... loading ...

بلوچستان سے گرفتار ہونے والے را کے ایجنٹ بھارتی شہری کی گرفتاری نے پاکستان اور بھارت کے اندر ایک ہلچل مچا دی ہے۔ بھارت کو بآلاخر یہ تسلیم کرنا پڑا ہے کہ بلوچستان سے گرفتار کیے جانے والے را کے افسر بھوشن یادیو دراصل بھارتی شہری ہی ہے۔ البتہ بھارت نے گرفتار را کے افسر کے پاکستان دشمن معاملات سے ایک لاتعلقی ظاہر کرنے کے لیے یہ موقف اختیار کیا ہے کہ نیوی افسر نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے لی تھی جس کا حکومت سے کوئی تعلق نہیں مگر بھارت نے بلاہچکچاہٹ اپنے گرفتارایجنٹ کے لئے پاکستان سے قونصلررسائی مانگ لی ہے۔
اگرچہ پاکستانی وزارت داخلہ نے بلوچستان سے پکڑے گئے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے ایجنٹ اور بھارتی بحریہ کے حاضر سروس افسر بھوشن یادیو سے تفتیش کی تفصیلات جاری کردی ہیں مگر خود پاکستان کی سیاسی حکومت کے لیے یہ مسئلہ ایک چیلنج کی حیثیت رکھتا ہے۔ کیونکہ پاکستان کی سیاسی حکومت بہرقیمت بھارت کے ساتھ مراسم استوار کرنا چاہتی ہے۔ نوازشریف کی حکومت نے ایک طویل عرصے سے یہ طے کررکھا ہے کہ بھارت کے ساتھ روابط قائم کرکے بھارتی خطرے کے نام پر پاکستانی فوج کے بڑھتے ہوئے کردار کر محدود کیا جائے۔ جمہوریت کے نام نہاد استحکام کے نام پر نوازحکومت کے اس رویئے نے پہلے ہی قومی حلقوں کو پریشان کر رکھا ہے۔ اس سے قبل پاکستان کے اندر بھارتی مداخلت کے ٹھوس ثبوت اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل تک پہنچائے گیے تھے۔مگر اس کے باوجود بعض حلقوں کو سیاسی حکومت سے یہ شکایت رہی ہے کہ نواز حکومت نے بھارت کے خلاف پائے جانے والے ان ٹھوس ثبوتوں کے باجود اس مسئلے کو عالمی سطح پر بھارت کے خلاف درست طور پر استعمال نہیں کیا۔ ظاہر ہے کہ پاکستان کی سیاسی حکومت بھارت کی دلجوئی کے حوالے سے کئی ماہ سے پاپر بیل رہا ہے۔ چنانچہ ایک بار پھر یہ اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ را ایجنٹ کی گرفتاری کا یہ بہترین موقع کہیں ایک مرتبہ پھر پاکستانی حکومت کی طرف سے عدم فعالیت کے باعث ہاتھ سے نہ نکل جائے۔
ان تمام تحفظات کے باجود پاکستانی وزارت داخلہ نےگرفتار بھارتی ایجنٹ کی تفصیلات ظاہر کر دی ہے۔ جس کے مطابق ’را‘ کا ایجنٹ بھوشن یادیو کے پاسپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ وہ 16 اپریل 1970 کو پیدا ہوا، اس کے باپ کا نام سدھیر یادیو ہے جب کہ بھارتی نیوی میں اس کا نمبر41588 زیڈ ہے۔
را‘ کے ایجنٹ نے حسین مبارک پٹیل کے نام سے اپنا پاسپورٹ بنا رکھا تھا جس پر ایران کا ویزہ لگا ہوا ہے۔ گرفتار بھارتی ایجنٹ 2013 سے ’را‘ کے لئے کام کررہا تھا اور بھارت کی جانب سے ایرانی پورٹ چاہ بہار میں تعینات تھا۔ بھوشن یادیو ایران کے راستے بلوچستان میں داخل ہوا اور اپنی اہلیہ اور 2 بچوں سمیت بلوچستان میں ہی قیام پذیرتھا، ایجنٹ مقامی افراد کو تخریب کاری کے لئے استعمال کرتا تھا جب کہ وہ بلوچستان اور کراچی کو علیحدہ کرنے کی سازش میں ملوث ہے۔
ذرائع کے مطابق بھوشن یادیو بلوچستان میں اللہ نذرگروپ کے لئے ٹریننگ کمانڈرکے طورپر کام کررہاتھا اور وہ تین مختلف ناموں مبارک حسین، حسن بلوچ اور امداداللہ کے ناموں سے کام کررہا تھا جب کہ بھوشن یادیو مختلف بلوچ دہشت گردوں کو لے کرافغانستان بھی جاتا رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان سے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے ایجنٹ کو گرفتار کیا تھا جب کہ پاکستان نے بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے واقعے پر شدید احتجاج بھی ریکارڈ کرایا تھا۔ لیکن اس کے باوجود پاکستان کی سیاسی حکومت کے لیے یہ ایک امتحان ہو گا کہ وہ اس معاملے کو عالمی سطح پر بھارت کو ایک طرف دھکیلنے کے لیے اپنی پالیسی کو کتنا جارحانہ رکھنے میں کامیاب رہتی ہے۔ اور اِسے بھارت کے خلاف کتنا دباؤ پیدا کرنے کے لیے استعمال کرپاتی ہے۔ یہ پہلو اس لئے بھی اہم ہے کیونکہ بھارت اپنی سرزمین پر ہونے والی کسی بھی واردات کو پاکستان کے سرمنڈھ دیتا ہے۔ اور عملاً پاکستان کے خلاف ایک ہمہ وقتی پروپیگنڈا جاری رکھتا ہے۔ حالیہ دنوں میں را ایجنٹ کی گرفتاری نے بھارت کے لیے اب اس نوع کے پروپیگنڈے کے لیے زیادہ گنجائش نہیں چھوڑی ۔
400 طالبان زخمی، پاک فوج نے 115 ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں اور 73 افغان چیک پوسٹیں تباہ کردیں،18 ہمارے قبضے میں ہیں، افغان چیک پوسٹوں پر سفید جھنڈے لہرا دیے گئے ذلت آمیز شکست کے بعد طالبان کا سول آبادی پر حملہ ،فتنۃ الخوارج کی ایبٹ آباد، صوابی اور نوشہرہ میں چھوٹے ڈرونز سے حملہ...
افغانستان کی طالبان رجیم پاکستان کے ساتھ جنگ چھیڑ کر مذاکرات کی باتیں کرنی لگی(ذبیح اللّٰہ مجاہد کی نیوز کانفرنس) نگران وزیر خارجہ مولوی امیر متقیکا قطری وزیر مملکت برائے خارجہ امور سے ٹیلی فونک رابطہ کابل حکومت پاکستان کیساتھ مسائل کے حل کیلئے مذاکرات کی خواہاں ،افغان سرزمین کس...
شاہد خاقان عباسی،مصطفی نواز کھوکھر ، اسد قیصر، اخونزادہ حسین یوسف زئی اور خالد یوسف چوہدری نے بدھ کی شب حکومتی مذاکرات کی آفر پر مشاورتی نشست میں مثبت جواب دینے کا فیصلہ رانا ثنا اللہ کے بیانات کا باریک بینی سے جائزہ ،پی ٹی آئی قیادت کے مشورے پر محمود اچکزئی اور راجا ناصر عباس...
آئی ایم ایف ممکنہ طور پر یو اے ای کے سفیر سے ملاقات کرکے رول اوور کی نئی یقین دہانی حاصل کرنا چاہے گا، آئی ایم ایف کے اسٹیٹ بینک حکام سے تکنیکی سطح کے مذاکرات جاری پیر سے آئی ایم ایف وفد اور وزارت خزانہ کے حکام کے مابین اسلام آباد میں مذاکرات ہوں گے، سمجھ نہیں آتی میڈیا رول...
افسوسناک واقعہ تور پل کے قریب پیش آیا ،دھماکے سے گھر کا بیشتر حصہ منہدم ہو گیا دھماکے سے متاثر گھر میں بچے افطاری کیلئے لسی خریدنے کیلئے جمع تھے،سکیورٹی ذرائع بلوچستان کے علاقے چمن میں گھر کے اندر سلنڈردھماکہ ہوا ہے جس میں بچوں سمیت 8افراد جاں بحق ہو گئے ۔واقع تور پل کے ایک ...
آصف علی زرداری نے مراد علی شاہ اوروہاب مرتضیٰ کی کراچی صورتحال پر پارٹی قیادت کی سخت کلاس لے لی ، فوری نتائج نہ آنے پر برہمی کا اظہار ،اجلاس میں سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا بتائیں پیسے، اختیارات کس چیزکی کمی ہے، یہاں سڑکیں تاخیر سے بنتی ہیں تو محسن نقوی سے پوچھ لیں انڈرپاس ساٹھ...
میرے ڈاکٹروں کو مجھ تک رسائی دی جائے،عمران خان نے کہا تھا کہ یہ لوگ مجھے مار دیں گے، اب سمجھ آتا ہے کہ وہ بالکل ٹھیک کہہ رہے تھے،عمران سے آج کسی کی ملاقات نہ ہوسکی، عظمی خان بانی کو الشفا انٹرنیشنل اسپتال لے کر جائیں ان کا طبی ڈیٹا ان کے ڈاکٹرز کے پاس ہے، یہ لوگ بہت جھوٹ بول چ...
کراچی کی سڑکوں کی بحالی کیلئے 8ارب، گل پلازہ متاثرین کیلئے 7ارب معاوضہ منظور آئی آئی چندریگر روڈ پر تاریخی عمارت کے تحفظ کیلئے ایک ارب 57 کروڑ روپے مختص سندھ کابینہ نے شہر کراچی کی سڑکوں کی بحالی کے لیے 8 ارب 53 کروڑ روپے اور گل پلازہ آتشزدگی متاثرین کے لیے 7 ارب روپے معاو...
فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی، زخمی اور لاشیں ڈی ایچ کیو بھکر منتقل وفاقی وزیرداخلہ کاشہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش پنجاب کے ضلع بھکر کی سرحد پر قائم بین الصوبائی چیک پوسٹ داجل پر خودکش حملہ ہوا جس میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 1 زخمی ہوگیا۔تفصیلات ک...
ناصر عباس، سلمان اکرم، عامر ڈوگر، شاہد خٹک و دیگر ارکانِ اسمبلی احتجاج میں شریک احتجاج میں بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالجین سے معائنہ کرانے کا مطالبہ سامنے آیا ہے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر اپوزیشن نے احتجاج شروع کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کے م...
21 جولائی 2025 کا حکم اس بینچ نے دیا جو قانونی طور پر تشکیل ہی نہیں دیا گیا تھا قواعد کے تحت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ہی ماسٹر آف دی روسٹر ہیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں بڑا فیصلہ کرتے ہوئے وزیر اعظم اور وفاقی کابینہ کیخلاف توہینِ عدالت کی کار...
حملہ آوروں نے فائرنگ کے بعد دو گاڑیوں کو آگ لگادی اور فرار ہو گئے، عینی شاہدین حملے کی نوعیت واضح نہیں ہوسکی، علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا، اسسٹنٹ کمشنر بلوچستان کے ضلع پنجگور کے سرحدی علاقے چیدگی دستک میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے، حملہ آورو...