... loading ...

پاکستان کو ایف سولہ طیاروں کی فراہمی کے حوالے سے امریکا میں جاری مہم بآلاخر اُس وقت ناکامی سے دوچار ہوئی ، جب امریکی سینیٹ نے پاکستان کو آٹھ ایف سولہ لڑاکا طیاروں کی مجوزہ فروخت روکنے کی ایک قرار داد دو تہائی ووٹوں سے مسترد کر دی۔ایک سو ارکان کے ایوان میں ری پبلکن سینیٹر رینڈ پال کی قرارداد کی مخالفت میں 71 ارکان جبکہ حمایت میں 24 ارکان نے ووٹ دیئے۔امریکی سینیٹ میں قرارداد پر تقریباً ایک گھنٹے بحث جاری رہی۔ سابق ری پبلکن صدارتی امید وار نے اپنی قرار داد پر ووٹنگ کیلئے’ آرمز ایکسپورٹ کنٹرول ایکٹ ‘کی ایک شق کا سہارا لیاتھا۔ سینیٹر پال نے اس کے باوجود امریکی ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی ابتدائی کوشش ناکام ہونے کے باوجود طیاروں کی فروخت روکنے کیلئے کام جاری رکھیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان کوایف سولہ طیاروں کی فراہمی کو روکنے کے لیے مہم دراصل بھارت کی جانب سے چلائی گئی تھی۔ بھارت نے اس حوالے سے امریکی سینیٹ کے ارکان اور مختلف لابیز کا سہارا لیا تھا۔ سینیٹر پال کی طرف سے پاکستان کو طیاروں کی فراہمی روکنے کے لیے کی جانی والی کوششیں دراصل اسی مہم کا حصہ تھیں ۔ جس میں امریکی سینیٹر نے ایک موقع پر یہ تک کہا تھا کہ اسلام آباد جب تک ڈاکٹر شکیل آفریدی اور آسیہ بی بی کو رہا نہیں کر دیتا وہ پاکستان کو “کسی قسم کے ہتھیار فروخت “کرنے سے روکنے کی مہم جاری رکھیں گے۔ امریکیون کی مدد کرتے ہوئے ڈاکٹر آفریدی نے ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کی تلاش میں اہم کردار ادا کیا تھا وہ پاکستانی جیل میں 33 سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔جبکہ آسیہ بی بی توہین رسالت کے الزام میں عدالت سے سزا یافتہ ہے۔اور جسے رہا کرانے کے لیے امریکا کے علاوہ عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ بھی کوششیں کررہے ہیں۔
ایران کی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل اور امریکا کے حملوں کے جواب میں خطے میں موجود امریکا کے 14 اڈوں کو نشانہ بنایا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی پاسداران انقلاب کے ترجمان نے بتایا کہ ایران کے ان حملوں میں سیکڑوں امریکی فوجی ہلاک ہوگئے۔ترجمان پاسدار...
ایران کے دوست مودی کا مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گھناؤنا کردار سامنے آ گیا رجیم تبدیلی کیلئے ایران پر کئی ہفتوں تک بمباری کرنا ہوگی، بھارت کا مشورہ ایران کے نام نہاد دوست بھارت کا مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر گھناؤنا کردار سامنے آ گیا۔بھارت امریکا اور اسرائیل کو ایران کی...
فروری 2026 پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ کا سب سے تباہ کن مہینہ بن گیا سرمایہ کار پاکستان سے بھاگ رہے ہیں، معاشی بہتری کے دعوؤں کی دھجیاں اڑگئیں شہباز شریف کا معاشی بیانیہ زمین بوس ، فروری 2026 پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ کا سب سے تباہ کن مہینہ بن گیا، ڈھائی ہزار ارب روپے ...
خطے کو جنگ کی لپیٹ میں دھکیلا جا رہا ہے، امریکا کی پالیسی جنگ، خونریزی ،تباہی کے سوا کچھ نہیں ڈونلڈ ٹرمپ کا نام نہاد بورڈ آف پیس درحقیقت بورڈ آف وار ہے، امیر جماعت کا ایکس پر بیان امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کا مل کر ایران پر ح...
400 طالبان زخمی، پاک فوج نے 115 ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں اور 73 افغان چیک پوسٹیں تباہ کردیں،18 ہمارے قبضے میں ہیں، افغان چیک پوسٹوں پر سفید جھنڈے لہرا دیے گئے ذلت آمیز شکست کے بعد طالبان کا سول آبادی پر حملہ ،فتنۃ الخوارج کی ایبٹ آباد، صوابی اور نوشہرہ میں چھوٹے ڈرونز سے حملہ...
افغانستان کی طالبان رجیم پاکستان کے ساتھ جنگ چھیڑ کر مذاکرات کی باتیں کرنی لگی(ذبیح اللّٰہ مجاہد کی نیوز کانفرنس) نگران وزیر خارجہ مولوی امیر متقیکا قطری وزیر مملکت برائے خارجہ امور سے ٹیلی فونک رابطہ کابل حکومت پاکستان کیساتھ مسائل کے حل کیلئے مذاکرات کی خواہاں ،افغان سرزمین کس...
شاہد خاقان عباسی،مصطفی نواز کھوکھر ، اسد قیصر، اخونزادہ حسین یوسف زئی اور خالد یوسف چوہدری نے بدھ کی شب حکومتی مذاکرات کی آفر پر مشاورتی نشست میں مثبت جواب دینے کا فیصلہ رانا ثنا اللہ کے بیانات کا باریک بینی سے جائزہ ،پی ٹی آئی قیادت کے مشورے پر محمود اچکزئی اور راجا ناصر عباس...
آئی ایم ایف ممکنہ طور پر یو اے ای کے سفیر سے ملاقات کرکے رول اوور کی نئی یقین دہانی حاصل کرنا چاہے گا، آئی ایم ایف کے اسٹیٹ بینک حکام سے تکنیکی سطح کے مذاکرات جاری پیر سے آئی ایم ایف وفد اور وزارت خزانہ کے حکام کے مابین اسلام آباد میں مذاکرات ہوں گے، سمجھ نہیں آتی میڈیا رول...
افسوسناک واقعہ تور پل کے قریب پیش آیا ،دھماکے سے گھر کا بیشتر حصہ منہدم ہو گیا دھماکے سے متاثر گھر میں بچے افطاری کیلئے لسی خریدنے کیلئے جمع تھے،سکیورٹی ذرائع بلوچستان کے علاقے چمن میں گھر کے اندر سلنڈردھماکہ ہوا ہے جس میں بچوں سمیت 8افراد جاں بحق ہو گئے ۔واقع تور پل کے ایک ...
آصف علی زرداری نے مراد علی شاہ اوروہاب مرتضیٰ کی کراچی صورتحال پر پارٹی قیادت کی سخت کلاس لے لی ، فوری نتائج نہ آنے پر برہمی کا اظہار ،اجلاس میں سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا بتائیں پیسے، اختیارات کس چیزکی کمی ہے، یہاں سڑکیں تاخیر سے بنتی ہیں تو محسن نقوی سے پوچھ لیں انڈرپاس ساٹھ...
میرے ڈاکٹروں کو مجھ تک رسائی دی جائے،عمران خان نے کہا تھا کہ یہ لوگ مجھے مار دیں گے، اب سمجھ آتا ہے کہ وہ بالکل ٹھیک کہہ رہے تھے،عمران سے آج کسی کی ملاقات نہ ہوسکی، عظمی خان بانی کو الشفا انٹرنیشنل اسپتال لے کر جائیں ان کا طبی ڈیٹا ان کے ڈاکٹرز کے پاس ہے، یہ لوگ بہت جھوٹ بول چ...
کراچی کی سڑکوں کی بحالی کیلئے 8ارب، گل پلازہ متاثرین کیلئے 7ارب معاوضہ منظور آئی آئی چندریگر روڈ پر تاریخی عمارت کے تحفظ کیلئے ایک ارب 57 کروڑ روپے مختص سندھ کابینہ نے شہر کراچی کی سڑکوں کی بحالی کے لیے 8 ارب 53 کروڑ روپے اور گل پلازہ آتشزدگی متاثرین کے لیے 7 ارب روپے معاو...