... loading ...

قومی سلامتی کمیٹی کی جانب سے غیر ملکی خفیہ اداروں کی پاکستان میں جاری سرگرمیوں کو بے نقاب کرنے کے فیصلے کو قومی حلقوں میں انتہا ئی اہم اور تاریخ ساز فیصلے کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔قومی سلامتی کی کمیٹی نے بھارتی خفیہ ادارے “را” سمیت دیگر ملکوں کی خفیہ ایجنسیوں کی پاکستان مخالف سرگرمیوں پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے اِن کا نہ صرف مکمل قلع قمع کرنے کا فیصلہ کیا ہے بلکہ اِسے عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کا بھی فیصلہ کر لیا ہے۔یہ فیصلہ وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا ۔ وزیر اعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا کہ اجلاس میں قومی سلامتی کے حوالے سے اُٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔ جس پر دہشت گردوں کے خلاف قومی اداروں کی کارروائیوں کو اطمینان بخش قرار دیا گیا۔
قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں اس اہم ترین پیش رفت کو گزشتہ ماہ راایجنٹ کلبھوش یادو کی بلوچستان میں گرفتاری کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔ را،ایجنٹ کی گرفتاری کے چند روز بعد اس کی ویڈیو بھی سامنے لائی گئی تھی، جس میں اس نے “را” سے نہ صرف اپنے تعلق کو تسلیم کیا تھا بلکہ اُس نے اعتراف کیا تھا کہ وہ بھارتی نیوی کا حاضر سروس افسر ہے۔را ایجنٹ کلبھوشن کی گرفتاری کے بعدپاکستان میں یکے بعد دیگرے بہت سے افراد کو گرفتار کیا گیا ۔ اُن گرفتاریوں کو کلبھوشن یادو سے تفتیش کے تناظر میں لیا گیا۔ لیکن پاکستان میں جاری غیر ملکی اداروں کی سرگرمیوں میں مختلف ممالک کے نام لیے جارہے ہیں۔ پاکستان اب تک ایران کے معاملے میں نہایت احتیاط سے کام لے رہا ہے مگر باخبر حلقوں کے مطابق ایران کی بعض سرگرمیوں پر پاکستان کے مختلف اداروں میں شدید تحفظات پائے جاتے ہیں۔ اُن حلقوں کے مطابق یہ ایک ناممکن امر ہے کہ ایران کی سرزمین سے پاکستان کے خلاف ہونے والی بھارتی سرگرمیوں سے ایران آگاہ نہ ہوں۔اسی طرح پاکستان کے قومی حلقوں میں افغانستان سے پاکستان کے اندر ہونے والی اُن سرگرمیوں پر بھی تشویش پائی جاتی ہے۔ جس میں خود افغان ادارے کسی نہ کسی طرح ملوث ہیں۔ بلوچستان کے ضلع قلعہ عبد اللہ میں بھی گزشتہ روز 6 اپریل کو ہی سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران میں افغان انٹیلی جنس کے ایک ایجنٹ کو گرفتار کیا گیا ہے۔جسے بعض تجزیہ کار انتہائی اہمیت دے رہے ہیں۔کیونکہ بلوچستان میں جاری شورش کے پشت پر بھارتی خفیہ ادارے را کے علاوہ افغانستان کی این ڈی ایس( نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکورٹی) کو بھی ذمہ دار سمجھا جارہا ہے۔ جو بلوچستان کی کالعدم تنظیموں کی تربیت کے علاوہ اُنہیں رقم دینے کی بھی ذمہ دار سمجھی جارہی ہے۔ ابھی یہ دیکھنا باقی ہے کہ غیر ملکی اداروں کی پاکستان میں جاری سرگرمیوں کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کی فہرست میں امریکا کا نام بھی شامل ہے یا نہیں۔ کیونکہ پاکستان میں کسی بھی دوسرے ملک سے کہیں زیادہ امریکی خفیہ ادارے سی آئی اےکا کردار ہے۔ مشرف دورمیں بلیک واٹر کی سرگرمیوں نے سب کو چونکا دیاتھا۔ سی آئی اے نے خطے میں سب سے بڑا دفتر پاکستان کے دارالحکومت میں قائم کررکھا ہے۔
قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں امریکا میں ہونے والی جوہری سلامتی کانفرنس کا بھی جائزہ لیتے ہوئے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا کہ عالمی سطح پر پاکستان کے جوہری پروگرام کی حفاطت اور سیکیورٹی کے معیار کا اعتراف کیا گیا ہے۔امریکا سے ایف 16 طیاروں کی خریداری اور مسلح افواج کے ترقیاتی پروگراموں کا بھی اجلاس کے دوران جائزہ لیا گیا۔لیکن ان تمام پہلوؤں پر غوروفکر میں سب سے زیادہ اہمیت کا معاملہ غیر ملکی خفیہ ایجنسیوں کے اُ س کردار کو بےنقاب کرنے سے متعلق ہے جو پاکستان میں منفی طور پر مدتوں سے جاری ہے اور جس میں مشرف دور سے بے پناہ اضافہ ہونا شروع ہوا۔ یہ ایک حیرت انگیز امر ہے کہ نوازشریف دور میں ان سرگرمیوں میں کوئی کمی لانے کے بجائے مزید اضافہ ہوتا چلا گیاہے۔ اور اس کے خلاف تمام گرمجوشی عسکری حلقوں میں پائی جاتی ہے جبکہ نواز حکومت اس معاملے میں اقدامات کے حوالے سے کچھ زیادہ پرجوش دکھائی نہیں دیتی۔
ایران کی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل اور امریکا کے حملوں کے جواب میں خطے میں موجود امریکا کے 14 اڈوں کو نشانہ بنایا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی پاسداران انقلاب کے ترجمان نے بتایا کہ ایران کے ان حملوں میں سیکڑوں امریکی فوجی ہلاک ہوگئے۔ترجمان پاسدار...
ایران کے دوست مودی کا مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گھناؤنا کردار سامنے آ گیا رجیم تبدیلی کیلئے ایران پر کئی ہفتوں تک بمباری کرنا ہوگی، بھارت کا مشورہ ایران کے نام نہاد دوست بھارت کا مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر گھناؤنا کردار سامنے آ گیا۔بھارت امریکا اور اسرائیل کو ایران کی...
فروری 2026 پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ کا سب سے تباہ کن مہینہ بن گیا سرمایہ کار پاکستان سے بھاگ رہے ہیں، معاشی بہتری کے دعوؤں کی دھجیاں اڑگئیں شہباز شریف کا معاشی بیانیہ زمین بوس ، فروری 2026 پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ کا سب سے تباہ کن مہینہ بن گیا، ڈھائی ہزار ارب روپے ...
خطے کو جنگ کی لپیٹ میں دھکیلا جا رہا ہے، امریکا کی پالیسی جنگ، خونریزی ،تباہی کے سوا کچھ نہیں ڈونلڈ ٹرمپ کا نام نہاد بورڈ آف پیس درحقیقت بورڈ آف وار ہے، امیر جماعت کا ایکس پر بیان امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کا مل کر ایران پر ح...
400 طالبان زخمی، پاک فوج نے 115 ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں اور 73 افغان چیک پوسٹیں تباہ کردیں،18 ہمارے قبضے میں ہیں، افغان چیک پوسٹوں پر سفید جھنڈے لہرا دیے گئے ذلت آمیز شکست کے بعد طالبان کا سول آبادی پر حملہ ،فتنۃ الخوارج کی ایبٹ آباد، صوابی اور نوشہرہ میں چھوٹے ڈرونز سے حملہ...
افغانستان کی طالبان رجیم پاکستان کے ساتھ جنگ چھیڑ کر مذاکرات کی باتیں کرنی لگی(ذبیح اللّٰہ مجاہد کی نیوز کانفرنس) نگران وزیر خارجہ مولوی امیر متقیکا قطری وزیر مملکت برائے خارجہ امور سے ٹیلی فونک رابطہ کابل حکومت پاکستان کیساتھ مسائل کے حل کیلئے مذاکرات کی خواہاں ،افغان سرزمین کس...
شاہد خاقان عباسی،مصطفی نواز کھوکھر ، اسد قیصر، اخونزادہ حسین یوسف زئی اور خالد یوسف چوہدری نے بدھ کی شب حکومتی مذاکرات کی آفر پر مشاورتی نشست میں مثبت جواب دینے کا فیصلہ رانا ثنا اللہ کے بیانات کا باریک بینی سے جائزہ ،پی ٹی آئی قیادت کے مشورے پر محمود اچکزئی اور راجا ناصر عباس...
آئی ایم ایف ممکنہ طور پر یو اے ای کے سفیر سے ملاقات کرکے رول اوور کی نئی یقین دہانی حاصل کرنا چاہے گا، آئی ایم ایف کے اسٹیٹ بینک حکام سے تکنیکی سطح کے مذاکرات جاری پیر سے آئی ایم ایف وفد اور وزارت خزانہ کے حکام کے مابین اسلام آباد میں مذاکرات ہوں گے، سمجھ نہیں آتی میڈیا رول...
افسوسناک واقعہ تور پل کے قریب پیش آیا ،دھماکے سے گھر کا بیشتر حصہ منہدم ہو گیا دھماکے سے متاثر گھر میں بچے افطاری کیلئے لسی خریدنے کیلئے جمع تھے،سکیورٹی ذرائع بلوچستان کے علاقے چمن میں گھر کے اندر سلنڈردھماکہ ہوا ہے جس میں بچوں سمیت 8افراد جاں بحق ہو گئے ۔واقع تور پل کے ایک ...
آصف علی زرداری نے مراد علی شاہ اوروہاب مرتضیٰ کی کراچی صورتحال پر پارٹی قیادت کی سخت کلاس لے لی ، فوری نتائج نہ آنے پر برہمی کا اظہار ،اجلاس میں سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا بتائیں پیسے، اختیارات کس چیزکی کمی ہے، یہاں سڑکیں تاخیر سے بنتی ہیں تو محسن نقوی سے پوچھ لیں انڈرپاس ساٹھ...
میرے ڈاکٹروں کو مجھ تک رسائی دی جائے،عمران خان نے کہا تھا کہ یہ لوگ مجھے مار دیں گے، اب سمجھ آتا ہے کہ وہ بالکل ٹھیک کہہ رہے تھے،عمران سے آج کسی کی ملاقات نہ ہوسکی، عظمی خان بانی کو الشفا انٹرنیشنل اسپتال لے کر جائیں ان کا طبی ڈیٹا ان کے ڈاکٹرز کے پاس ہے، یہ لوگ بہت جھوٹ بول چ...
کراچی کی سڑکوں کی بحالی کیلئے 8ارب، گل پلازہ متاثرین کیلئے 7ارب معاوضہ منظور آئی آئی چندریگر روڈ پر تاریخی عمارت کے تحفظ کیلئے ایک ارب 57 کروڑ روپے مختص سندھ کابینہ نے شہر کراچی کی سڑکوں کی بحالی کے لیے 8 ارب 53 کروڑ روپے اور گل پلازہ آتشزدگی متاثرین کے لیے 7 ارب روپے معاو...