... loading ...

روس کے صدر ولادیمر پوتن نے سوموار کی شب اچانک شام سے روسی افواج کے انخلا کا اعلان کردیا ہے اور کہا ہے کہ ماسکو نے اپنے اہداف حاصل کرلیے ہیں۔
کریملن سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق صدر نے وزیر دفاع سرگئی شوئیگو اور وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے ساتھ ملاقات کی، جس میں انہوں نے کہا کہ ” وزارت دفاع اور مسلح افواج کو جو اہداف دیے گئے تھے وہ بنیادی طور پر حاصل کرلیے گئے ہیں، اس لیے میں وزیردفاع کو حکم دیتا ہے کہ کل سے شام میں موجود افواج کے اہم حصے کو واپس بلا لیں۔”
اس اچانک اور حیران کن اعلان کے بعد روس اور اس کے اتحادی شام کے صدور کے درمیان اختلافات کی باتیں کی جا رہی ہیں، لیکن بشار الاسد نے ایسی کسی بھی خبر کی شدت سے تردید کی ہے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ قدم اٹھا کر روس بشار کو خانہ جنگی کے سیاسی حل کی جانب دھکیلنا چاہتا ہے۔
گو کہ صدر پوتن نے نہ ہی انخلا کی تکمیل کی کوئی تاریخ دی ہے اور نہ ہی فوج کے مکمل اخراج کی بات کی ہے لیکن پھر بھی شام کے تنازع میں اس فیصلے کا کردار بہت اہم ہو سکتا ہے۔ اس اعلان سے قبل روسی صدر نے بشار الاسد سے ٹیلی فون پر رابطہ بھی کیا۔ روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ “روسی فضائیہ کی کارروائیوں نے خطے میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ کی صورت حال کو تبدیل کرکے رکھ دیا ہے اور دہشت گردوں کے بنیادی ڈھانچے کو ملیامیٹ کرکے انہیں غیر منظم کردیا ہے۔” گفتگو کے دوران صدر بشار الاسد نے “روسی افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور جرات مندی کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مدد پر روس کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔”
انخلا کے اعلان کے باوجود طرطوس کے بحری اور حمیم کے فضائی اڈے پر روسی فوج کا قیام بدستور جاری رہے گا۔
روس نے شامی حکومت کی “دعوت” پر 30 ستمبر 2015ء کو فضائی حملوں کا آغاز کیا تھا جس کے بعد پانچ ماہ میں 9 ہزار سے زیادہ بم اور میزائل پھینکے گئے، جن میں روسی ذرائع کے مطابق دو ہزار “جرائم پیشہ افراد” مارے گئے، جن میں روس سے تعلق رکھنے والے جنگجو بھی شامل تھے۔ اس پورے عرصے میں روس بارہا یہ دعویٰ کرتا رہا کہ اس کا بنیادی ہدف داعش کے ٹھکانے ہیں لیکن آزاد ذرائع بتاتے رہے کہ اس کے زیادہ تر حملوں کا نشانہ داعش نہیں بلکہ صدر بشار الاسد کے مخالفین تھے، جن کو امریکا کی پشت پناہی حاصل ہے۔ اس عرصے کے دوران انسانی حقوق کی مختلف عالمی انجمنوں نے روس پر شہری آبادیوں پر حملے کرنے اور جنگی جرائم کےارتکاب کے الزامات لگائے۔
یہ اعلان ایک ایسے موقع پر ہوا ہے جب شام کی خانہ جنگی اپنے چھٹے سال میں داخل ہوگئی ہے۔ اب تک اس جنگ میں پونے 5 لاکھ افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ لاکھوں بے گھر ہیں۔
اقوام متحدہ گزشتہ چند ہفتوں سے امن مذاکرات کی بحالی کی کوششوں میں مصروف ہے تاکہ اس جنگ کا خاتمہ کیا جا سکے۔ ابھی 27 فروری کو ہی روس اور امریکا کے درمیان معاہدے کے بعد جنگ بندی طے ہوئی ہے اور اب روس کا یہ تازہ اعلان خطے میں امن کی جانب ایک اہم قدم ہو سکتا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...