... loading ...

امریکا نے اعتراف کیا ہے کہ گزشتہ پانچ ماہ کے دوران عراق و شام میں داعش کے خلاف فضائی کارروائیوں میں 20 شہری مارے گئے ہیں، جس سے امریکی حملے میں ہلاک ہونے والے عام شہریوں کی تعداد 41 تک پہنچ گئی ہے۔ لیکن مبصرین نے اسے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ درحقیقت یہ تعداد کہیں زیادہ ہے۔ کیونکہ ڈیڑھ سال کے دوران امریکا نے طیاروں اور ڈرونز کے ذریعے 12 ہزار فضائی حملے کیے ہیں جو زیادہ تر شہری علاقوں میں کیے گئے۔
امریکی مرکزی کمان کے تازہ ترین اعداد و شمار 10 ستمبر سے 2 فروری کے دوران عراق و شام میں ہونے والے 9 حملوں پر مبنی ہیں، جن میں عراق میں ہونے والے ایک حملے میں آٹھ شہری مارے گئے جبکہ عراق کے ایک شہر رمادی میں ہونے والے حملے میں پانچ عام افرادجان سے گئے۔
مرکزی کمان کے ترجمان کرنل پیٹ رائیڈر نے کہا ہے کہ امریکا کو ان عام زندگیوں کے نقصان پر افسوس ہے لیکن ساتھ یہ بھی کہا کہ اس کی ذمہ داری داعش پر عائد ہوتی ہے۔ “اس طرح کے واقعات میں خاص طور پر جہاں دشمن عام شہری آبادیوں کے اندر چھپا ہوا ہو، بدقسمتی سے شہری اموات بھی ہو جاتی ہیں۔ ہم ان سے بچنے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں لیکن کبھی کبھار ایسا ممکن نہیں رہتا۔” پنٹاگون کے مطابق اب تک ایسے واقعات میں 28 شہری زخمی بھی ہوئے ہیں۔
لیکن صحافیوں اور محققین کے لندن میں قائم ادارے ‘ایئروارز’ نے مقامی ذرائع، تصاویر اور ذرائع ابلاغ کے حوالے سے امریکی فضائی حملوں کی تفصیلات پیش کی ہیں اور ان اعداد و شمار کو رد کردیا ہے۔ ایئروارز کے ڈائریکٹر کرس ووڈز کا کہنا ہے کہ “گو کہ ہم امریکا کی جانب سے شہری اموات کو تسلیم کیے جانے کا خیرمقدم کرتے ہیں اور اسے ایک مثبت قدم سمجھتے ہیں لیکن 12 ہزار فضائی حملوں میں صرف 41 شہری اموات کا ہونا ناقابل یقین ہیں۔ یہ بہت بڑی فضائی مہم ہے، ایسا ہو نہیں سکتا کہ آپ شہری آبادیوں پر 500 پونڈز کے بم پھینکیں اور اس سے شہری نہ مریں۔” امریکا اور اس کے اتحادی اگست 2014ء سے عراق اور شام میں داعش پر حملے کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ ‘اقرار جرم’ اس وقت سامنے آیا ہے جب امریکا نے فضائی حملوں کے حوالے سے اپنی حکمت عملی میں تبدیلی کی ہے۔ پہلے ایسے کسی بھی حملے کی منظوری فلوریڈا، امریکا میں واقع مرکزی کمان کے دفتر میں موجود فور اسٹار جنرل سے ہوتی تھی۔ اب یہ اختیارات بغداد، عراق میں موجود تھری اسٹار جنرل کو منتقل کردیے گئے ہیں جو فوری طور پر فیصلہ کرے گا۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا ہے کہ کسی حملے میں 10 شہریوں تک کی موت “قابل قبول” ہوگی۔ کہا جا رہا ہے کہ اس فیصلے سے شہریوں کی اموات میں اضافہ کہیں زیادہ ہونے کا امکان ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...