... loading ...

گزشتہ چند دنوں سے ملک بھر میں الطاف حسین کی صحت کے متعلق خبریں بہت گرم ہیں۔ یہاں تک کہ سوشل میڈیا پر اُن کی موت کے متعلق بھی افواہیں گردش کرتی رہی ہیں۔ کراچی میں بعض اہم شخصیات اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے لے کر انٹلیجنس سے وابستہ افراد تک ان قیاس آرائیوں میں شامل رہے ہیں ۔یہ ایک حیرت انگیز بات ہے کہ جن افراد سے اس نوع کی افواہوں اور خبروں کی تصدیق یا تردید ممکن ہونی چاہیئے ، وہ افراد اور ادارے بھی ان ہی خبروں اور افواہوں کے شکار نظر آتے ہیں۔
یہ ایک درست بات ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد کی صحت ہر گز قابل رشک نہیں ۔ اور وہ مسلسل اپنی گرتی ہوئی صحت کا تذکرہ خود بھی تقریروں میں کرتے رہتے ہیں۔ مگر اپنی خرابی صحت کے باوجود اُن کے متعلق زیرگردش افواہیں پوری طرح درست نہیں۔ حیرت انگیز طور پر اُن کے خرابی صحت کے متعلق خبریں تب بھی جاری رہیں، جب اُنہوں نے مصطفیٰ کمال کی کراچی آمد پر ایک نئی جماعت بنانے کا اعلان کردیا۔ حالانکہ ایم کیو ایم کے قائد نے اس کے بعد ایک تقریر میں مصطفیٰ کمال کو آڑے ہاتھوں لیا۔ اُن کی تقریرکا وہ حصہ بھی گردش کرتا رہا مگر اس کے باوجود اُن کے صحت سے متعلق افواہیں بھی گردش کرتی رہیں۔ اب ان افواہوں کے بعد کچھ مزید ایسے واقعات ہوئے جن سے الطاف حسین کی صحت کے متعلق درست اندازے لگائے جاسکتے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے بی بی سی اردو کو ایک انٹرویو دیا ہے جس میں اُنہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ مکمل صحت یاب ہیں۔ اس دوران میں الطاف حسین کی طرف سے ایم کیو ایم کے مرکز پر الطاف حسین کے مزید ایک اور خطاب کیے جانے کی بھی اطلاع ہے۔ واضح رہے کہ الطاف حسین نے کراچی میں پارٹی کے اہم رہنماؤں سے بھی رابطے کیے ہیں۔
ان تمام باتوں کے باوجود متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینر ندیم نصرت نے پارٹی قائد الطاف حسین کی صحت کے بارے میں پھیلائی جانے والی افواہوں کی تردید بھی کی ہے۔ ندیم نصرت نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ الطاف حسین کی صحت بالکل ٹھیک ہے اور وہ پہلے کی طرح بدستور اپنے روزمرہ کے نجی اور تنظیمی فرائض کی انجام دہی میں مصروف ہیں۔ندیم نصرت کے مطابق متحدہ کے قائد معمول کے مطابق رابطہ کمیٹی، زونوں ،تنظیمی شعبہ جات اور ذمہ داروں سے رابطے میں ہیں۔
ایم کیو ایم کے بعض ذرائع کا خیال ہے کہ الطاف حسین کی خرابی صحت کے متعلق افواہیں اس لیے پھیلائی جارہی ہے تاکہ ایم کیو ایم کے حلقوں میں مایوسی پیدا ہو اور وہ ایم کیو ایم کے حوالے سے اپنے قائد کی زندگی کے خطرات کے پیش نظر متبادل راستہ اختیار کرنے کی کوشش کریں۔ ندیم نصرت نے بھی اپنے ایک بیان میں ان خدشات کا اظہارکرتے ہوئے یہ کہا ہے کہ الطاف حسین کی علالت کی افواہیں ایک منظم سازش کے تحت پھیلائی جارہی ہیں جس کا مقصد تحریک کے کارکنوں اور عوام کی صفوں میں مایوسی اور انتشار پیدا کرنا ہے۔بعض ذرائع کے مطابق اس طرح کی افواہوں کا مقصد ایم کیو ایم سے الگ ہونے والے رہنماؤں مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی کو فائدہ پہنچانا مقصود ہے۔
400 طالبان زخمی، پاک فوج نے 115 ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں اور 73 افغان چیک پوسٹیں تباہ کردیں،18 ہمارے قبضے میں ہیں، افغان چیک پوسٹوں پر سفید جھنڈے لہرا دیے گئے ذلت آمیز شکست کے بعد طالبان کا سول آبادی پر حملہ ،فتنۃ الخوارج کی ایبٹ آباد، صوابی اور نوشہرہ میں چھوٹے ڈرونز سے حملہ...
افغانستان کی طالبان رجیم پاکستان کے ساتھ جنگ چھیڑ کر مذاکرات کی باتیں کرنی لگی(ذبیح اللّٰہ مجاہد کی نیوز کانفرنس) نگران وزیر خارجہ مولوی امیر متقیکا قطری وزیر مملکت برائے خارجہ امور سے ٹیلی فونک رابطہ کابل حکومت پاکستان کیساتھ مسائل کے حل کیلئے مذاکرات کی خواہاں ،افغان سرزمین کس...
شاہد خاقان عباسی،مصطفی نواز کھوکھر ، اسد قیصر، اخونزادہ حسین یوسف زئی اور خالد یوسف چوہدری نے بدھ کی شب حکومتی مذاکرات کی آفر پر مشاورتی نشست میں مثبت جواب دینے کا فیصلہ رانا ثنا اللہ کے بیانات کا باریک بینی سے جائزہ ،پی ٹی آئی قیادت کے مشورے پر محمود اچکزئی اور راجا ناصر عباس...
آئی ایم ایف ممکنہ طور پر یو اے ای کے سفیر سے ملاقات کرکے رول اوور کی نئی یقین دہانی حاصل کرنا چاہے گا، آئی ایم ایف کے اسٹیٹ بینک حکام سے تکنیکی سطح کے مذاکرات جاری پیر سے آئی ایم ایف وفد اور وزارت خزانہ کے حکام کے مابین اسلام آباد میں مذاکرات ہوں گے، سمجھ نہیں آتی میڈیا رول...
افسوسناک واقعہ تور پل کے قریب پیش آیا ،دھماکے سے گھر کا بیشتر حصہ منہدم ہو گیا دھماکے سے متاثر گھر میں بچے افطاری کیلئے لسی خریدنے کیلئے جمع تھے،سکیورٹی ذرائع بلوچستان کے علاقے چمن میں گھر کے اندر سلنڈردھماکہ ہوا ہے جس میں بچوں سمیت 8افراد جاں بحق ہو گئے ۔واقع تور پل کے ایک ...
آصف علی زرداری نے مراد علی شاہ اوروہاب مرتضیٰ کی کراچی صورتحال پر پارٹی قیادت کی سخت کلاس لے لی ، فوری نتائج نہ آنے پر برہمی کا اظہار ،اجلاس میں سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا بتائیں پیسے، اختیارات کس چیزکی کمی ہے، یہاں سڑکیں تاخیر سے بنتی ہیں تو محسن نقوی سے پوچھ لیں انڈرپاس ساٹھ...
میرے ڈاکٹروں کو مجھ تک رسائی دی جائے،عمران خان نے کہا تھا کہ یہ لوگ مجھے مار دیں گے، اب سمجھ آتا ہے کہ وہ بالکل ٹھیک کہہ رہے تھے،عمران سے آج کسی کی ملاقات نہ ہوسکی، عظمی خان بانی کو الشفا انٹرنیشنل اسپتال لے کر جائیں ان کا طبی ڈیٹا ان کے ڈاکٹرز کے پاس ہے، یہ لوگ بہت جھوٹ بول چ...
کراچی کی سڑکوں کی بحالی کیلئے 8ارب، گل پلازہ متاثرین کیلئے 7ارب معاوضہ منظور آئی آئی چندریگر روڈ پر تاریخی عمارت کے تحفظ کیلئے ایک ارب 57 کروڑ روپے مختص سندھ کابینہ نے شہر کراچی کی سڑکوں کی بحالی کے لیے 8 ارب 53 کروڑ روپے اور گل پلازہ آتشزدگی متاثرین کے لیے 7 ارب روپے معاو...
فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی، زخمی اور لاشیں ڈی ایچ کیو بھکر منتقل وفاقی وزیرداخلہ کاشہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش پنجاب کے ضلع بھکر کی سرحد پر قائم بین الصوبائی چیک پوسٹ داجل پر خودکش حملہ ہوا جس میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 1 زخمی ہوگیا۔تفصیلات ک...
ناصر عباس، سلمان اکرم، عامر ڈوگر، شاہد خٹک و دیگر ارکانِ اسمبلی احتجاج میں شریک احتجاج میں بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالجین سے معائنہ کرانے کا مطالبہ سامنے آیا ہے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر اپوزیشن نے احتجاج شروع کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کے م...
21 جولائی 2025 کا حکم اس بینچ نے دیا جو قانونی طور پر تشکیل ہی نہیں دیا گیا تھا قواعد کے تحت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ہی ماسٹر آف دی روسٹر ہیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں بڑا فیصلہ کرتے ہوئے وزیر اعظم اور وفاقی کابینہ کیخلاف توہینِ عدالت کی کار...
حملہ آوروں نے فائرنگ کے بعد دو گاڑیوں کو آگ لگادی اور فرار ہو گئے، عینی شاہدین حملے کی نوعیت واضح نہیں ہوسکی، علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا، اسسٹنٹ کمشنر بلوچستان کے ضلع پنجگور کے سرحدی علاقے چیدگی دستک میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے، حملہ آورو...