... loading ...

شمالی کوریا کی عدالت نے ایک امریکی سیاح کو 15 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی ہے۔ اس سیاح کو چند ہفتے قبل ذرائع ابلاغ کے سامنے پیش کیا گیا تھا اور اس نے روتے ہوئے اقبال جرم کیا تھا کہ اس نے ایک پروپیگنڈا پوسٹر چرانے کی کوشش کی تھی۔
یونیورسٹی آف ورجینیا کے انڈر گریجویٹ اوٹو وارمبیئر کو شمالی کوریا کی سپریم کورٹ نے ایک گھنٹے کی سماعت میں مجرم قرار دیا اور طویل سزا سنا دی۔ عدالت نے مجرم کو امریکی حکومت کے شمالی کوریا کے حوالے سے معاندانہ رویے کا پیرو قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے سیاح کی حیثیت سے ملک میں داخل ہوکر یہاں کے عوام کے اتحاد کو خراب کرنے کی کوشش کی ہے۔
شمالی کوریا واشنگٹن اور سیول دونوں پر الزام لگاتا رہتا ہے کہ وہ اس کی حکومت کا تختہ الٹنے کے لیے سیاح بھیجتا رہتا ہے تاکہ امریکی حمایت یافتہ جنوبی کوریا کی حکومت پورے جزیرہ نما کوریا پر قابض ہو جائے۔
شمالی کوریا کی جانب سے حالیہ نیوکلیئر تجربات اور راکٹ تجربے کے بعد تو حالات کافی کشیدہ چل رہے ہیں اور امریکا و جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مہم نے اسے مزید ہوا دے دی ہے۔
وایومنگ، اوہائیو سے تعلق رکھنے والے 21 سالہ طالب علم نے مقدمے سے قبل کہا کہ وہ یادگار کے طور پر ایک پروپیگنڈا پوسٹر اٹھانا چاہ رہے تھے لیکن اب انہیں اندازہ ہو رہا ہے کہ ان سے کتنا بڑا “جرم” ہوا ہے۔
ایسے ہی الزامات پر غیر ملکیوں کے خلاف مقدمات شمالی کوریا میں عموماً چھوٹے ہوتے ہیں اور ان میں سزائیں بھی کڑی دی جاتی ہیں۔ وارمبیئر کو اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ جنوری میں وطن واپسی کی کوشش کر رہے تھے۔ شمالی کوریا نے گرفتار کرنے کے بعد کہا تھا کہ انہوں نے ریاست مخالف جرم کیا ہے۔
امریکا سے سیاحت کے لیے شمالی کوریا جانا مکمل طور پر قانونی ہے۔ گو کہ سیاحوں کی گرفتاری بہت کم ہوتی ہے لیکن امریکی حکومت شمالی کوریا کا سفر کرنے پر سخت احتیاط کا مشورہ دیتی ہے۔ معاملہ زیادہ پیچیدہ اس لیے ہے کہ واشنگٹن اور پیانگ یانگ کے درمیان کوئی سفارتی تعلقات نہیں ہیں۔ واضح رہے کہ ماضی میں صحافیوں سمیت مختلف امریکی گرفتار ہوتے رہے ہیں اور مختلف طریقوں سے ان کی رہائی عمل میں آتی رہی ہے۔
حکومت کی جانب سے بجٹ کے حوالے سے آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کی کوششیں ، دونوں فریقین میںمذاکرات کا جاری ، ممکنہ خسارے کے ازالے کیلئے متبادل ریونیو اقدامات پر مشاورت حکومت کا فنانس بل میں شامل مختلف ٹیکس رعایتوں کی مکمل تفصیلات جاری کرنے سے گریز، تنخواہ دار طبقے کو دیے گئے ٹیکس ر...
میری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے بات ہوگئی ہے،صوبائی حکومت صرف 3 ماہ کا بجٹ پیپر پاس کرے گی، آئین کا آرٹیکل 125 اجازت دیتا ہے، آپ 3 ماہ کا بجٹ پیپر پیش کرسکتے ہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات تک حتمی بجٹ پیش نہیں ہوگا،30 جون تک بانی سے ملاقات نہ ہوئی تو خیبر پختونخوا...
ملزمہ سادہ کوکین 20ہزار فی گرام جبکہ گولڈن اسٹف40ہزار فی گرام فروخت کرتی تھی مقدمے میں نامزد پانچ ملزمان مفرور قرار ،پولیس نے گرفتاری کیلئے کارروائیاں تیز کر دی کراچی میں منشیات فروشی کے مبینہ بڑے نیٹ ورک کی مرکزی ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر کے خلاف منشیات کے مقدمے کا عبوری...
منشیات کی ترسیل کے لیے انڈوں کے خول استعمال کیے جاتے تھے،ملزم شاہ فہد سہراب گوٹھ سے مختلف رائیڈرز کے ذریعے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا کراچی سائوتھ زون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات سپلائی کرنے والے ایک اور مبینہ منظم نیٹ ورک کا سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔ گرفتار...
رواں سال ڈبل ڈیکر اور جدید الیکٹرک بسوں کی بڑی تعداد کراچی پہنچ جائے گی،شرجیل میمن نئی ڈبل ڈیکر اور ماحول دوست ای وی بسیں مرحلہ وار مختلف روٹس پر چلائی جائیں گی،گفتگو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی کے شہریوں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت کا ا...
ایک شخص کی وجہ سے ملکی تناؤ ہے تو اسے باہر نکالیں، مجھے کہا جاتا ہے آپ تو عمران خان کیخلاف تھے، مخالف جیل میں ہاتھ پاؤں بندھا پڑا ہو تو اس کیخلاف بات نہیں کرتے،سربراہ جے یو آئی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈروں کی تقریروں کو بلیک آؤٹ کیا جا رہا ہے، ہم نے کشمیریوں کی ماؤں بہنوں کی...
81ہزار ٹن خریداری ہدف سے کم، مقامی مارکیٹ اور پاسکو سے مزید گندم خریدنے کا فیصلہ ہاریوں کو مقررہ امدادی قیمت کی ادائیگی ہر صورت یقینی بنائی جائے،اجلاس میں تفصیلی جائزہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلی ہاؤس میں محکمہ خوراک اور محکمہ زراعت کا مشترکہ اجلاس ...
عوام بخوبی جانتے ہیں کہ کس نے اسے بوری بند لاشوں کے تحفے دیے،سینئر صوبائی وزیر کراچی ملک کا معاشی حب اور سندھ کا دارالخلافہ ہے، خالد مقبول کے بیان پر سخت ردعمل سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا خالد مقبول صدیقی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کراچی کے عوام بخوبی جانتے ہیں ...
تحریکِ انصاف کی قیادت اور اپوزیشن اتحاد 16 جون بروز منگل دوپہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک اڈیالہ جیل کے باہر ایک مضبوط اور پرامن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنے جارہے ہیں،خصوصی بیان اس احتجاج کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد یا توڑ پھوڑ نہیں بلکہ خالصتاً قانونی اور انسانی بنیادیں شامل ہیں، احتجاج...
پارٹی میں موجود بدعتوں کو اب نکالنا ہوگا جس کے دل میں پارٹی کی ذمہ داری کا شوق آیا وہ کچھ نہیں کر سکتا، ہم استعمال نہیں ہورہے کوئی اور استعمال ہو رہا ہے ، خالد مقبول صدیقی کی مصطفی کمال پر تنقید ایکسٹینشن والا لیڈر قوم کو کبھی ان کے حقوق نہیں دلوا سکتا جس لیڈر کا کریکٹر نہیں و...
حکومت اب بھی ایک لیٹر پیٹرول پر120 روپے سے زائد پیٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے بہت تماشا ہوگیا وسائل پر قابض اشرافیہ عوام کے راستے سے ہٹ جائے،تقریب سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجٹ میں آئی ٹی کے فروغ کے لیے کوئی جامع منصوبہ شامل نہیں۔ سات دہائیوں...
امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اتوار کو نہیں ہوں گے جنگ کے خاتمے پر توجہ مرکوز کرنے والے اسلام آباد میمورنڈم پر عمل کیا جا رہا ہے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا سے معاہدے پرآج دستخط نہیں کر رہے ہیں۔ایک بیان میں اسماعیل بق...