... loading ...

وزیر داخلہ چودھری نثار نے دعویٰ کیا تھا کہ بھارتی حکومت سے تحریری ضمانت نہ ملنے تک پاکستانی ٹیم کو بھارت نہیں بھیجا جائے گا۔ مگربھارت کی جانب سے ایسی کسی تحریری ضمانت میسرنہ آنے کے باوجود پاکستانی ٹیم کو بھارت بھیج دیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ نے اس معاملے میں چالبازی سے کام لیتے ہوئے مغربی بنگال حکومت کی جانب سے سیکورٹی کے حوالے سے موصولہ ایک خط کو مودی حکومت کی جانب سے ضمانت باور کرادیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے اس معاملے میں ٹیم کو بھارت جانے کی اجازت دینے کے بیان سے ذرا قبل نجم سیٹھی نے وزیر داخلہ چودھری نثار سے ایک ملاقات کی تھی، جس میں اُنہوں نے چودھری نثار کو پاکستانی ٹیم بھارت بھجوانے کے لیے قائل کیا تھا۔ چنانچہ اُن کی ملاقات کے بعد وزارت داخلہ کی جانب سے سرکاری طور پر ٹیم کو بھارت جانے کی اجازت دینے سے قبل ہی نجم سیٹھی نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے لوگوں کو ٹیم بھارت جانے کے حوالے سے آگاہ کر نا شروع کردیا تھا۔ وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ پاکستانی ٹیم کو بھارت بھیجنے کا فیصلہ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینر جی، کولکتہ پولیس کے سربراہ اور بھارتی وزیر داخلہ کی جانب سے پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کو کرائے جانے والی یقین دہانیوں کے بعد کیا گیا۔ سوال یہ پید اہوتا ہے کہ ان ساری سرگرمیوں میں وہ تحریری ضمانت کہاں ہے جس کا مطالبہ چودھری نثار نے اپنے بیان میں کیا تھا؟
بہر حال حکومت کی جانب سے پاکستانی ٹیم کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شرکت کی اجازت ملنے پر وہ جمعہ کو رات گئے لاہور ایئرپورٹ سے بذریعہ یو اے ای انڈیا کے شہر کولکتہ کیلئے روانہ ہوئی۔ٹیم ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں اپنی مہم کا آغاز 16 مارچ کو اسی شہر سے کرے گی۔
حیرت انگیز طور پر بھارت میں قومی ٹیم کو واضح خطرات کی موجودگی کے باوجود وزارت داخلہ نے یقین دہانیوں کے ایک غیر تسلی بخش نظام پر اعتبار کیا۔ یہی وجہ ہے کہ خود پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان نے جمعہ کو کہا کہ تمام معاملات حل ہو گئے ہیں اور قومی ٹیم ہندوستان جائے گی۔مگر اُنہوں نے کھلاڑیوں کی ذمہ داری لینے کے بجائے اُنہیں خود یہ آپشن دے دیا کہ وہ اپنے دورے سے دستبردار ہونا چاہتے ہوں ، تو ایسا کرسکتے ہیں۔
شہریار خان خود بھی بھارت کی زبانی کلامی یقین دہانیوں پر یقین نہیں رکھتے تھے ، اِسی لیے اُنہوں نے اس موقع پر مزید کہا کہ تھوڑی بہت گڑ بڑ کا خدشہ ضرور ہے لیکن مجھے پوری امید ہے کہ ہندوستانی عوام بھی پاکستان کو سپورٹ کریں گے۔ظاہر ہے کہ اس صورت حال میں وزارت داخلہ کی جانب سے قومی ٹیم کے لیے تحفظ کی ٹھوس یقین دہانی حاصل کرنے میں ناکامی بالکل واضح ہے۔
گلگت بلتستان میں 22 امیدوار میدان میں تھے،پوری جمع تفریق کے بعد 15 نشستوں پر جیتے ہیں،ہمیں دو نشستیں دے کر ہماری 13 نشستیں کسی اور کو دیں گے تو ہم اس کو نہیں مانتے، بیرسٹر گوہر بجٹ سیشن میں شریک ہوں نہ ہوں عوام کو ریلیف ملنا چاہیے، کشمیر پر ہمارا واضح مؤقف ہے، مسائل کو افہام و ...
28ویں ترمیم کا شوشہ چھوڑ کر سیاسی جماعتیں اپنے مفادات کے لیے کام کر رہی ہیں مقامی حکومتوں کو بااختیار بنایا جائے، عوامی مسائل بدستور حل طلب ہیں، پریس کانفرنس امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی حکومتوں کو مکمل بااختیار بنایا جائے اور آئندہ و...
خیبرپختونخواہ میں 40 کے قریب ناراض تحریک انصاف ارکان کا بڑا فارورڈ بلاک تشکیل پانے کا دعویٰ کردیا گیا بانی کی رہائی کیلئے قرآن پر حلف نہیں لیا جاتا، صوبائی بجٹ پاس نہیں ہونے دینگے، ایم پی اے ٰ کی نجی ٹی وی سے گفتگو خیبر پختونخواہ میں پاکستان تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات ا...
طائر شہر میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا، شہری جبری نقل مکانی پر مجبور ہو گئے شرکیہ میں حملے کیے، کئی افراد زخمی ہو گئے،اسرائیلی فوج کی انخلا کی وارننگ جاری اسرائیل نے ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے لبنان پر وحشیانہ حملے تیز کر دیٔے، مزید 8 لبنانی شہری شہید ہو گئے۔لبنانی می...
تحریک انصاف اس وقت 70 فیصد حلقوں پر لیڈ کررہی ہے،8 فروری کا ری پلے شروع ہو چکا، آخری محاذ بھی عمران خان کے نام ہوگا، گلگت بلتستان الیکشن پر شفیع جان کا دعویٰ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری، پی پی 3، آزاد امیدوار ایک نشست پر کامیاب ،نون لیگ ،اسلامی تحریک پاکستان...
حکومتی وفد اور پیپلزپارٹی میں بجٹ سے ہنگامی اجلاس ، ڈیڈ لاک ختم کرنیکیلئے دونوں اطراف سے کوشش جاری ،پیپلزپارٹی کو صوبوں سے اضافی سبسڈیز اور ترقیاتی بجٹ سے متعلق تحفظات ہیں کے فور منصوبہ، ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز نہ ملنا، سکھر کراچی موٹر ویز کا منصوبہ ڈیڈ لاک کی وجوہات ہیں،حکومت ...
گلگت، بلتستان کے عوام نے بھاری اکثریت کے ساتھ میڈنٹ دلوایا تو جیالا وزیراعلیٰ آنے کے بعد عوام کو زمین کا مالک بنادیں گے، پہلے مرحلے میں 28 ہزار مربع میل کا مالک بنوائیں گے پی ٹی آئی والے کے پی میں کام نہیں کرتے، وہ کہتے ہیں ہمیں قیدی نمبر 420 کو چھڑوانا ہے، پنجاب والے گلگت بلت...
یکم جولائی سے اسٹیشنری آئٹمز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لاگو ہونے سے کاپیاں، رجسٹر، قلم، پینسل سمیت تعلیمی سامان مہنگا ہونے کا امکان،آئی ایم ایف کی اسٹیشنری پر 18 فیصد سیلز ٹیکس کی منظوری سیلز ٹیکس بڑھنے سے تعلیمی اور دفتری اخراجات میں اضافے کا خدشہ،حکومت بجٹ کا ٹیکس استثنا محدود کر...
ملک بھرمیں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ، کراچی کے شہری مہنگا ترین آٹا خریدنے پر مجبورہیں حیدرآباد 2600 ،پشاور 2750 ، اسلام آباد 2733، راولپنڈی میں 2707روپے تک پہنچ گئی ملک میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے اور 20کلو آٹے کے تھیلے کی زیادہ سے زیادہ قیمت 2800 روپے تک پہنچ...
اسٹریٹجک ذخائر کو مضبوط بنایا جائے اور عوام کو مناسب قیمت پر آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے،وزیراعلیٰ سندھ اس سال گندم خریداری کا ہدف 10لاکھ میٹرک ٹن تھا مگر محکمہ خوراک ایک لاکھ ٹن بھی نہیں خرید سکا، اجلاس میںبریفنگ وزیراعلی سندھ نے گندم کی ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی کو...
سیلاب، خشک سالی اور گلیشیٔرز کا تیزی سے پگھلنا موسمیاتی تبدیلی کی عکاسی کرتے ہیں پاکستان ماحول کے تحفظ کیلئے عالمی برادری کے ساتھ کھڑا ہے،عالمی یومِ ماحولیات پر پیغام وزیراعظم شہباز شریف نے ماحولیاتی تحفظ کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان م...
جو لوگ اپنے ذاتی حلقے ہار گئے، وہ گلگت بلتستان میں ووٹ مانگنے وہاں پہنچ چکے ہیں، موجودہ حکمرانوں کی کی کارکردگی صرف یہ ہے کہ پی ٹی آئی کو روکو تاکہ یہ الیکشن نہ جیت سکیں، بیرسٹر گوہر گلگت بلتستان کے انتخابی دنگل میں سیاسی درجہ حرارت مزید بڑھ گیا ہے ، عوام اب ان کے کسی بھی دھوکے...