... loading ...

سعودی شاہی خاندان کے ایک اہم ترین رکن نے امریکا کے صدر براک اوباما کر سخت تنقید کرکے ظاہر کردیا ہے کہ 8 دہائیوں سے ایک دوسرے کے قریب اتحادی سعودی عرب اور امریکا کے درمیان اب خلیج کتنی گہری ہوگئی ہے۔
امریکی صدر براک اوباما نے حال ہی میں سعودی عرب پر الزام لگایا تھا کہ وہ امریکا کا اتحادی ہوتے ہوئے مشرق وسطیٰ میں تنازعات کو ہوا دے رہا ہے۔
دنیا میں سب سے زیادہ تیل پیدا کرنے والا سعودی عرب اور سب سے زیادہ تیل خرچ کرنے والا امریکا دہائیوں تک ایک دوسرے کے مثالی اتحادی رہے ہیں لیکن صدر اوباما کے دور میں دونوں کے تعلقات میں خرابی پیدا ہونا شروع ہوئی ہے۔ سعودی عرب خاص طور پر اپنے علاقائی حریف ایران کی جانب امریکا کے جھکاؤ اور عالمی طاقتوں کے ساتھ ہونے والے جوہری معاہدے پر تشویش سے دوچار ہے۔
سعودی خانوادے کے اہم رکن اور قومی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ اور امریکا میں سفیر کی خدمات بھی انجام دینے والے شہزادہ ترکی الفیصل کی ایک تحریر گزشتہ روز سعودی اخبارات میں شائع ہوئی جس میں انہوں نے صدر اوباما کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ “آپ ہم پر شام، یمن اور عراق میں فرقہ وارانہ تنازع کو بڑھانے کا الزام لگاتے ہیں۔ آپ ہمیں کہتے ہیں کہ ایران کے ساتھ مل جل کر رہیں، ایک ایسے ملک کے ساتھ جسے آپ ہی دہشت گردوں کا حامی سمجھتے ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ اوباما ایران کی جانب اتنا مائل ہوگئے ہیں کہ اسے 80 سال کی سعودی-امریکا دوستی کے برابر سمجھا جا رہا ہے۔ وہ بھی ایران کی اس قیادت کی جانب جو امریکا کو اپنا سب سے بڑا دشمن سمجھتی ہے اور عرب و مسلم دنیا میں فرقہ وارانہ گروہوں کو مسلح کررہی ہے، انہیں سرمایہ اور مدد دے رہی ہے۔”
سعودی عرب ایران پر یمن، شام، عراق اور بحرین میں مداخلت کا الزام عائد کرتا رہا ہے جبکہ ایران نے بھی عملاً ثابت کیا ہے کہ وہ ایسا کرتاہے، اور اس کے اقدامات ڈھکے چھپے نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ امریکا کے صدر براک اوباما نے اپنی ایک حالیہ تحریر میں کہا تھا کہ “سعودی عرب اور ایران کے درمیان مقابلے نے شام، عراق اور یمن میں جنگ اور افراتفری پیدا کی ہے۔ اس لیے ہم سعودی عرب اور ایران دونوں سے کہتے ہیں کہ وہ موثر انداز میں اچھے پڑوسی بن کر رہیں۔”
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...