... loading ...

مصطفیٰ کمال ، انیس قائم خانی اور ڈاکٹر صغیر احمد کے بعدمتحدہ قومی موومنٹ کے مزید دو اراکین وسیم آفتاب اور افتخار احمد پارٹی چھوڑ کر نئی اور بے نام جماعت میں شامل ہوگئے ہیں۔جس سے ثابت ہو گیا ہے کہ ایم کیو ایم کے اراکین کی طرف سے اپنی جماعت کو خیرباد کہنے کا سلسلہ جاری ہے اور یہ آئندہ چند ہفتوں تک اس میں مزید تیزی آئے گی۔
وسیم آفتاب احمد ایم کیو ایم کی کراچی تنظیمی کمیٹی کے انچارج اور رابطہ کمیٹی کے رکن رہے ہیں جبکہ افتخار عالم سندھ اسمبلی کے تاحال رکن ہیں اور وہ 2013 کے عام انتخابات میں کراچی کے حلقہ 106 عزیز آباد سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے، عزیز آباد میں ہی ایم کیو ایم کا مرکز نائن زیرو بھی واقع ہے۔وسیم آفتاب نے خیابان سحر میں واقع ایک بنگلے میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ 1987 میں ظلم و جبر کے خلاف جدوجہد کے لیےایم کیو ایم کی تحریک سے وابستہ ہوئے تھے۔ الطاف حسین کی جانب اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے تھے ہمارا رہنماہمیں مشکلات سے نکالے گا، ایم کیو ایم کے عہدے ملتے رہے اور سچ جھوٹ کا پتا چلتا رہا، رابطہ کمیٹی میں آئے تو پتا چلا کے خرابی ہم میں ہے۔انہوں نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ “را” کا الزام جھوٹ نہیں ، لیکن اسے ثابت کرنا مشکل ہوگا۔”
ایم کیو ایم کاپیپلز پارٹی کی سابقہ حکومت سے ہر قیمت بلکہ مختلف قیمتوں پر اتحاد کا مسئلہ شدید تنقید کا موضوع رہا ہے ۔ وسیم آفتاب نے اس مسئلے کو بھی اپنی گفتگو کا موضوع بنایا کہ 2011 میں ایم کیو ایم نے پیپلز پارٹی سے اتحاد کیا، اس کے بعد ہم پیپلز پارٹی کے دوست بن سکے نہ دشمن۔وسیم آفتاب کے مطابق اب صورت حال یہ ہوگئی ہے کہ ایم کیو ایم کا کارکن جہاں کھڑا ہو جائے عام آدمی اس سے دو فٹ دور ہو جاتا ہےاور ایم کیو ایم کا نام آتے ہی لوگوں کے تاثرات بدل جاتے ہیں۔ وسیم آفتاب نے الطاف حسین کا نام لیے بغیر کہا کہ جس شخص کو لاشیں چاہئیں اسے آپ کی ذرا بھی فکر نہیں،ایم کیو ایم میں کارکنان کو ٹشو پیپر نہیں ٹوائلٹ پیپر سمجھا جاتا ہے۔ ایم کیو ایم میں شامل ہونے کے بعد بہت سے رازوں سے پردہ اُٹھتا گیا۔ وسیم آفتاب نے نئی جماعت میں شامل ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ہمارے ایک جگہ جمع ہونے کا مقصد کراچی کو خونریزی سے بچانا ہے، اب اصلاح کی گنجائش اور وقت باقی نہیں رہا۔ وسیم آفتاب نے اس موقع پر ایم کیو ایم کے کارکنوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کے کارکنان لاعلم اور معصوم ہیں۔ ساتھ ہی وسیم آفتاب نے متحدہ قومی موومنٹ کے دیگر افراد کو بھی اپنی نئی جماعت میں شامل ہونے کی دعوت دے دی۔
وسیم آفتاب نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ لندن میں الطاف حسین کی گرفتاری سب سے بڑی خبر تھی،مگر کراچی میں اس پر دھرنا بہت مشکل سے دیا جا سکا۔اس سے ایم کیو ایم کی مضبوط تنظیم کی اصل حقیقت خود بخود کھل جاتی ہے۔اس موقع پر افتخار عالم نے متحدہ قومی موومنٹ سے الگ ہونے اور سندھ اسمبلی سے مستعفی ہونے کا بھی اعلان کیا۔ افتخار عالم نے کہا کہ اُنہیں ایک دن قبل ایم کیو ایم کی رابطہ مہم میں الطاف حسین کے حوالے سے جھوٹی تعریفیں کرنی پڑیں۔ افتخار عالم نے کہا کہ میں یونٹ، سیکٹر اور نچلی سطح کا ذمہ دار رہا ہوں ، سٹی گورنمنٹ کا بھی حصہ رہا ہوں ، اس لیے بہتسے معاملات سے واقف ہوں۔اُنہوں نے براہ راست الطاف حسین کی شخصیت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ذاتی تسکین کے لیے فیصلے کیے، پاکستان توڑنے کی باتیں بھی ہوتی رہیں۔الطاف حسین کو کو لاشیں درکار ہیں،وہ ایک بار اجلاس میں کہہ چکے ہیں کہ یہ ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی کیوں نہیں مرتے۔افتخار عالم نے اس موقع پر ایم کیو ایم کے دیگر ارکان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس جماعت میں آئیں یا کسی بھی اور جگہ جائیں لیکن اپنی جان بچائیں اور ایم کیو ایم کو چھوڑدیں۔
متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے کراچی میں شروع کی گئی صفائی مہم پر مصطفیٰ کمال نے کہا کہ شہریوں کو مبارک ہو ہمارے آنے پر لوگوں کو دس سال بعد صفائی کا خیال آ گیا۔
400 طالبان زخمی، پاک فوج نے 115 ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں اور 73 افغان چیک پوسٹیں تباہ کردیں،18 ہمارے قبضے میں ہیں، افغان چیک پوسٹوں پر سفید جھنڈے لہرا دیے گئے ذلت آمیز شکست کے بعد طالبان کا سول آبادی پر حملہ ،فتنۃ الخوارج کی ایبٹ آباد، صوابی اور نوشہرہ میں چھوٹے ڈرونز سے حملہ...
افغانستان کی طالبان رجیم پاکستان کے ساتھ جنگ چھیڑ کر مذاکرات کی باتیں کرنی لگی(ذبیح اللّٰہ مجاہد کی نیوز کانفرنس) نگران وزیر خارجہ مولوی امیر متقیکا قطری وزیر مملکت برائے خارجہ امور سے ٹیلی فونک رابطہ کابل حکومت پاکستان کیساتھ مسائل کے حل کیلئے مذاکرات کی خواہاں ،افغان سرزمین کس...
شاہد خاقان عباسی،مصطفی نواز کھوکھر ، اسد قیصر، اخونزادہ حسین یوسف زئی اور خالد یوسف چوہدری نے بدھ کی شب حکومتی مذاکرات کی آفر پر مشاورتی نشست میں مثبت جواب دینے کا فیصلہ رانا ثنا اللہ کے بیانات کا باریک بینی سے جائزہ ،پی ٹی آئی قیادت کے مشورے پر محمود اچکزئی اور راجا ناصر عباس...
آئی ایم ایف ممکنہ طور پر یو اے ای کے سفیر سے ملاقات کرکے رول اوور کی نئی یقین دہانی حاصل کرنا چاہے گا، آئی ایم ایف کے اسٹیٹ بینک حکام سے تکنیکی سطح کے مذاکرات جاری پیر سے آئی ایم ایف وفد اور وزارت خزانہ کے حکام کے مابین اسلام آباد میں مذاکرات ہوں گے، سمجھ نہیں آتی میڈیا رول...
افسوسناک واقعہ تور پل کے قریب پیش آیا ،دھماکے سے گھر کا بیشتر حصہ منہدم ہو گیا دھماکے سے متاثر گھر میں بچے افطاری کیلئے لسی خریدنے کیلئے جمع تھے،سکیورٹی ذرائع بلوچستان کے علاقے چمن میں گھر کے اندر سلنڈردھماکہ ہوا ہے جس میں بچوں سمیت 8افراد جاں بحق ہو گئے ۔واقع تور پل کے ایک ...
آصف علی زرداری نے مراد علی شاہ اوروہاب مرتضیٰ کی کراچی صورتحال پر پارٹی قیادت کی سخت کلاس لے لی ، فوری نتائج نہ آنے پر برہمی کا اظہار ،اجلاس میں سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا بتائیں پیسے، اختیارات کس چیزکی کمی ہے، یہاں سڑکیں تاخیر سے بنتی ہیں تو محسن نقوی سے پوچھ لیں انڈرپاس ساٹھ...
میرے ڈاکٹروں کو مجھ تک رسائی دی جائے،عمران خان نے کہا تھا کہ یہ لوگ مجھے مار دیں گے، اب سمجھ آتا ہے کہ وہ بالکل ٹھیک کہہ رہے تھے،عمران سے آج کسی کی ملاقات نہ ہوسکی، عظمی خان بانی کو الشفا انٹرنیشنل اسپتال لے کر جائیں ان کا طبی ڈیٹا ان کے ڈاکٹرز کے پاس ہے، یہ لوگ بہت جھوٹ بول چ...
کراچی کی سڑکوں کی بحالی کیلئے 8ارب، گل پلازہ متاثرین کیلئے 7ارب معاوضہ منظور آئی آئی چندریگر روڈ پر تاریخی عمارت کے تحفظ کیلئے ایک ارب 57 کروڑ روپے مختص سندھ کابینہ نے شہر کراچی کی سڑکوں کی بحالی کے لیے 8 ارب 53 کروڑ روپے اور گل پلازہ آتشزدگی متاثرین کے لیے 7 ارب روپے معاو...
فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی، زخمی اور لاشیں ڈی ایچ کیو بھکر منتقل وفاقی وزیرداخلہ کاشہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش پنجاب کے ضلع بھکر کی سرحد پر قائم بین الصوبائی چیک پوسٹ داجل پر خودکش حملہ ہوا جس میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 1 زخمی ہوگیا۔تفصیلات ک...
ناصر عباس، سلمان اکرم، عامر ڈوگر، شاہد خٹک و دیگر ارکانِ اسمبلی احتجاج میں شریک احتجاج میں بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالجین سے معائنہ کرانے کا مطالبہ سامنے آیا ہے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر اپوزیشن نے احتجاج شروع کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کے م...
21 جولائی 2025 کا حکم اس بینچ نے دیا جو قانونی طور پر تشکیل ہی نہیں دیا گیا تھا قواعد کے تحت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ہی ماسٹر آف دی روسٹر ہیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں بڑا فیصلہ کرتے ہوئے وزیر اعظم اور وفاقی کابینہ کیخلاف توہینِ عدالت کی کار...
حملہ آوروں نے فائرنگ کے بعد دو گاڑیوں کو آگ لگادی اور فرار ہو گئے، عینی شاہدین حملے کی نوعیت واضح نہیں ہوسکی، علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا، اسسٹنٹ کمشنر بلوچستان کے ضلع پنجگور کے سرحدی علاقے چیدگی دستک میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے، حملہ آورو...