... loading ...
وزیراعظم نواز شریف نے قوم سے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ ہم اپنے شہیدوں کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب رکھ رہے ہیں اور یہ حساب چکایا جارہا ہے جس کی آخری قسط تک چین سے نہیں بیٹھیں گے اور دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے تک مشن جاری رہے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ مذہب کے نام پر لاقانونیت اور جلاؤ گھیراؤ کو قبول نہیں کیا جائے گا، اب تک حکومت نے صبروتحمل کا مظاہرہ کیا تاہم حکومت کی نرمی کو ریاست کی کمزوری نہ سمجھا جائے۔وزیراعظم نے کہا کہ سانحہ لاہور پر پوری قوم سوگوار ہے تاہم وہ قوم کے سامنے اس بات کا عزم کرتے ہیں کہ دہشت گردوں کے خاتمے تک حکومت چین سے نہیں بیٹھے گی۔
وزیراعظم نے قوم سے اپنے ٹیلی ویژن خطاب میں کہا کہ وہ ایسے موقع پر قوم سے مخاطب ہیں جب دہشت گردوں نے لاہور کے گلشن پارک، چار سدہ یونیورسٹی سمیت دیگر مقامات کو نشانہ بنایا۔مگر معصوم لوگوں کے خون کے ہر قطرے کا حساب لیا جائے گا۔وزیراعظم نے دہشت گردوں کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ جان لیں کہ ناکامی اور نامرادی ان کا مقدر بن چکی ہے۔دہشت گردی کے حالیہ واقعات پر وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گرد اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے آسان اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں، تاہم وہ جان لیں کہ قوم فولادی عزم میں ڈھل چکی ہے اور کسی بھی قسم کی بدامنی قوم کو منزل سے دور نہیں کرسکتی۔
وزیراعظم نے گزشتہ حکومتوں کو حالیہ دہشت گردی کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا کہ گزشتہ تیرہ برسوں میں کسی نے بھی اس فتنے کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر نہیں دیکھا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب میں ہماری فوج ، پولیس اور پیرا ملڑی فورسز نے اپنی قیمتی جانیں پیش کی ہیں۔ انھوں نے قوم سے وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے تک آپریشن جاری رہے گا۔خیال رہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے سانحہ لاہور کے ایک روز بعد قوم سے خطاب کیا ہے، جس کو صوبہ پنجاب میں دہشت گردوں کے خلاف شروع کیے جانے والے آپریشن کے حوالے سے دیکھا جارہا ہے۔
سیاسی تجزیہ کاروں نےنشاندہی کی ہے کہ وزیراعظم کے قوم سے خطاب میں کوئی منصوبہ موجود نہیں تھا۔ اُنہوں نے ایک روایتی قسم کا عزم ظاہر کیا جو عام طور پر کسی بھی واقعے کے حوالے سے حکمران کیا کرتے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...