپلز پارٹی اور ن لیگ آپس میںگرتے پڑتے چل رہے ہیں،مدارس کی آزادی اور خودمختاری ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے بلدیاتی الیکشن آئینی تقاضہ، حکومت کو ہر صورت کروانا ہوں گے ،ملک مزید غیر یقینی صورتحال کا متحمل نہیں ہو سکتا...
پی ٹی آئی نے کراچی میں 9 مئی جیسا واقعہدہرانے کی کوشش کی مگر سندھ حکومت نے تحمل کا مظاہرہ کیا پولیس پر پتھراؤ ہوا،میڈیا کی گاڑیاں توڑیں، 8 فروری کو پہیہ جام نہیں کرنے دینگے، پریس کانفرنس سینئر وزیر سندھ اور صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں 9 مئی ج...
امن کمیٹی کے ممبران گلبدین لنڈائی ڈاک میں جرگے سے واپس آرہے تھے،پولیس ہوید کے علاقے میںگھات لگائے دہشتگردوں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی بنوں میں امن کمیٹی پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق بنوں میں ہوید کے علاقے میں امن کمیٹی ممبران پردہشتگرد...
محسن نقوی سے ڈائریکٹر جنرل کسٹمز و پورٹ سکیورٹی کی سربراہی میں اعلیٰ سطح وفد کی ملاقات نئے نظام کا آغاز ابتدائی طور پر پائلٹ منصوبے کے تحت کراچی سے کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ و فاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ڈائریکٹر جنرل کسٹمز و پورٹ سکیورٹی احمد بن لاحج الفلاسی کی سربراہی ...
حکومت کو اپوزیشن کی بجائے اپنی اتحادی جماعت پیپلز پارٹی سے سبکی کا سامنا ،یہ ملکی پارلیمانی تاریخ کا سیاہ ترین دن ،ایساتو دور آمریت میں نہیں ہواہے ان حالات میں اس ایوان کا حصہ نہیں بن سکتے ، نوید قمر وفاقی حکومت نے یہ کیسے کیا یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے ، نوید قمر کی حکومت پر شدی...
3 پولیس اہلکار زخمی،دھماکے میں بکتربند گاڑی تباہ ،دھماکا خیز مواد درہ تنگ پل کے ساتھ رکھا گیا تھا گورنر خیبرپختونخوا کی پولیس بکتر بند گاڑی پر حملے کے واقعے پر اعلیٰ حکام سے فوری رپورٹ طلب ٹانک اور لکی مروت میں پولیس پر آئی ای ڈی بم حملوں میں بکتر بند تباہ جب کہ ایس ایچ او س...
ٹرمپ کی غنڈہ گردی سے کوئی ملک محفوظ نہیں، پاک افغان علما متفق ہیں اب کوئی مسلح جنگ نہیں مسلح گروہوں کو بھی اب غور کرنا چاہیے،انٹرنیٹ پر جھوٹ زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے،خطاب سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ستائیسویں ترمیم نے بتایا ملک میں جنگ نظریات نہیں اتھارٹی...
ہم کسی کو اجازت نہیں دینگے عمران خان کو بلاجواز جیل میں رکھیں،پیپلزپارٹی نے مل کرآئین کاڈھانچہ تبدیل کیا، سندھ میں پی پی کی ڈکٹیٹرشپ قائم ہے، فسطائیت ہمیشہ یاد رہے گی،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا عمران خان کی سیاست ختم کرنیوالے دیکھ لیں قوم آج کس کیساتھ کھڑی ہے، آج ہمارے ساتھ مختلف...
بی وائی سی بھرتی، بیانیہ سازی اور معاشرتی سطح پر رسائی میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہے صورتحال سے نمٹنے کیلئے حکومت کاکوئٹہ اور تربت میں بحالی مراکز قائم کرنے کا اعلان بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) مسلح علیحدگی پسند تنظیموں بالخصوص فتنہ الہندوستان کے بظاہر سافٹ فیس کے طور پر ...
شاہ کس بائے پاس روڈ پر واقع ناکے کلے میں فتنہ الخوارج کی تشکیل کو نشانہ بنایا ہلاک دہشت گرد فورسز پر حملوں سمیت دیگر واقعات میں ملوث تھے، سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ٹی) نے ضلع خیبر کے علاقے جمرود میں کارروائی کے دوران 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔سی ...
گائیڈ لائنز پر عمل کریں، وزیراعلیٰ کا عہدہ آئینی عہدہ ہے اوراس کا مکمل احترام کیا گیا ہے جو یقین دہانیاں کرائی گئی تھیں، افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ان پر عمل نہیں کیا جا رہا سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہ...