... loading ...
پاکستان کو صحافیوں کے لیے ہمیشہ دنیا کے خطرناک ترین ملکوں میں ایک سے سمجھا جاتا ہے لیکن ایک حالیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس حقیقت کے باوجود جب معاملہ سیاسی معاملات کی کوریج کا ہو تو جتنی آزادی پاکستانی میڈیا کو حاصل ہے، اتنی ایشیا میں بہت کم ممالک کے پاس ہے۔
عالمی ادارے “رپورٹرز وِد آؤٹ” (آر ایس ایف) کے مطابق پاکستان دنیا کے 180 ممالک میں آزادی صحافت میں 147 ویں نمبر پر ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 12 درجے کی بہتری ہے۔ پاکستان گزشتہ رپورٹ میں 159 ویں نمبر پر تھا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گو کہ پاکستان میں کئی خبری اداروں میں ‘سیلف سنسرشپ’ پائی جاتی ہے لیکن جب معاملہ سیاسی قضیوں کا ہو تو پاکستان کا شمار ایشیا میں سب سے آزاد ممالک میں ہوتا ہے۔
رپورٹ میں بھارت کو بھی آزادی صحافت کے لیے خطرناک ممالک میں شمار کیا گیا ہے جہاں صحافیوں کے خلاف تشدد کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور یہ جرائم کرنے والوں کو بھی کھلی چھوٹ حاصل ہے۔ خاص طور پر نریندر مودی کے دور حکومت میں صحافت کے لیے خراب ہوتے ہوئے حالات کا ذکر کیا گیا ہے۔ بھارتی صحافی بڑھتے ہوئے تشدد کا سامنا کر رہے ہیں جس میں زبانی و جسمانی تشدد، مسلح گروپوں کی جانب سے حملے شامل ہیں۔ بھارت درجہ بندی میں 133 ویں نمبر پر ہے۔
“ورلڈ پریس فریڈم انڈیکس” کے نام سے یہ رپورٹ 2002ء سے جاری ہو رہی ہے اور اس میں صحافت کو دی گئی آزادی کے لحاظ سے 180 ممالک کی درجہ بندی کی جاتی ہے۔
میڈیا کی آزادی میں سب سے آگے یورپ ہے جس کے بعد افریقہ، پھر شمالی و جنوبی امریکا ہیں کہ جہاں صحافیوں کے خلاف تشدد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ ان کے بعد ایشیا اور مشرقی یورپ و وسط ایشیا کا نمبر ہے جبکہ شمالی افریقہ و مشرق وسطیٰ صحافیوں کے لیے سب سے خطرناک علاقہ ہیں۔
ممالک میں فن لینڈ 2010ء سے اب تک دنیا میں آزادی صحافت میں نمبر ایک ہے، جبکہ نیدرلینڈز دوسرے اور ناروے تیسرے نمبر پر ہے۔
اسرائیلی ایئرفورس کو مکمل آزادی، تہران میں تازہ حملہ، 2 ایرانی جنرلز، 3 جوہری سائنسدانوں ،20 بچوںسمیت 65 شہید،فردو، اصفہان میں جوہری تنصیبات کو معمولی نقصان ہوا، ایران دھماکوں کی آوازیں تل ابیب، یروشلم اور گش دان میں سنی گئیں( اسرائیلی میڈیا)اگر ایران نے میزائل حملے جاری رکھے ...
بھارت کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا،نئی دہلی میں ڈس انفو لیب قائم ، اجلاس میں پاکستان کو رپورٹنگ پر رکھنے کا فیصلہ،چین، ترکی اور چاپان کی جانب سے پاکستان کی مکمل حمایت آپریشن بنیان مرصوص کے بعد بھارت کی پاکستان کو سفارتی سطح پر تنہا کرنے کیلئے بھرپور کوششیں، پاکستان کی سفارتی پوز...
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر سے زائد اضافہ متوقع یکم جولائی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان پٹرول اور ڈیزل کتنے مہنگے ہوں گے؟، 16 جون سے عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں، یکم جولائی سے بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضاف...
کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل مذاکرات اور سفارتکاری سے ممکن ہے، سربراہسفارتی وفد بھارت ہر بار مذاکرات اور بات چیت سے راہ فرار اختیار کرتا ہے، برسلز میںپریس کانفرنس پاکستان پیپلز پارٹی کیچیئرمین اورپاکستانی سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ،مسئلہ کشمیر اور دہشت گردی ک...
نام نہاد بلوچستان اسٹڈیز پراجیکٹ سے دہلی اور تل ابیب کا شیطانی ایکا پکڑا گیا میر یار نامی بھارتی مہرہ پاکستان مخالف سازش کا حصہ ،بھارت کی آشیرباد سے مشیر مقرر پاکستان کے خلاف بھارت اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہوگیا۔ اسرائیل سے منسلک MEMRI ویب سائٹ کی پاکستان کے خلاف گھناو...
8بڑے منصوبوں کیلیے 8 ارب 28 کروڑ روپے مختص کیے گئے ، جرأت رپورٹ پارک ، نہر خیام کی بحالی، اسپورٹس کمپلیکس ،کورنگی کازوے ، ملیر ندی ودیگر امور سندھ بجٹ میں کراچی کے 8 بڑے منصوبوں کے لئے 8 ارب 28 کروڑ روپے مختص، شہر قائد کو کوئی نیا منصوبہ نہیں مل سکا۔ جرات کی رپورٹ کے مطابق ک...
جارح ملک کو اس کے اقدامات کا جوابدہ ٹھہرایا جائے، خطیکی امن کیلئے سنگین خطرہ ہیں پاکستان کی اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت، ایرانی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار پاکستان نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف اسرائیل کی بلاجواز اور غیرقانونی جارحیت کی شدید مذمت کی ہے۔جارح ملک کو اس...
پاکستان کو ٹیررستان کہنے والے بھارت کو یو این سے منہ توڑ جواب ملا،چیئرمین پیپلز پارٹی بھارت نے دہشت گردی کا بہانہ بنا کر پاکستان پر حملہ کیا،بیلجیٔم میں میڈیا سے بات چیت سابق وزیر خارجہ وچیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت نے دہشت گردی کا بہانہ بن...
ایک مسافر رمیش معجزانہ طور پربچ گیا ،طیارے میں 169 بھارتی شہری، 53 برطانوی، ایک کینیڈین اور 7 پرتگالی شہریوں سمیت 11 بچے موجود تھے،بھارتی میڈیا گجرات کے سابق وزیراعلی روپانی بھی سوار تھے، ایک خاتون دس منٹ تاخیر سے جہاز میں سوار نہ ہوسکیں ، ہاسٹل میں مقیم پانچ طلبا ہلاک اور درجنو...
عمران خان آج بھی کہتے ہیں وہ حکومت سے نہیں بلکہ فوج سے بات کرنے کو تیار ہیں پی ٹی آئی میں ایسی سیاست ہی نظر نہیں آتی، وہ انتہا پسند سیاست کرتے ہیں، انٹرویو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیٔرمین اور سابق وزیر خارجہ اور پاکستانی سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بین ...
ضلع کرم میں بھاری اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ ، ایک حملہ آورگرفتار،دیگر حملہ آور فرار انہیں اسلحہ طالبان نے فراہم کیا اور پوسٹ پر حملے کا کہا تھا،گرفتار دہشتگرد کا اعتراف خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے سرحدی علاقے حسین میلہ میں دہشت گردوںنے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کر...
ٹیکس دینے والوں سے مزید ٹیکس لینے کی تیاری،فنانس بل 2025 کے تحت نان فائلرز پر 50 ہزار جرمانہ عائد ہوگا،چیئرمین ایف بی آر وِد ہولڈنگ ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے پر جرمانے کی رقم میں دس گنا اضافہ تجویز،ہر خلاف ورزی پر 10 لاکھ کا جرمانہ عائد کیا جائے گا وفاقی حکومت کے نئے مجوزہ ق...