... loading ...

ایرانی صدر حسن روحانی کا دوروزہ پاکستانی دورہ اختتام پزیر ہو چکا ہے۔ مگر اُن کےدورے سے متعلق بہت سے سوالات ابھی ختم نہیں ہوئے۔یہ ایک حیرت انگیز بات ہے کہ پاک فوج نے اپنے سرکاری موقف میں کہا ہے کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے ایرانی صدر حسن روحانی کے ساتھ ملاقات میں بھارت کی خفیہ ایجنسی را کی ایرانی سرزمین کے ذریعے مداخلت پر بات کی ہے۔ مگر ایرانی صدر نے اس طرح کی کسی بھی بات چیت سے سرے سے ہی انکارکر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران ایرانی صدر حسن روحانی سے ایک پاکستانی صحافی نے سوال کیا کہ پاکستانی حکام کی جانب سے یہ کہا جارہا ہے کہ ایران کی سرزمین سے بھارتی خفیہ ایجنسی “را”کی بلوچستان میں مداخلت پر صدر روحانی سے بات چیت ہوئی ہے۔اس سوال کے جواب میں ایرانی صدر حسن روحانی نے تردید کرتے ہوئے بتایا کہ اس حوالے سے ان کی پاکستانی قیادت سے کسی بھی قسم کی بات چیت نہیں ہوئی۔اس موقع پر ایرانی صدر نے بھارت سے اپنے برادرانہ تعلقات کو جتلانا بھی ضروری سمجھا۔ چنانچہ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان اور ہندوستان دونوں سے ایران کے برادرانہ تعلقات ہیں جبکہ دوطرفہ تعلقات کا فروغ دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔ ایرانی صدرکی جانب سے اس موقف کا اظہار آئی ایس پی آر کی طرف سے ایرانی صدر کے ساتھ فوجی سربراہ کی گفتگو کی تفصیلات سامنے آنے کے باوجود کیا گیا ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل عاصم باجوہ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یہ بیان جاری کیا گیا کہ “آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور ایرانی صدر حسن روحانی کے درمیان ملاقات میں ہندوستانی خفیہ ایجنسی را کی پاکستان اور خصوصی طور پر بلوچستان میں مداخلت پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔جنرل راحیل شریف نے ایرانی صدر کو بتایا کہ بعض مرتبہ پاکستان میں مداخلت کیلئے بھارتی ایجنسی “را”نے برادر ملک ایران کی سرزمین کو بھی استعمال کیا ہے۔جنرل راحیل شریف نے ایرانی صدر سے درخواست کی کہ انھیں بتا دیا جائے کہ وہ ان سرگرمیوں کو بند کردیں اور پاکستان کو استحکام حاصل کرنے دیں”۔اس واضح اور دوٹوک اظہار کے بعد ایرانی صدر نے واضح طور پر اس قسم کی بات چیت سے نہ صرف انکار کیا بلکہ یہ بھی جتلا دیا کہ ایران کے بھارت سے بھی برادرانہ تعلقات ہیں۔
سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ایرانی صدر کی جانب سے اس نوع کی کسی بھی بات چیت سے انکار کے بعد آئی ایس پی آر کے ٹوئٹر ہینڈل سے جاری ہونے والے بیان کی کتنی اہمیت باقی رہ جاتی ہے؟
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...