... loading ...

پاکستان بھارت کے خلاف ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں اپنی مسلسل شکست کا ریکارڈ برقرار رکھنے میں پوری طرح کامیاب رہا۔ بلکہ اس ریکارڈ کو برقرار رکھنے کے لیے کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں اپنی مسلسل کامیابیوں کے انوکھے ریکارڈ کی بھی قربانی دینا پڑی۔
یوں بھارت نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016ء کے اہم میچ میں روایتی حریف پاکستان کو روایتی شکست سے دوچار کیا اور پاکستان کے پُرانے کرکٹرز کے روایتی ٹوٹکوں اور باسی مشوروں کو کولکتہ کے گراؤنڈ میں ہی ناکام ثابت کردیا۔ بھارت نے بہترین گیندبازی اور ویرات کوہلی کی نہایت ذمہ دارانہ بلے بازی سے پاکستان کی مسلسل شرمندگی میں ایک اور اضافہ کردیا۔
پاکستان میں کرکٹ کے پُرانے پنڈتوں کے دعوؤں سے لے کر گھسے پٹے کرکٹرز کے تجزیوں تک کسی ایک کے کسی ایک فقرے نے بھی کہیں کوئی کام نہیں دکھایا۔
ایڈن گارڈنز میں ہونے والے مقابلے میں بھارت کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی۔ پاکستان اپنی بلے بازی کے دوران میں کسی ایک موقع پر بھی کھل کر کھیلنے میں کامیاب نہیں ہو سکا اور دھونی الیون نے ابتدا ہی سے میچ پر اپنی گرفت بنائے رکھی۔ پاکستان پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اٹھارہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز ہی بنا سکا جو کسی بھی طرح ایک قابل دفاع مجموعہ نہیں تھا۔ چنانچہ بھارت نے 119 رنز کا مطلوبہ ہدف 16 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر ہی حاصل کرلیا۔
انتہائی ذمہ دارانہ بلے بازی کرنے والے ویرات کوہلی 55 اور مہندر سنگھ دھونی 13 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ پاکستانی گیندباز پورے کھیل میں صرف ایک اوور کے علاوہ میچ کے کسی بھی مرحلے پر بھارتی بلے بازوں کو دباؤ میں لینے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔ محمد سمیع نے شیکھر دھاون کو پانچویں اوور کی تیسری گیند پر بولڈ کیا اور اگلی ہی گیند پر سریش رائنا کی وکٹیں بھی اڑا دیں اور پاکستان کو تیسری کامیابی دلادی۔ بس یہی ایک اوور ایسا تھا جس میں بھارتی بلے باز دباؤ کا شکار رہے تاہم کوہلی اور یوراج سنگھ نے ذمہ دارانہ بلے بازی کرتے ہوئے ٹیم کو دباؤ سے نکال لیا۔ بعد ازاں بھارت نے فتح بھی اپنے نام کرلی۔ اس طرح پاکستانی ٹیم نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کی مسلسل کامیابیوں کا ریکارڈ ٹوٹنے نہیں دیا۔
ایران کی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل اور امریکا کے حملوں کے جواب میں خطے میں موجود امریکا کے 14 اڈوں کو نشانہ بنایا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی پاسداران انقلاب کے ترجمان نے بتایا کہ ایران کے ان حملوں میں سیکڑوں امریکی فوجی ہلاک ہوگئے۔ترجمان پاسدار...
ایران کے دوست مودی کا مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گھناؤنا کردار سامنے آ گیا رجیم تبدیلی کیلئے ایران پر کئی ہفتوں تک بمباری کرنا ہوگی، بھارت کا مشورہ ایران کے نام نہاد دوست بھارت کا مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر گھناؤنا کردار سامنے آ گیا۔بھارت امریکا اور اسرائیل کو ایران کی...
فروری 2026 پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ کا سب سے تباہ کن مہینہ بن گیا سرمایہ کار پاکستان سے بھاگ رہے ہیں، معاشی بہتری کے دعوؤں کی دھجیاں اڑگئیں شہباز شریف کا معاشی بیانیہ زمین بوس ، فروری 2026 پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ کا سب سے تباہ کن مہینہ بن گیا، ڈھائی ہزار ارب روپے ...
خطے کو جنگ کی لپیٹ میں دھکیلا جا رہا ہے، امریکا کی پالیسی جنگ، خونریزی ،تباہی کے سوا کچھ نہیں ڈونلڈ ٹرمپ کا نام نہاد بورڈ آف پیس درحقیقت بورڈ آف وار ہے، امیر جماعت کا ایکس پر بیان امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کا مل کر ایران پر ح...
400 طالبان زخمی، پاک فوج نے 115 ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں اور 73 افغان چیک پوسٹیں تباہ کردیں،18 ہمارے قبضے میں ہیں، افغان چیک پوسٹوں پر سفید جھنڈے لہرا دیے گئے ذلت آمیز شکست کے بعد طالبان کا سول آبادی پر حملہ ،فتنۃ الخوارج کی ایبٹ آباد، صوابی اور نوشہرہ میں چھوٹے ڈرونز سے حملہ...
افغانستان کی طالبان رجیم پاکستان کے ساتھ جنگ چھیڑ کر مذاکرات کی باتیں کرنی لگی(ذبیح اللّٰہ مجاہد کی نیوز کانفرنس) نگران وزیر خارجہ مولوی امیر متقیکا قطری وزیر مملکت برائے خارجہ امور سے ٹیلی فونک رابطہ کابل حکومت پاکستان کیساتھ مسائل کے حل کیلئے مذاکرات کی خواہاں ،افغان سرزمین کس...
شاہد خاقان عباسی،مصطفی نواز کھوکھر ، اسد قیصر، اخونزادہ حسین یوسف زئی اور خالد یوسف چوہدری نے بدھ کی شب حکومتی مذاکرات کی آفر پر مشاورتی نشست میں مثبت جواب دینے کا فیصلہ رانا ثنا اللہ کے بیانات کا باریک بینی سے جائزہ ،پی ٹی آئی قیادت کے مشورے پر محمود اچکزئی اور راجا ناصر عباس...
آئی ایم ایف ممکنہ طور پر یو اے ای کے سفیر سے ملاقات کرکے رول اوور کی نئی یقین دہانی حاصل کرنا چاہے گا، آئی ایم ایف کے اسٹیٹ بینک حکام سے تکنیکی سطح کے مذاکرات جاری پیر سے آئی ایم ایف وفد اور وزارت خزانہ کے حکام کے مابین اسلام آباد میں مذاکرات ہوں گے، سمجھ نہیں آتی میڈیا رول...
افسوسناک واقعہ تور پل کے قریب پیش آیا ،دھماکے سے گھر کا بیشتر حصہ منہدم ہو گیا دھماکے سے متاثر گھر میں بچے افطاری کیلئے لسی خریدنے کیلئے جمع تھے،سکیورٹی ذرائع بلوچستان کے علاقے چمن میں گھر کے اندر سلنڈردھماکہ ہوا ہے جس میں بچوں سمیت 8افراد جاں بحق ہو گئے ۔واقع تور پل کے ایک ...
آصف علی زرداری نے مراد علی شاہ اوروہاب مرتضیٰ کی کراچی صورتحال پر پارٹی قیادت کی سخت کلاس لے لی ، فوری نتائج نہ آنے پر برہمی کا اظہار ،اجلاس میں سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا بتائیں پیسے، اختیارات کس چیزکی کمی ہے، یہاں سڑکیں تاخیر سے بنتی ہیں تو محسن نقوی سے پوچھ لیں انڈرپاس ساٹھ...
میرے ڈاکٹروں کو مجھ تک رسائی دی جائے،عمران خان نے کہا تھا کہ یہ لوگ مجھے مار دیں گے، اب سمجھ آتا ہے کہ وہ بالکل ٹھیک کہہ رہے تھے،عمران سے آج کسی کی ملاقات نہ ہوسکی، عظمی خان بانی کو الشفا انٹرنیشنل اسپتال لے کر جائیں ان کا طبی ڈیٹا ان کے ڈاکٹرز کے پاس ہے، یہ لوگ بہت جھوٹ بول چ...
کراچی کی سڑکوں کی بحالی کیلئے 8ارب، گل پلازہ متاثرین کیلئے 7ارب معاوضہ منظور آئی آئی چندریگر روڈ پر تاریخی عمارت کے تحفظ کیلئے ایک ارب 57 کروڑ روپے مختص سندھ کابینہ نے شہر کراچی کی سڑکوں کی بحالی کے لیے 8 ارب 53 کروڑ روپے اور گل پلازہ آتشزدگی متاثرین کے لیے 7 ارب روپے معاو...