... loading ...

پاک فوج کی جانب سے آپریشن ضرب ِ عضب کو پنجاب بھر میں وسعت دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ وفاقی حکومت اورپنجاب کی صوبائی حکومت کی طرف سے کسی رضامندی کو حاصل کیے بغیر کیا گیا ہے۔اس پوری صورت ِ حال کا دلچسپ پہلو یہ ہے کہ پنجاب کی صوبائی حکومت جو عرصہ دراز سے صوبے میں فوج کی نگرانی میں کسی آپریشن کو قبول کرنے پر آمادہ نہیں تھی۔ وہ گلشن اقبال پارک لاہور میں ہونے والے مبینہ خود کش حملے کے بعد اس فیصلے پر کسی ردِ عمل کا مظاہر نہیں کر رہی۔ لاہور میں 27 نومبر کو ہونے والے دھماکے میں 72 افراد اپنی قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے جبکہ ڈھائی سو کے قریب افراد زخمی ہو گیے تھے۔
لاہور میں دھماکے کے بعدفوجی سربراہ جنرل راحیل شریف کے زیر صدارت دو اجلاس ہو چکے ہیں۔ دلچسپ طور پر وزیر اعظم نوازشریف کے زیر صدارت بھی دو ہی اجلاس ہو چکے ہیں ۔ مگر وزیراعظم کے زیر صدارت اجلاسوں سے پنجاب میں آپریشن کی خبر سامنے نہیں آئی۔ مگر فوجی سربراہ کے زیر صدارت جی ایچ کیو میں ہونے والے اجلاس کے بعد یہ فیصلہ سامنے آیا کہ فوج کے زیر نگرانی پنجاب بھر میں بھر پور آپریشن کا فیصلہ نہ صرف کر لیا گیا ہے بلکہ اس پر عمل درآمد بھی شروع ہو چکا ہے۔ مذکورہ آپریشن کو ٹائم فریم کی قید سے آزاد اور منطقی انجام تک پہنچانے تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ الفاظ کم وبیش وہی ہیں جو کراچی آپریشن کے حوالے سے عام طور پر کورکمانڈر کراچی اور ڈی جی رینجرز بلال اکبر کی زبان سے سنائی دیتے ہیں، جس کا مطلب کسی بھی ابہام کے بغیر ایک لمبی اننگ ہو تا ہے۔
اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات یعنی لاہور دھماکے والی رات سے اب تک پانچ آپریشن کیے جا چکے ہیں ۔ جو ملتان، فیصل آباداور لاہور کے شہروں میں کیے گیے ہیں۔ ان آپریشنز میں مبینہ طور پر دہشت گردوں کے درجنوں معاونوں اور سہولت کاروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔آپریشن میں رینجرز کے اہلکار ، فوجی اہلکار اور انٹیلجنس ادارے حصہ لے رہے ہیں۔ آپریشن کے پہلے مرحلے میں مرکزی توجہ جنوبی پنجاب اور فیصل آباد کو حاصل رہی گی۔ مزید برآں آپریشن کے پہلے مرحلے میں پاک بھارت سرحدی علاقوں میں خاص طور پر کارروائیاں کی جائیں گی۔ جن میں بہاولپور، رحیم یار خان اور سیالکوٹ کے علاقے شامل ہیں ۔ ان کے علاوہ بہاول نگر ، چشتیاں ، ہارون آباد ،راجن پور اور چولستان کے علاقوں پر بھی خصوصی توجہ مرکوز کی جائے گی۔ اطلاعات کے مطابق ان علاقوں میں ہی بھارت کی طرف سے مداخلت ہوتی ہے۔آپریشن خفیہ معلومات پر کیا جارہا ہے۔
پنجاب بھر میں شروع ہونے والے آپریشن کی خاص بات یہ ہے کہ اس آپریشن کی نگرانی متعلقہ علاقوں کے کورکمانڈر کریں گے۔ اس طرح یہ سیاسی حکومت کی نگرانی سے آزاد آپریشن ہو گا۔ جس کا فیصلہ بھی سیاسی قیادت کے بجائے فوجی قیادت کی جانب سے ہوا ہے۔
اس کے برعکس یہ کوئی راز کی بات نہیں کہ وفاقی اور پنجاب کی صوبائی حکومت فوج اور رینجرز کے بغیر آپریشن کے عمل کو انسدادِ دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے ذریعے کرانا چاہتی ہے۔ اگر فوج کی جانب سے آپریشن خود کرنے کا فیصلہ حتمی ہے تو اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ فیصلہ آئندہ دنوں میں پنجاب کے اندر کچھ پیچیدگیاں پیدا کرے گا۔ کیونکہ عام طور پر دیکھنے میں یہ آیا ہے کہ فوج اپنے اقدامات میں سیاسی حکومتوں کی طرف سے کسی قسم کی مداخلت یا رکاوٹ پسند نہیں کرتی ۔ اور سیاسی حکومتوں کو فوج کی جانب سے بلاتفریق ایکشن عموماً گوارا نہیں ہوتا۔ اس قسم کی صورتِ حال کا مظاہرہ کراچی آپریشن میں عام طور پر دیکھا جا سکتاہے۔
گلگت بلتستان میں 22 امیدوار میدان میں تھے،پوری جمع تفریق کے بعد 15 نشستوں پر جیتے ہیں،ہمیں دو نشستیں دے کر ہماری 13 نشستیں کسی اور کو دیں گے تو ہم اس کو نہیں مانتے، بیرسٹر گوہر بجٹ سیشن میں شریک ہوں نہ ہوں عوام کو ریلیف ملنا چاہیے، کشمیر پر ہمارا واضح مؤقف ہے، مسائل کو افہام و ...
28ویں ترمیم کا شوشہ چھوڑ کر سیاسی جماعتیں اپنے مفادات کے لیے کام کر رہی ہیں مقامی حکومتوں کو بااختیار بنایا جائے، عوامی مسائل بدستور حل طلب ہیں، پریس کانفرنس امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی حکومتوں کو مکمل بااختیار بنایا جائے اور آئندہ و...
خیبرپختونخواہ میں 40 کے قریب ناراض تحریک انصاف ارکان کا بڑا فارورڈ بلاک تشکیل پانے کا دعویٰ کردیا گیا بانی کی رہائی کیلئے قرآن پر حلف نہیں لیا جاتا، صوبائی بجٹ پاس نہیں ہونے دینگے، ایم پی اے ٰ کی نجی ٹی وی سے گفتگو خیبر پختونخواہ میں پاکستان تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات ا...
طائر شہر میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا، شہری جبری نقل مکانی پر مجبور ہو گئے شرکیہ میں حملے کیے، کئی افراد زخمی ہو گئے،اسرائیلی فوج کی انخلا کی وارننگ جاری اسرائیل نے ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے لبنان پر وحشیانہ حملے تیز کر دیٔے، مزید 8 لبنانی شہری شہید ہو گئے۔لبنانی می...
تحریک انصاف اس وقت 70 فیصد حلقوں پر لیڈ کررہی ہے،8 فروری کا ری پلے شروع ہو چکا، آخری محاذ بھی عمران خان کے نام ہوگا، گلگت بلتستان الیکشن پر شفیع جان کا دعویٰ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری، پی پی 3، آزاد امیدوار ایک نشست پر کامیاب ،نون لیگ ،اسلامی تحریک پاکستان...
حکومتی وفد اور پیپلزپارٹی میں بجٹ سے ہنگامی اجلاس ، ڈیڈ لاک ختم کرنیکیلئے دونوں اطراف سے کوشش جاری ،پیپلزپارٹی کو صوبوں سے اضافی سبسڈیز اور ترقیاتی بجٹ سے متعلق تحفظات ہیں کے فور منصوبہ، ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز نہ ملنا، سکھر کراچی موٹر ویز کا منصوبہ ڈیڈ لاک کی وجوہات ہیں،حکومت ...
گلگت، بلتستان کے عوام نے بھاری اکثریت کے ساتھ میڈنٹ دلوایا تو جیالا وزیراعلیٰ آنے کے بعد عوام کو زمین کا مالک بنادیں گے، پہلے مرحلے میں 28 ہزار مربع میل کا مالک بنوائیں گے پی ٹی آئی والے کے پی میں کام نہیں کرتے، وہ کہتے ہیں ہمیں قیدی نمبر 420 کو چھڑوانا ہے، پنجاب والے گلگت بلت...
یکم جولائی سے اسٹیشنری آئٹمز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لاگو ہونے سے کاپیاں، رجسٹر، قلم، پینسل سمیت تعلیمی سامان مہنگا ہونے کا امکان،آئی ایم ایف کی اسٹیشنری پر 18 فیصد سیلز ٹیکس کی منظوری سیلز ٹیکس بڑھنے سے تعلیمی اور دفتری اخراجات میں اضافے کا خدشہ،حکومت بجٹ کا ٹیکس استثنا محدود کر...
ملک بھرمیں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ، کراچی کے شہری مہنگا ترین آٹا خریدنے پر مجبورہیں حیدرآباد 2600 ،پشاور 2750 ، اسلام آباد 2733، راولپنڈی میں 2707روپے تک پہنچ گئی ملک میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے اور 20کلو آٹے کے تھیلے کی زیادہ سے زیادہ قیمت 2800 روپے تک پہنچ...
اسٹریٹجک ذخائر کو مضبوط بنایا جائے اور عوام کو مناسب قیمت پر آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے،وزیراعلیٰ سندھ اس سال گندم خریداری کا ہدف 10لاکھ میٹرک ٹن تھا مگر محکمہ خوراک ایک لاکھ ٹن بھی نہیں خرید سکا، اجلاس میںبریفنگ وزیراعلی سندھ نے گندم کی ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی کو...
سیلاب، خشک سالی اور گلیشیٔرز کا تیزی سے پگھلنا موسمیاتی تبدیلی کی عکاسی کرتے ہیں پاکستان ماحول کے تحفظ کیلئے عالمی برادری کے ساتھ کھڑا ہے،عالمی یومِ ماحولیات پر پیغام وزیراعظم شہباز شریف نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان م...
جو لوگ اپنے ذاتی حلقے ہار گئے، وہ گلگت بلتستان میں ووٹ مانگنے وہاں پہنچ چکے ہیں، موجودہ حکمرانوں کی کی کارکردگی صرف یہ ہے کہ پی ٹی آئی کو روکو تاکہ یہ الیکشن نہ جیت سکیں، بیرسٹر گوہر گلگت بلتستان کے انتخابی دنگل میں سیاسی درجہ حرارت مزید بڑھ گیا ہے ، عوام اب ان کے کسی بھی دھوکے...