... loading ...
اسلام آباد ائیر پورٹ پر معروف نعت خواں جنید جمشید پر ایک انتہا پسند مذہبی جماعت کے لوگوں نے حملہ کیا ہے۔ حملے کے دوران میں انتہا پسند ،معروف نعت خواں پر توہین رسالت کا الزام عائد کر رہے ہیں۔ اور اُنہیں پیٹنے والے شخص کو اُن کے ساتھی شاباشی دےرہے ہیں۔ کیا اس ملک میں کسی قانون کی بالادستی کا مسئلہ ان لوگوں پر بھی لاگو ہوگا یا نہیں؟ اس حملے نے بہت سے سوالات اُٹھائے ہیں کہ آخر یہ فیصلہ کون کرے گا کہ کون توہین رسالت کا مرتکب ہے اور کون نہیں؟ اس حملے سے یہ بھی واضح ہور ہا ہے کہ جنید جمشید ایک مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھتے ہیں اور اُن پر حملہ کرنے والے ایک دوسرے مکتبہ فکر سے تعلق رکھتے ہیں،اس طرح کوئی بھی مکتبہ فکر کسی بھی دوسرے مکتبہ فکر سے پائے جانے والی نفرت کو کسی بھی طرح ایک دوسرے کے خلاف استعمال کرسکتے ہیں؟ یہ واقعہ ممتاز قادری کے چہلم کے دن پیش آیا ہے ۔ ممتاز قادری کی نماز جنازہ میں تمام مکاتب فکر کے لوگ شریک ہوئے تھے، اور اس پر ایک وسیع تر ہم آہنگی نظر آتی تھی مگر اس واقعے کا اثر اب اُ س ہم آہنگی پر بھی پڑے گا۔ اس طرح یہ واقعہ سادہ لفظوں میں نادانی کا نظر نہیں آتا۔ ایک دوسرے کے خلاف پایا جانے والا عناد لوگوں کے ذہنوں اور دلوں میں اتنا سرایت کر چکا ہے کہ وہ اس کے لیے مسلمانوں میں پیدا ہونے والی ہم آہنگی کو بھی قربان کرنے کے لیے تیار ہیں۔ اور اس کے لیے ایک معروف نعت خواں کے لیے کسی لغزش یا سہو کی گنجائش بھی چھوڑنے کے لیے تیار نہیں۔ ہم کیسی امت بن گیے ہیں کہ وہ دین جو لوگوں کو بہانے بہانے سے اپنے حلقے میں لاتا اور دلوں کو جوڑتا تھا۔ آج اُس کے ماننے والے مختلف حیلوں بہانوں سے لوگوں کو اپنے حلقے سے نکالتا اور دلوں کو توڑتا ہے!افسوس ! افسوس !ہم خو د کو بھی منہ دکھانے کے لائق نہیں رہ گیے!
ایران کے صدر ابراہیم رئیسی، اُن کے چیف گارڈ، وزیر خارجہ، صوبے مشرقی آذربائیجان کے گورنر، آیت اللہ خامنہ ای کے نمانندہ خصوصی، اور ہیلی کاپٹر عملے کے 3 ارکان حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔ایرانی وزیر داخلہ نے گزشتہ شب لاپتا ہونے والے ہیلی کاپٹر کا ملبہ تبریز سے 100 کلومیٹر دور ایک گھنے ج...
خیبر پختونخوا میں سرحد پر 4روز تک جاری رہنے والی جھڑپوں کے بعد پاکستان اور افغانستان کے قبائلی عمائدین اور حکام پر مشتمل ایک جرگے نے جنگ بندی پر اتفاق کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعہ کو پاکستان اور افغانستان کی افواج کے درمیان جھڑپوں میں اضافے کے باعث کرم میں خرلاچی بارڈر کراسنگ ...
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے پنشن سسٹم کے اصلاحات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر فوری اقدامات نہیں کیے گئے تو یہ لاگت اگلے 10 سالوں میں 100 کھرب تک پہنچ جائے گی۔جارجیا میں میڈیا بریفنگ کے دوران ایشیائی ترقیاتی بینک کے سینئر ماہر اقتصادیات ایکو ککاوا نے کہا کہ پاکستان میں پنشن ...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کرغزستان میں پاکستان کے سفیر حسن علی ضیغم سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے پاکستانی طلبا ء کو واپس لانے والے خصوصی طیارے کے حوالے سے ضروری انتظامات کرنے کی ہدایت کی۔وزیراعظم کی ہدایت پر خصوصی طیارہ بشکیک کرغزستان کے لئے روانہ ہو گا اور 130 پاکستانی طلبا کو لے ...
وزیرِ اعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ نے کورنگی انڈسٹریل ایریا کے ایس ایچ او کو معطل کر دیا۔اتوارکی صبح وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں جاری مختلف پروجیکٹس کا دورہ کیا، صوبائی وزراء شرجیل میمن، ناصر شاہ، سعید غنی اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب بھی ان کے ہمراہ تھے ۔مراد علی شا...
(رپورٹ: ہادی بخش خاصخیلی) پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پیٹھ میں چھرا گھونپا، ساتھ چلنے کی یقین دہانی کروائی، پھر طاہرالقادری اور ظہیرالاسلام کے ساتھ لندن جاکر ہماری حکومت کے خلاف سازش کا جال بُنا۔نواز شریف نے قوم س...
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتیں قوم کے لیے نواز شریف سے مل کر چلیں، نواز شریف ہی ملک میں یکجہتی لا سکتے ہیں، مسائل سے نکال سکتے ہیں۔ن لیگ کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کو صدارت سے علیحدہ کر کے ظلم کیا گیا تھا، ن لی...
کرغزستان میں پھنسے اوکاڑہ، آزاد کشمیر، فورٹ عباس اور بدین کے طلبا کے پیغامات سامنے آگئے ، وہ ہاسٹل میں محصور ہیں جہاں ان پر حملے ہوئے اور انہیں مارا پیٹا گیا جبکہ ان کے پاس کھانے پینے کی اشیا بھی ختم ہوچکی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کرغزستان میں فسادات کے سبب پاکستانی طلبا خوف کے ما...
اسرائیلی اخبار نے کہا ہے کہ سینئر سکیورٹی حکام نے حال ہی میں حماس کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے بعد غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوجی حکومت کے قیام کی لاگت کا تخمینہ لگانے کی درخواست کی تھی، جس کے اندازے کے مطابق یہ لاگت 20 ارب شیکل سالانہ تک پہنچ جائے گی۔اخبار نے ایک سرکاری رپورٹ کا حوالہ ...
حکومت نے ایک بار پھر عوام پر بجلی گرا دی ، قیمت میں مزید ایک روپے 47 پیسے اضافے کی منظوری دے دی گئی۔نیپرا ذرائع کے مطابق صارفین سے وصولی اگست، ستمبر اور اکتوبر میں ہو گی، بجلی کمپنیوں نے پیسے 24-2023 کی تیسری سہ ماہی ایڈجسمنٹ کی مد میں مانگے تھے ، کیپسٹی چارجز کی مد میں31ارب 34 ک...
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے وفاقی حکومت کو صوبے کے واجبات اور لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل کرنے کے لیے 15دن کا وقت دے دیا۔صوبائی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ آپ کا زور کشمیر میں دیکھ لیا،کشمیریوں کے سامنے ایک دن میں حکومت کی ہوا نکل گئی، خیبر پخ...
اڈیالہ جیل میں 190 ملین پائونڈ کیس کی سماعت کے دوران عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی شدید غصے میں دکھائی دیں جبکہ بانی پی ٹی آئی بھی کمرہ عدالت میں پریشان نظر آئے ۔ نجی ٹی و ی کے مطابق اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف کے خلاف 190 ملین پائونڈ ریفرنس کی سماعت ہوئی جس سلسلے می...