... loading ...
اگر چہ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے ایم کیوایم کے باغی رہنما مصطفیٰ کمال کی جانب سے ایم کیوایم پر عائد الزامات کو لفاظی قرار دیا تھا۔ مگر دوسری طرف وزارت داخلہ نے ایف آئی اے کو کہا تھا کہ وہ سرفراز مرچنٹ کی جانب سے ایم کیوایم اور اس کی اعلیٰ قیادت پر بھارتی خفیہ ایجنسی را کی جانب سے فنڈز ملنے کے الزامات کی تحقیقات کرے۔ ذمہ دار ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے اس جانب واضح پیش رفت کرتے ہوئے لندن میں سرفراز مرچنٹ سے رابطہ کر لیا ہے۔ ایم کیو ایم کے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمے کے اہم ملزمان میں شامل سرفراز مرچنٹ کو ایف آئی اے نے اپنا بیان ریکارڈ کرانے اور شواہد کے لیے طلب کیا ہے۔ ایف آئی اے کی ایک ٹیم ایم کیو ایم کے خلاف منی لانڈرنگ، غیر قانونی ہتھیاروں کی خریداری اور را سے ملنے والے فنڈزکے الزامات کی تحقیقات کرے گی۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وزارت داخلہ نے ملک کے تمام سلامتی کے اداروں اور خفیہ ایجنسیوں کو کہا ہے کہ وہ اس حوالے سے موجود تمام ثبوت اور شواہد کاایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم کے ساتھ تبادلہ کرے۔ وزارت داخلہ نے فیصلہ کیا ہے کہ تحقیقاتی ٹیم کے مکمل نتائج اور رپورٹ کے بعد یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ اس معاملے کو کس ملک کے سامنے کس سطح پر اُٹھایا جائے۔
سرفراز مرچنٹ نے جیو کے ایک ٹی وی پروگرام”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ” میں یہ دعوی کیا تھا کہ 2014 میں اسکاٹ لینڈ یارڈ کو الطاف حسین کی رہائش گاہ پر چھاپے کے دوران میں ہتھیاروں سے متعلق کچھ فہرستیں ملی تھیں جس کی بابت اسکاٹ لینڈ یارڈ نے اُن سے پوچھ گچھ کی تھی۔ سرفراز کے مطابق لندن پولیس نے اُنہیں الطاف حسین کی رہائش گاہ سے ملنے والی ہتھیاروں کی ایک فہرست دکھاتے ہوئے یہ پوچھا تھا کہ کیا ان ہتھیاروں کی قیمت اُنہوں نے ادا کی یا پھر وہ اس فہرست پر موجود دستخطوں سے آگاہ ہیں۔ سرفراز مرچنٹ کے مطابق فہرست میں موجود ہتھیاروں کے لیے 65 ہزار پاؤنڈ ادا کیے گیے تھے۔ خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس نوع کی متعدد فہرستیں لندن پولیس کے پاس محفوظ ہیں۔
سرفراز مرچنٹ کے ٹی وی انٹرویو میں دوسرا اہم اور حساس پہلو ایم کیوایم کے بھارت کے ساتھ مبینہ روابط کے حوالے سے تھا۔ سرفراز مرچنٹ نے اس حوالے سے کہا تھا کہ پولیس نے انہیں ایک دستاویز دی ہے جس میں ایم کیو ایم کو را کی فنڈنگ کے ٹھوس شواہداور محمد انور اور طارق میر کے را سے رقم لینے اعترافی بیان موجود تھے۔ سرفراز نے اس سنسنی خیز انکشاف کے بعد یہ بھی کہا کہ اُنہیں یہ جان کر دھچکا پہنچا کہ ایک بھارتی کمپنی دبئی میں ایم کیو ایم کے کھاتوں میں رقوم منتقل کر رہی تھی۔اپنے ٹی وی انٹرویو میں سرفراز مرچنٹ نے یہ تسلیم کیا تھا کہ انہوں نے 2013 کے انتخابات کے دوران میں ایم کیو ایم کو ڈھائی لاکھ پاؤنڈز اپنے اس خیال کے تحت ادا کیے تھے کہ وہ پارٹی کی مدد کررہے ہیں۔
سرفراز مرچنٹ کے انٹرویو سے یہ بات معلوم نہیں ہو سکی تھی کہ لندن پولیس منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے دوران میں اُنہیں یہ معلومات کیوں دے رہے تھی؟ اور لندن پولیس کو ایسی کیا ضرورت تھی کہ وہ ایم کیوایم کو را سے ملنے والے فنڈز کے اعترافی بیانات سرفراز مرچنٹ کے حوالے کردیں۔ اُن کے انٹرویو سے یہ بھی واضح نہیں ہو رہا تھا کہ اُنہوں نے ایم کیوایم سے اپنے روابط یا اُن کی امداد سے ہاتھ کب کھینچا تھا؟ ایم کیوایم کے را سے مبینہ روابط کا اُنہیں ٹھیک ٹھیک اندازا لندن پولیس سے تحقیقات میں ہی ہوا ، یا وہ اس بارے میں پہلے سے بھی کچھ جانتے تھے؟ سرفراز مرچنٹ کا مذکورہ انٹرویو کا ایک مقصد بعض تجزیہ کاروں کے نزدیک صرف اتنا تھا کہ وہ لندن میں منی لانڈرنگ کی تحقیقات سے جان چھڑانے کے لیے ایم کیوایم سے راستہ مانگ رہے تھے جو اُنہیں نہیں مل رہا تھا ۔دیکھنا یہ ہے کہ سرفراز مرچنٹ ایف آئی اے کی تحقیقات میں کتنے معاون ثابت ہوتے ہیں؟ یاپھر وہ اس پوری مشق کو اپنے حق میں لندن میں جاری تحقیقات سے دامن چھڑانے کے لیے استعمال کرنے میں کامیاب رہتے ہیں؟ دوسری طرف ایف آئی اے کے لیے بھی یہ معاملہ ایک چیلنج کی حیثیت رکھتا ہے ۔ ایک طویل عرصے سے ایف آئی اے کی تحقیقات ایک انتقامی ذہن سے پھوٹنے والی روش بن چکی ہے۔ جس پر قومی حلقوں میں ایک واضح عدم اطمینان پایا جاتا ہے۔ اب ایف آئی اے کو ایک حساس معاملے کی تحقیقات کرنی ہے جو کروڑوں لوگوں کے ذہنی اور جذباتی تعلق کے لیے انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔ اور جس کے سیاسی سطح پر انتہائی اہم اثرات مرتب ہونے ہیں۔
پیچیدہ مسائل بھی بامعنی اور تعمیری مذاکرات کے ذریعے پرامن طور پر حل کیے جا سکتے ہیں،یو این سیکریٹری کا مقبوضہ کشمیر واقعے کے بعد پاکستان، بھارت کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کم کرنے اور بات چیت کے دوبارہ آغاز کے لیے کسی بھی ایسی ک...
پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت ...
دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاق...
تنازع زدہ علاقوں کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یکساں نقطہ نظر اپنایا جائے دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو جوابدہ ٹھہرایا جائے ،قونصلر جواد اجمل پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گنا...
زراعت، صنعت، برآمدات اور دیگر شعبوں میں آئی ٹی اور اے آئی سے استفادہ کیا جا رہا ہے 11 ممالک کے آئی ٹی ماہرین کے وفود کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ ٹیکنالوجی کے شعبے میں تیزی سے تبدیلی آئی ہے ، دو دہائیوں کی نسبت آ...
8 رکنی کونسل کے ارکان میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف اور امیر مقام شامل ، کونسل کے اجلاس میں 25 افراد نے خصوصی دعوت پر شرکت کی حکومت نے اتفاق رائے سے نہروں کا منصوبہ واپس لے لیا اور اسے ختم کرنے کا اعلان کیا، نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر...
دونوں ممالک کی سرحدوں پر فوج کھڑی ہے ، خطرہ موجود ہے ، ایسی صورتحال پیدا ہو تو ہم اس کے لیے بھی سو فیصد تیار ہیں، ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے ، تینوں مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے تیار کھڑی ہیں پہلگام واقعے پر تحقیقات کی پیشکش پر بھارت کا کوئی جواب نہ...
مودی نے سیاسی حکمت عملی یہ بنائی کہ کیسے مسلمانوں کا قتل عام کرنا ہے، عرفان صدیقی بھارت کی لالچی آنکھیں اب جہلم اور چناب کے پانی پر لگی ہوئی ہیں، سینیٹر علی ظفر سینیٹ اجلاس میں اراکین نے کہاہے کہ دنیا بھر میں کہیں بھی دہشت گردی ہو اس کی مذمت کرتے ہیں، پہلگام واقعہ بھارت کی سو...
پاکستان کی خودمختاری و سلامتی کے تحفظ کی کوششوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں پاکستان کے جائز سکیورٹی خدشات کو سمجھتے ہیں ،پہلگام واقعے کی تحقیقات پر زور چین نے پہلگام واقعے کے معاملے پر پاکستان کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔چین کے وزیر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ...
مل کر مسئلے کا ذمہ دارانہ حل تلاش کیا جائے،مختلف سطح پر سنجیدہ بات چیت جاری ہے امریکہ نہیں سمجھتا اس میں پاکستان ملوث ہے، سعودیہ و ایران ثالثی پیشکش کرچکے ہیں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کے درمیان امریکا کا ...
بھارت کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات کے وقت ، کارروائی سے واضح ہے یہ کس کے اشارے پر کام کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف مہم میں کسی ایک کارروائی میں یہ سب سے زیادہ ہلاکتوں کا ریکارڈ ہے دہشت گرد اپنے غیر ملکی آقاؤںکے اشارے پر پاکستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے ...
ٹنڈو یوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین سے روک دیا، ایدھی ترجمان کا احتجاج قبرستان کے گورکن بھی تشدد کرنے والوں میںشامل، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے مداخلت کی اپیل حیدرآباد کے ٹنڈویوسف قبرستان میں لاوارث میتوں کی تدفین کرنے والے ایدھی رضاکاروں پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا، ج...