... loading ...

پاناما کے قانونی ادارے موسیک فونسیکا کی دستاویزات کے بڑے پیمانے پر ظاہر ہونے سے متعدد ممالک کے انٹیلی جنس حکام اور ایجنٹوں کے نام بھی ظاہر ہوگئے ہیں، جو اپنی مالیاتی سرگرمیوں کو چھپانے کے لیے فرنٹ کمپنیاں چلاتے تھے۔
جرمن اخبار شودوئچے زیتونگ، کہ جسے گزشتہ موسم گرما میں تاریخ کا سب سے ہنگامہ خیز ڈیٹا موصول ہوا تھا، نے پایا ہے کہ ان ناموں میں مشرق وسطیٰ، لاطینی امریکا اور افریقہ کے ساتھ ساتھ امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے قریبی مذاکرات کار بھی شامل ہیں۔
“پاناما پیپرز” کہلانے یہ انکشافات ساڑھے 11 ملین دستاویزات پر مشتمل ہیں، جن میں موسیک فونسیکا آف شور مقامات پر اداروں کے قیام کے لیے کام کرتا ہے۔ اپنی تاریخ میں ادارے نے 3 لاکھ سے زیادہ ایسی کمپنیاں بنائیں، جو ٹیکس سے فرار اختیار کرنے والوں کے من پسند مقامات برٹش ورجن جزائر، قبرص اور گرنسی میں ہیں۔ صارفین کو ایک کمپنی بنا کر دینے اور کسی ایسے ہی مقام پر اس کے صدر دفاتر بنانے کی پیشکش کی جاتی تھی اور سالانہ فیس کے بدلے میں موسیک فونسیکا اس ادارے کو جعلی ڈائریکٹر اور حصص یافتگان عطا کرتا تھا، یوں حقیقی مالک اور کاروبار کا فائدہ اٹھانے والے کی شناخت چھپ جاتی تھی۔
اخبار کے مطابق روانڈا اور کولمبیا کے سینئر انٹیلی جنس حکام موسیک فونسیکا کے صارفین تھے، لیکن ان شخصیات کے نام ہیں دیے۔ البتہ مرحوم شیخ کمال ادھم کا نام ضرور لیا ہے جو 1960ء اور 1970ء کی دہائی میں سعودی عرب کے جنرل انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹر تھے۔ اپنے 14 سالہ عہد میں ایجنسی سی آئی اے اور عرب انٹیلی جنس اداروں کے درمیان مذاکرات کار بنی، خاص طور پر مصر اور عراق کے معاملے میں۔ شیخ ادھم سی آئی اے کے ڈائریکٹر جارج بش کے ذاتی دوست بھی تھے، جو بعد ازاں امریکا کے منتخب صدر بنے۔
اخبار کا کہنا ہے کہ شیخ ادھم سی آئی اے سے قریبی رابطے رکھنے والے ان کئی افراد میں سے ایک ہیں جن کے نام پاناما پیپرز میں موجود ہیں۔ ایک اور ایرانی نژاد امریکی کاروباری شخصیت فرہاد عظیما ہیں، جنہوں نے 1980ء میں سی آئی اے کو ایک طیارہ لیز پر دیا تھا۔ امریکی انٹیلی جنس ایجنسی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس کا استعمال کردہ یہ طیارہ فرہاد کی کنساس سٹی میں قائم گلوبل انٹرنیشنل ایئرویز کا تھا، تاکہ وہ ایران کو ہتھیار بھیجے۔ یہ خفیہ منتقلی بعد ازاں ایران کونٹرا اسکینڈل کہلائی، جس میں امریکی حکام نے اپنے یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے ایران کو ہتھیار فروخت کیے تھے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...