... loading ...
1940میں آج کے ہی دن منٹوپارک، لاہور میں ایک عظیم الشان اجتماع میں تاریخی قرارداد پاکستان کی منظوری دی گئی جس سے جنوبی ایشیا کے مسلمانوں کیلئے ایک الگ وطن کے قیام کی راہ ہموار ہوئی۔پاکستان میں یہ دن یوم پاکستان کے طور پر منایا جاتا ہے۔ ملک بھر میں 76 واں یوم پاکستان آج ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے ۔ وفاقی دارالحکومت میں صبح کا آغاز 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔
آج ملک بھر میں عام تعطیل ہے اور تمام سرکاری اورنجی عمارتوں پر قومی پرچم لہرایا گیا ہے۔ فجر کی نماز کے بعد ملک کی ترقی، یکجہتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
یوم پاکستان کے موقع پر اسلام آباد کے علاقے شکر پڑیاں کے نیو پریڈ گراؤنڈ میں مسلح افواج کی روایتی پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں صدر مملکت ممنون حسین، وزیر اعظم نواز شریف، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف سمیت دیگر وفاقی وزرا، غیر ملکی سفارت کار اور اعلیٰ عسکری و سول حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر شہر میں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ حفاظتی قدم کے طور پر شہر میں موبائل فون سروس دوپہر تین بجے تک بند رہے گی۔
پریڈ کے مہمان خصوصی صدر مملکت ممنون حسین صدارتی بَگھی پر پریڈ گراؤنڈ پہنچے، جہاں وزیر اعظم اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے ان کا استقبال کیا۔تقریب کا باقاعدہ آغاز قومی ترانے سے کیا گیا جس کے بعد صدر ممنون حسین نے جیپ میں سوار ہوکر مسلح افواج کے دستوں کا معائنہ کیا۔صدر مملکت ممنون حسین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں اور 23 مارچ ہماری نظریاتی پہچان کا دن ہے۔
انہوں نے کہا کہ دشمن کا خیال تھا پاکستان زیادہ دیر تک قائم نہیں رہ سکتا لیکن آج پاکستانی قوم کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک مسلمہ ایٹمی طاقت اور روایتی اسلحے سے لیس ملک ہے، لیکن ہم کبھی ہتھیاروں کی دوڑمیں شریک ہوئے ہیں نہ ہوں گے۔ممنون حسین نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن ’ضرب عضب‘ آخری مرحلے میں داخل ہوچکا ہے جو آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گا، جبکہ ہماری منزل پورے پاکستان سے بدامنی کا خاتمہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج ہمیں دہشت گردی اور انتہا پسندی کی شکل میں نئے دشمن کا سامنا ہے، وطن عزیز کو کئی بار دشمن کی جارحیت کا سامنا کرنا پڑا جسے ہمیشہ دندان شکن جواب دیا گیا، آج بھی مادر وطن کے دفاع کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور اس سلسلے میں مسلح افواج کی تمام ضروریات پوری کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ آج یوم پاکستان کے موقع پر ہمیں ملک کے قیام کے مقاصد کا جائزہ لینا ہوگا، ملک میں مسائل کی بڑی وجہ میرٹ کی پامالی اور قانون پر عمل نہ ہونا ہے، تاہم حکومت مسائل کا ادراک رکھتی ہے اور اس کے خاتمے کے لیے کوشاں ہے، جبکہ ملک سے جہالت کے خاتمے اور عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے جارہے ہیں۔صدر مملکت نے کہا کہ ہمیں قیام پاکستان کے حقیقی مقاصد حاصل کرنا ہوں گے کیونکہ پاکستان کو اسلامی اور فلاحی ریاست بنانے کا یہی طریقہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم امن پسند قوم ہیں اور اس مقصد کے لیے ہم نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، امن کے لیے پاکستان کی خدمات کا دنیا اعتراف کرتی ہے، پاکستان ہمسایہ ممالک کے ساتھ بھی دوستانہ تعلقات کا خواہشمند ہے لیکن ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے اور پاکستان کی طرف اٹھنے والی کوئی میلی آنکھ سلامت نہیں رہے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے، مسئلہ کشمیر کا پرامن حل چاہتے ہیں جبکہ پاکستان کشمیری بھائیوں کی اخلاقی و سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔
صدر ممنون حسین کے خطاب کے بعد مسلح افواج کے مختلف دستوں نے سلامی کے چبوترے کے سامنے پریڈ کی۔ پاکستان آرمی، فضائیہ، بحریہ، فرنٹیئر کورپس، رینجرز، پولیس، بوائز اسکاؤٹس اور گرلز گائیڈ کے دستوں نے شاندار مارچ پاسٹ کیا اور مہمانِ خصوصی کو سلامی پیش کی۔آج تیسرے پہر ایوان صدر میں تقسیم اعزازت کی تقریب ہوگی جس میں صدر ممنون حسین مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو ایوارڈ اور تمغات سے نوازیں گے۔
واضح رہے کہ یوم پاکستان کے موقع پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہال میں پہلی بار ایک محفل موسیقی کا اہتمام کیاگیا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کے زیراہتمام اس محفل موسیقی میں استاد راحت فتح علی خان اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاق...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گنا...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آ...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...
مودی نے سیاسی حکمت عملی یہ بنائی کہ کیسے مسلمانوں کا قتل عام کرنا ہے، عرفان صدیقی بھارت کی لالچی آنکھیں اب جہلم اور چناب کے پانی پر لگی ہوئی ہیں، سینیٹر علی ظفر سینیٹ اجلاس میں اراکین نے کہاہے کہ دنیا بھر میں کہیں بھی دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں، پہلگام واقعہ بھارت کی سو...
پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو سمجھتے ہیں ،پہلگام واقعے کی تحقیقات پر زور چین نے پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔چین کے وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ...
مل کر مسئلے کا ذمہ دارانہ حل تلاش کیا جائے،مختلف سطح پر سنجیدہ بات چیت جاری ہے امریکہ نہیں سمجھتا اس میں پاکستان ملوث ہے، سعودیہ و ایران ثالثی پیشکش کرچکے ہیں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا ...
بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے وقت ، کارروائی سے واضح ہے یہ کس کے اشارے پر کام کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف مہم میں کسی ایک کارروائی میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتوں کا ریکارڈ ہے دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاؤںکے اشارے پر پاکستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے ...
ٹنڈو یوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین سے روک دیا، ایدھی ترجمان کا احتجاج قبرستان کے گورکن بھی تشدد کرنے والوں میںشامل، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے مداخلت کی اپیل حیدرآباد کے ٹنڈویوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین کرنے والے ایدھی رضاکاروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، ج...