... loading ...

امریکا داعش کے خلاف فضائی حملوں میں شہریوں کی ہلاکت کی ہمیشہ تردید کرتا رہا ہے لیکن تازہ ترین کارروائیوں میں تو انہیں یہ اجازت تک مل چکی ہے کہ وہ ہر حملے میں زیادہ سے زیادہ کتنے شہریوں کو مار سکتے ہیں۔ جی، یہ خاص اجازت پینٹاگون کی جانب سے دی گئی ہے اور حملے کے لیے اختیار بھی اعلیٰ کمان سے لے کر نیچے منتقل کردیے گئے ہیں تاکہ فوری اور کارگر حملے ہو سکیں اور ہدف فرار نہ ہونے پائے۔
اب تک حملے کے باضابطہ قوانین تو منظرعام پر نہیں آئے لیکن ذرائع کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ امریکی طیاروں کو ایک حملے میں 10 شہری مارنے تک کی اجازت دی گئی ہے یعنی اگر حملے میں اتنے عام افراد بھی مارے جائیں تو “کوئی مسئلہ نہیں۔” داعش کے خلاف کارروائی کے نئے مرحلے میں جہاں بی52 بمبار طیارے بھی استعمال ہوں گے، پینٹاگون نے اب ایسے حملوں کی اجازت دے دی ہے جو شہری آبادیوں پر بھی ہوں گے اور ان میں عام لوگوں کے مارے جانے کا خطرہ بھی بہت زیادہ ہے۔
امریکا نے گزشتہ موسم خزاں سے آرمی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سین میک فارلینڈ کو زیادہ اختیار دیے گئے کہ وہ ان اہداف پر حملے کی اجازت دیں۔ اس سے قبل اس طرح کے کسی بھی مشن کی منظوری امریکی مرکزی کمان سے لی جاتی تھی کیونکہ اس میں وقت لگتا تھا اور ہدف کے فرار ہونے کا خدشہ بھی ہوتا تھا، اس لیے فوری فیصلے کے لیے حملے کے اختیارات نیچے تفویض کردیے گئے ہیں۔ امریکی میڈیا نے چھ مختلف ذرائع سے اس خبر کی تصدیق کی ہے۔ میک فارلینڈ نے گزشتہ ستمبر میں کمان سنبھالی تھی اور ان کی توجہ داعش کے آمدنی کے ذرائع پر ہے۔ وہ تیل کے کنوؤں اور بینکوں پر نظر رکھنا چاہتے ہیں کیونکہ داعش اسی کے ذریعے اپنے مالی معاملات چلاتی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق میک فارلینڈ کے کمان سنبھالنے کے بعد صرف نومبر میں امریکا اور اتحادی افواج کے جہازوں نے عراق اور شام میں 3227 بم پھینکے جو سال بھر میں کسی ایک مہینے میں سب سے زیادہ کی گئی بمباری ہے۔ اگست 2014ء سے اب تک داعش کے خلاف جنگ میں 40 ہزار سے زيادہ بم پھینکے جا چکے ہیں، اور حیران کن بات یہ ہے کہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس بمباری میں صرف 26 شہری مرے ہیں لیکن ذرائع کہتے ہیں کہ عام لوگوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ بلکہ بہت زیادہ ہے۔
امریکا جو افغانستان، عراق اور شام میں عام شہری آبادی پر حملے یہاں تک کہ شادی کی تقریبات پر بھی بمباری کرنے کی تاریخ رکھتا ہے، اس کے پائلٹوں کو 10 شہری مارنے کی اجازت دینا ظاہر کرتا ہے کہ اب انہیں کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے کہ وہ شام و عراق میں مکھی مارنے کے لیے توپ کا استعمال کریں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...