... loading ...

امریکا کے صدر براک اوباما اگلے مہینے جاپان میں ہونے والے جی7 اجلاس کے بعد ہیروشیما کا دورہ کریں گے، اسی شہر کا جسے دوسری جنگ عظیم کے دوران امریکا نے ایٹم بم کے ذریعے تباہ کر دیا تھا۔ یہ کسی بھی امریکی صدر کا اپنی نوعیت کا پہلا اور تاریخی دورہ ہوگا۔
جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق 27 مئی کو جی7 رہنماؤں کا اجلاس مکمل ہونے کے بعد صدر اوباما کے دورۂ ہیروشیما کے معاملات کو حتمی صورت دی جا رہی ہے۔ اگر ایسا ہوا تو یہ بہت اہم اور تاریخی دورہ ہوگا۔ ابھی گزشتہ ہفتے ہی امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ہیروشیما کی یادگار کا دورہ کیا ہے البتہ امریکا نے اب تک تاریخ کی اس بدترین دہشت گردی پر معافی نہیں مانگی ہے۔
امریکا نے 6 اگست 1945ء کو تاریخ میں پہلی بار جیتے جاگتے انسانوں پر ایٹم بم استعمال کرنے کی جرات کی تھی۔ اس بم کے دھماکے سے پورا شہر ملیامیٹ ہوگیا تھا اور ایک لاکھ 40 ہزار افراد مارے گئے تھے۔ امریکا نے صرف تین دن بعد ناگاساکی پر بھی ایٹم بم پھینکا جس سے مزید 74 ہزار جانیں گئیں۔ جاپان نے اسی ہفتے ہتھیار ڈال دیے اور یوں جنگ عظیم کا خاتمہ ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق امریکی حکومتی عہدیداران کا کہنا ہے کہ صدر اوباما جوہری ہتھیاروں سے پاک دنیا کا مطالبہ کریں گے اور ہیروشیما میں ان کے خطاب کا موضوع یہی ہوگا۔ اوباما 2009ء میں نوبیل کا عالمی امن انعام جیت چکے ہیں۔ اس موقع پر وہ ہیروشیما امن یادگار پر پھول چڑھائیں گے۔ اس موقع پر جاپانی وزیر اعظم شنزو ایبے ان کے ہمراہ ہوں گے۔
اوباما کے دورۂ ہیروشیما سے زیادہ اہم بات یہ ہوگی کہ کیا وہ تاریخ کی اس بدترین دہشت گردی پر معافی مانگیں گے؟ اس کے امکانات بہت کم ہی ہیں کیونکہ گزشتہ ہفتے جان کیری نے بھی ایسا کچھ نہیں کہا۔ گو کہ کیری نے دنیا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کی بات کی اور ممکنہ طور پر صدر اوباما کی تقریر کا زور بھی اسی بات پر ہوگا کہ جوہری ہتھیار اتنے خطرناک ہیں اور دنیا کو ان سے پاک ہونا چاہیے، لیکن اس بات کا دوسرا مطلب یہ بھی ہو سکتا ہے کہ امریکا کے علاوہ کسی کے پاس یہ ہتھیار نہ ہوں۔
400 طالبان زخمی، پاک فوج نے 115 ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں اور 73 افغان چیک پوسٹیں تباہ کردیں،18 ہمارے قبضے میں ہیں، افغان چیک پوسٹوں پر سفید جھنڈے لہرا دیے گئے ذلت آمیز شکست کے بعد طالبان کا سول آبادی پر حملہ ،فتنۃ الخوارج کی ایبٹ آباد، صوابی اور نوشہرہ میں چھوٹے ڈرونز سے حملہ...
افغانستان کی طالبان رجیم پاکستان کے ساتھ جنگ چھیڑ کر مذاکرات کی باتیں کرنی لگی(ذبیح اللّٰہ مجاہد کی نیوز کانفرنس) نگران وزیر خارجہ مولوی امیر متقیکا قطری وزیر مملکت برائے خارجہ امور سے ٹیلی فونک رابطہ کابل حکومت پاکستان کیساتھ مسائل کے حل کیلئے مذاکرات کی خواہاں ،افغان سرزمین کس...
شاہد خاقان عباسی،مصطفی نواز کھوکھر ، اسد قیصر، اخونزادہ حسین یوسف زئی اور خالد یوسف چوہدری نے بدھ کی شب حکومتی مذاکرات کی آفر پر مشاورتی نشست میں مثبت جواب دینے کا فیصلہ رانا ثنا اللہ کے بیانات کا باریک بینی سے جائزہ ،پی ٹی آئی قیادت کے مشورے پر محمود اچکزئی اور راجا ناصر عباس...
آئی ایم ایف ممکنہ طور پر یو اے ای کے سفیر سے ملاقات کرکے رول اوور کی نئی یقین دہانی حاصل کرنا چاہے گا، آئی ایم ایف کے اسٹیٹ بینک حکام سے تکنیکی سطح کے مذاکرات جاری پیر سے آئی ایم ایف وفد اور وزارت خزانہ کے حکام کے مابین اسلام آباد میں مذاکرات ہوں گے، سمجھ نہیں آتی میڈیا رول...
افسوسناک واقعہ تور پل کے قریب پیش آیا ،دھماکے سے گھر کا بیشتر حصہ منہدم ہو گیا دھماکے سے متاثر گھر میں بچے افطاری کیلئے لسی خریدنے کیلئے جمع تھے،سکیورٹی ذرائع بلوچستان کے علاقے چمن میں گھر کے اندر سلنڈردھماکہ ہوا ہے جس میں بچوں سمیت 8افراد جاں بحق ہو گئے ۔واقع تور پل کے ایک ...
آصف علی زرداری نے مراد علی شاہ اوروہاب مرتضیٰ کی کراچی صورتحال پر پارٹی قیادت کی سخت کلاس لے لی ، فوری نتائج نہ آنے پر برہمی کا اظہار ،اجلاس میں سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا بتائیں پیسے، اختیارات کس چیزکی کمی ہے، یہاں سڑکیں تاخیر سے بنتی ہیں تو محسن نقوی سے پوچھ لیں انڈرپاس ساٹھ...
میرے ڈاکٹروں کو مجھ تک رسائی دی جائے،عمران خان نے کہا تھا کہ یہ لوگ مجھے مار دیں گے، اب سمجھ آتا ہے کہ وہ بالکل ٹھیک کہہ رہے تھے،عمران سے آج کسی کی ملاقات نہ ہوسکی، عظمی خان بانی کو الشفا انٹرنیشنل اسپتال لے کر جائیں ان کا طبی ڈیٹا ان کے ڈاکٹرز کے پاس ہے، یہ لوگ بہت جھوٹ بول چ...
کراچی کی سڑکوں کی بحالی کیلئے 8ارب، گل پلازہ متاثرین کیلئے 7ارب معاوضہ منظور آئی آئی چندریگر روڈ پر تاریخی عمارت کے تحفظ کیلئے ایک ارب 57 کروڑ روپے مختص سندھ کابینہ نے شہر کراچی کی سڑکوں کی بحالی کے لیے 8 ارب 53 کروڑ روپے اور گل پلازہ آتشزدگی متاثرین کے لیے 7 ارب روپے معاو...
فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی، زخمی اور لاشیں ڈی ایچ کیو بھکر منتقل وفاقی وزیرداخلہ کاشہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش پنجاب کے ضلع بھکر کی سرحد پر قائم بین الصوبائی چیک پوسٹ داجل پر خودکش حملہ ہوا جس میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 1 زخمی ہوگیا۔تفصیلات ک...
ناصر عباس، سلمان اکرم، عامر ڈوگر، شاہد خٹک و دیگر ارکانِ اسمبلی احتجاج میں شریک احتجاج میں بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالجین سے معائنہ کرانے کا مطالبہ سامنے آیا ہے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر اپوزیشن نے احتجاج شروع کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کے م...
21 جولائی 2025 کا حکم اس بینچ نے دیا جو قانونی طور پر تشکیل ہی نہیں دیا گیا تھا قواعد کے تحت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ہی ماسٹر آف دی روسٹر ہیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں بڑا فیصلہ کرتے ہوئے وزیر اعظم اور وفاقی کابینہ کیخلاف توہینِ عدالت کی کار...
حملہ آوروں نے فائرنگ کے بعد دو گاڑیوں کو آگ لگادی اور فرار ہو گئے، عینی شاہدین حملے کی نوعیت واضح نہیں ہوسکی، علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا، اسسٹنٹ کمشنر بلوچستان کے ضلع پنجگور کے سرحدی علاقے چیدگی دستک میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے، حملہ آورو...