... loading ...

بیلجیئن پولیس نے برسلز کے ہوائی اڈے پر بم حملوں کے مرکزی ملزم نجم العشراوی کو گرفتار کر لیا ہے۔بیلجیئن ذرائع ابلاغ کے مطابق العشراوی کا نومبر میں پیرس میں دہشت گردی کے حملوں میں ملوث مرکزی ملزم صلاح عبدالسلام سے تعلق رہا ہے۔
بیلجیئن پولیس نے العشراوی کو برسلز کے علاقے آندرلشط سے ایک چھاپا مار کارروائی کے دوران گرفتار کیا ہے۔اس کی شناخت کا پتا ہوائی اڈے پر نصب کلوز سرکٹ کیمروں کی فوٹیج سے چلا تھا اور وہ ان دو خودکش حملہ آوروں کے ساتھ نظر آرہا تھا جنھوں نے خود کو دھماکوں سے اڑایا تھا۔
بیلجیئن حکام نے ان دونوں بھائیوں کو خالد اور ابراہیم البکراوی کے نام سے شناخت کیا ہے۔جبکہ نجم العشراوی کی شناخت ان دونوں خودکش بمباروں کے ناموں کا پتا چلنے کے بعد ہوئی تھی۔اس طرح بیلجیئن حکام خودکش بمباروں کے سہولت کاروں کی شناخت اور انھیں گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔حملوں سے قبل کی جاری کردہ تصاویر میں ہوائی اڈے پر نجم العشراوی سفید کوٹ اور سیاہ ہیٹ میں نظر آرہا ہے۔اس کا اصلی وطن ترکی ہے۔وہ 1991ء میں پیدا ہوا تھا اور 2013ء میں اس نے شام کا سفر کیا تھا۔اس کے علاوہ دو اور مشتبہ حملہ آور منگل کی صبح ہوائی اڈے پردھماکوں کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔
پولیس مذکورہ ان دونوں خودکش بمبار بھائیوں کی شناخت کے بارے میں اس سے پہلے بھی آگاہ تھی۔انھوں نے برسلز زیونتم ہوائی اڈے کے ڈیپارچر ہال میں بم دھماکے کیے تھے اور ان میں چودہ افراد ہلاک اور نوّے زخمی ہوگئے تھے۔خالد البکراوی نے جعلی نام سے بیلجیئن دارالحکومت کے اسی علاقے میں ایک فلیٹ کرائے پر لے رکھا تھا جہاں پولیس نے گزشتہ ہفتے ایک چھاپا مار کارروائی کے دوران ایک مسلح شخص کو ہلاک کردیا تھا۔
تفتیش کاروں کو اس فلیٹ سے داعش کا ایک جھنڈا ،ایک آتشیں رائفل، ڈیٹونیٹرز اور پیرس حملوں کے مرکزی مشتبہ کردار صلاح عبدالسلام کے انگلیوں کے نشان ملے تھے۔اس کو تین روز بعد گرفتار کر لیا گیا تھا اور اس کے تین روز بعد برسلز میں بم دھماکے ہوئے ہیں۔داعش نے ان حملوں کی ذمے داری قبول کی ہے۔
مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارتی فوجی قبضے کے 79 برس مکمل ہو گئے، بھارت کے ناجائز قبضے کے خلاف لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں۔ بھارتی جبر کے خلاف کُل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر آزادی پسند تنظیموں کی مقبوضہ وادی میں کال...
اسٹیل مینوفیکچررز کو 30 دسمبر 2026 تک جدید مانیٹرنگ سسٹم نصب اور فعال کرنے کی ہدایت کردی گئی سیلز ٹیکس چوری کی روک تھام اور سٹیل کی پیداوار و ترسیل کی مؤثر نگرانی کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سٹیل سیکٹر میں مانیٹرنگ کا نظام سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، سٹیل مینوفیکچر...
صوبے میں مردوں کی شرح خواندگی 68 اور خواتین کی 47 فیصد ریکارڈ پنجاب 68 فیصد کے ساتھ سرفہرست، ملک کی مجموعی شرح خواندگی 63 فیصد تک پہنچ گئی پاکستان میں شرح خواندگی کے حوالے سے سندھ نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی، جہاں مجموعی شرح خواندگی 58 فیصد ہوگئی ہے۔ صوبے میں مردوں کی شرح خوا...
کورنگی جام صادق پُل پر ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 40 سالہ وقار ولد مسکین جاں بحق، 35 سالہ اہلیہ شدید زخمی ہو گئی کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔ریسکیو سروس کے مطابق کورنگی جام صادق پُل پر ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل ...
دل کی صحت، جسمانی قوت اور وزن کو قابو میں رکھنے میں مددگار، مونگ پھلی میں پروٹین، فائبر، وٹامنز اور اہم معدنیات موجود مونگ پھلی کو غذائیت سے بھرپور اور کم قیمت خشک میوہ جات میں شمار کیا جاتا ہے، جس میں پروٹین، صحت بخش چکنائیاں، وٹامنز، معدنیات اور اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں۔...
قطر ائیر کی کراچی اسلام آباد کی دونوں پروازوں نے شیڈول کے مطابق محفوظ لینڈ کیا، ذرائع ایران پر امریکی حملے کی دھمکی کے بعد مشرق وسطی میں جی پی ایس سگنلز میں مداخلت سے فلائٹ ٹریکنگ میں خلل آگیا۔ ذرائع کے مطابق دوحہ سے کراچی اور اسلام آباد کی قطر ائیر کی 2 پروازوں کے نمبرز اور ل...
بیٹا خوف کے باعث خاموش رہا، ٹیچر کیخلاف کیس سامنے آنے پر پوچھ گچھ کی تو مبینہ زیادتی کا انکشاف ہوا، والد سرکاری اسکول میں بچوں سے مبینہ زیادتی اور نازیبا ویڈیوز بنانے کا کیس، اہم پیش رفت سامنے آ گئی۔ پولیس کے مطابق انگلش ٹیچر صفدر عباس کے خلاف ایک اور مقدمہ درج، مقدمات کی تعدا...
حوثیوں کے اہم کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، انتظامی تنصیبات، مورچوں اور جنگجوں کے اجتماعات کو نشانہ بنایا گیا، ترجمان یمن میں حکومتی فورسز نے 750 سے زائد کارروائیوں میں حوثیوں کو بھاری نقصان پہنچانے کا دعوی کردیا دوسری جانب حوثیوں نے سعودی عرب کے اہم ہوائی اڈوں اور نیول بیس کو نشان...
فیصلہ سعودی عرب کے ہوائی اڈوں اور اہم تنصیبات پر حوثی میزائلوں اور ڈرون حملوں کے بعد کیا گیاامریکا نے سعودی عرب میں سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر اپنے غیر ہنگامی سرکاری ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کو ملک چھوڑنے کی ہدایت کردی۔ عرب ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریاض میں امریکی سفارت خانے ...
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے فیصلہ سازی میں کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی کو مائنس کرنے کی خبر پر اپنے ردعمل کا اظہار کر تے ہوئے کہاہے کہ فیصلہ سازی میں کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی کو مائنس کرنے کی خبر درست نہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق بیرسٹر گوہر نے تردید کی کہ فیصلہ سازی می...
اینٹی کرپشن حیدرآباد نے مقدمہ درج کرلیا، چیف اکاؤنٹنٹ فواز اشرف شیخ اور جونیئر اکاؤنٹنٹ وقاص بھٹی نامزد، معاملے کی مزید تفتیش جاریحیدرآباد(این این آئی) سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام میں جنوری 2025 سے اگست 2026 کے دوران پنشن کی مد میں 7 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد کی مبینہ غیر مجاز ا...
رجسٹرار آفس کے ذریعے درخواست کم از کم 15 روز قبل جمع کرانا ہوگیمہمانوں کو براہِ راست دعوت نامے جاری کرنے پر پابندی، خلاف ورزی پر کارروائی کا انتباہجامعہ کراچی کی انتظامیہ نے یونیورسٹی میں تمام پروگرامز، سیمینارز، کانفرنسز اور دیگر تقریبات کے انعقاد کے لیے وائس چانسلر کی پیشگی منظ...