... loading ...

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کے چیئرمین کامل علی آغا نے کہا ہے کہ بادی النظر میں یہ ثابت ہوتا ہے کہ بول ٹی وی کے لائسنس کی منسوخی غیر قانونی ہے اور میری نظر میں بول ٹی وی کو این او سی و سیکورٹی کلیئرنس جاری کے بعد واپس لینا درست نہیں جبکہ پیمرا کے قائم مقام چیئرمین کے فیصلے پر مستقل چیئرمین اب درست فیصلہ کر سکتا ہے۔
کامل علی آغا نے مزید کہا ہے کہ این او سی کی منسوخی کی غلطی قانونی نظر نہیں آ رہی اور یہ غلطی بول کے موقف کی تائید کر رہی ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ کچھ طاقت ور حلقوں نے طاقت کا مظاہرہ کیا اور حکومت نے ان کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے۔ انہوں نے چیئرمین پیمرا کو ہدایت کی کہ بول والوں کو زندہ رہنے دیں اور کہا کہ یہ ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہے کہ این او سی جاری کرنے کے بعد آخر کس طرح واپس لیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بول ملازمین کی تنخواہ اور بول ٹی وی کے لائسنس کا معاملہ ایک ہی ہے، ان کو الگ نہ سمجھا جائے نیز اب اس مسئلے کو جلد از جلد حل کیا جائے کیونکہ یہ بول ملازمین کے اہل خانہ کا مسئلہ ہے جو بحیثیت صحافی انصاف کے لیے آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔
علاوہ ازیں سیکریٹری اطلاعات عمران گردیزی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کچھ چینل مالکان بول کو بند کرنے کے درپے تھے۔ کامل علی آغا نے مزید کہا کہ پیمرا کا آزاد حیثیت میں نہ چلنا بھی آزادی صحافت پر قدغن لگانے کے مترادف ہے۔ انہوں نے حقائق توڑ مروڑ کر پیش کرنے پر ڈی جی لائسنس وکیل خان کی سخت سرزنش کی اور کہا کہ وزارتِ داخلہ سے پوچھا جائے کہ انہوں نے بول ٹی وی کو سیکورٹی کلیئرنس جاری کرنے کے بعد واپس کیوں لی۔
اس موقع پر سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ وزارت اطلاعات نے 28 مئی 2015ء کو بول کی نشریات رکوانے کے لیے پیمرا کو خط لکھ کر قانون کا مذاق اڑایا ہے۔ کامل علی آغا کا مزید کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی نے بول کے بارے میں جو قرار داد منظور کی ہے وہ سینیٹ کمیٹی کے لیے رہنمائی کا درجہ رکھتی ہے اور اس قرار داد کو ہماری نظر میں تقدس حاصل ہے۔ اجلاس میں بول ٹی وی کے فیصل عزیز خان نے سندھ اسمبلی کی قرار داد تفصیل سے پڑھ کر سنائی جس پر اراکین کمیٹی نے قرارداد کو سراہا اور کہا کہ قرارداد سے ہی رہنمائی لیں گے۔
دریں اثناء سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ جن الزامات کے تحت بول کو بند کیا گیا اسی طرح دیگر نشریاتی اداروں کو بھی بند کیا جا سکتا ہے۔ دو سال تک بول چینل کے ملازمین کی بھرتی ہوتی رہی اور بول چینل اپنی نشریات کے آغاز کی تیاری کر رہا تھا تو حکومت اس وقت کیا کر رہی تھی اور صرف امریکی اخبار میں خبر چھپنے کے بعد ہی بول چینل کے خلاف یہ کارروائی کیوں کی گئی۔ بول ٹی وی کی بندش کے لیے وزارت اطلاعات کا خط غیر قانونی تھا اور اس خط کی روشنی میں پیمرا کی کارروائی بھی غیر قانونی ہے، جب کہ ‘کونسل آف کمپلین’ میں پی بی اے کی شکایت بھی غیر قانونی تھی اور اس درخواست پر بول کا لائسنس معطل کرنے کی سفارش بھی غیر قانونی عمل تھا۔
چیئرمین کامل علی آغا نے مزید کہا کہ جرم ثابت ہوئے بغیر بول کو سزا دے دی گئی ہے، جبکہ پیمرا کی ٹیم گزشتہ اجلاس میں کی گئی باتیں دہرا کر محض وقت ضائع کر رہی ہے۔ ڈی جی لائسنسنگ پیمرا وکیل خان ہائی کورٹ کے فیصلے کا غلط مطلب نکال رہے ہیں، انہیں چاہیے کہ وہ انصاف کی بات کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر آئندہ اجلاس جلد بلایا جائے گا جس میں وزارت داخلہ سے وضاحتیں طلب کی جائیں گی۔
اس موقع پر چیئرمین پیمرا ابصار عالم نے کہا کہ قائمہ کمیٹی کی سفارشات نے ہمیں ایک نئی طاقت دی ہے اور اب ہم ان سفارشات پر عمل کرنے کے قابل ہیں۔
علاوہ ازیں سیکریٹری اطلاعات عمران علی گردیزی نے اعتراف کیا کہ یہ بات درست ہے کہ بول کے دفتر سے ایف آئی اے سامان اٹھا کر لے گئی۔ جبکہ سینیٹر نہال ہاشمی نے کہا کہ ملک دشمن، بلیک میلرز، ٹیکس چور، کالا دھن کرنے والے اور سزا یافتہ میڈیا مالکان کے نام ظاہر کیے جائیں اور ایسے مجرموں کے نام چھپانے نہیں چاہئیں۔ واضح رہے کہ بول انتظامیہ کی جانب سے اجلاس میں نذیر لغاری، فیصل عزیز خان اور ظاہر شاہ شیرازی نے شرکت کی۔ فیصل عزیز خان نے کہا کہ پیمرا کو مستقل چیئرمین کی غیر موجودگی میں بول کا لائسنس معطل کرنے کا اختیار نہیں ہے، جب کہ وزارت داخلہ سیکورٹی کلیئرنس جاری کرنے کے بعد واپس لینے کی مجاز نہیں ہے۔ معروف صحافی نذیر لغاری کا کہنا تھا کہ اگر اسی طرح سرکاری نوٹیفکیشن، احکامات، کرنسی نوٹ اور گزٹ واپس لیے جانے لگے تو پورا ریاستی نظام ہی گر پڑے گا۔ ‘کونسل آف کمپلین’ کی بول کے خلاف کارروائی قطعی غیر قانونی تھی جب کہ پیمرا نے بول کا لائسنس معطل کر کے سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کی ہے۔
مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارتی فوجی قبضے کے 79 برس مکمل ہو گئے، بھارت کے ناجائز قبضے کے خلاف لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں۔ بھارتی جبر کے خلاف کُل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر آزادی پسند تنظیموں کی مقبوضہ وادی میں کال...
اسٹیل مینوفیکچررز کو 30 دسمبر 2026 تک جدید مانیٹرنگ سسٹم نصب اور فعال کرنے کی ہدایت کردی گئی سیلز ٹیکس چوری کی روک تھام اور سٹیل کی پیداوار و ترسیل کی مؤثر نگرانی کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سٹیل سیکٹر میں مانیٹرنگ کا نظام سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، سٹیل مینوفیکچر...
صوبے میں مردوں کی شرح خواندگی 68 اور خواتین کی 47 فیصد ریکارڈ پنجاب 68 فیصد کے ساتھ سرفہرست، ملک کی مجموعی شرح خواندگی 63 فیصد تک پہنچ گئی پاکستان میں شرح خواندگی کے حوالے سے سندھ نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی، جہاں مجموعی شرح خواندگی 58 فیصد ہوگئی ہے۔ صوبے میں مردوں کی شرح خوا...
کورنگی جام صادق پُل پر ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 40 سالہ وقار ولد مسکین جاں بحق، 35 سالہ اہلیہ شدید زخمی ہو گئی کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔ریسکیو سروس کے مطابق کورنگی جام صادق پُل پر ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل ...
دل کی صحت، جسمانی قوت اور وزن کو قابو میں رکھنے میں مددگار، مونگ پھلی میں پروٹین، فائبر، وٹامنز اور اہم معدنیات موجود مونگ پھلی کو غذائیت سے بھرپور اور کم قیمت خشک میوہ جات میں شمار کیا جاتا ہے، جس میں پروٹین، صحت بخش چکنائیاں، وٹامنز، معدنیات اور اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں۔...
قطر ائیر کی کراچی اسلام آباد کی دونوں پروازوں نے شیڈول کے مطابق محفوظ لینڈ کیا، ذرائع ایران پر امریکی حملے کی دھمکی کے بعد مشرق وسطی میں جی پی ایس سگنلز میں مداخلت سے فلائٹ ٹریکنگ میں خلل آگیا۔ ذرائع کے مطابق دوحہ سے کراچی اور اسلام آباد کی قطر ائیر کی 2 پروازوں کے نمبرز اور ل...
بیٹا خوف کے باعث خاموش رہا، ٹیچر کیخلاف کیس سامنے آنے پر پوچھ گچھ کی تو مبینہ زیادتی کا انکشاف ہوا، والد سرکاری اسکول میں بچوں سے مبینہ زیادتی اور نازیبا ویڈیوز بنانے کا کیس، اہم پیش رفت سامنے آ گئی۔ پولیس کے مطابق انگلش ٹیچر صفدر عباس کے خلاف ایک اور مقدمہ درج، مقدمات کی تعدا...
حوثیوں کے اہم کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، انتظامی تنصیبات، مورچوں اور جنگجوں کے اجتماعات کو نشانہ بنایا گیا، ترجمان یمن میں حکومتی فورسز نے 750 سے زائد کارروائیوں میں حوثیوں کو بھاری نقصان پہنچانے کا دعوی کردیا دوسری جانب حوثیوں نے سعودی عرب کے اہم ہوائی اڈوں اور نیول بیس کو نشان...
فیصلہ سعودی عرب کے ہوائی اڈوں اور اہم تنصیبات پر حوثی میزائلوں اور ڈرون حملوں کے بعد کیا گیاامریکا نے سعودی عرب میں سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر اپنے غیر ہنگامی سرکاری ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کو ملک چھوڑنے کی ہدایت کردی۔ عرب ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریاض میں امریکی سفارت خانے ...
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے فیصلہ سازی میں کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی کو مائنس کرنے کی خبر پر اپنے ردعمل کا اظہار کر تے ہوئے کہاہے کہ فیصلہ سازی میں کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی کو مائنس کرنے کی خبر درست نہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق بیرسٹر گوہر نے تردید کی کہ فیصلہ سازی می...
اینٹی کرپشن حیدرآباد نے مقدمہ درج کرلیا، چیف اکاؤنٹنٹ فواز اشرف شیخ اور جونیئر اکاؤنٹنٹ وقاص بھٹی نامزد، معاملے کی مزید تفتیش جاریحیدرآباد(این این آئی) سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام میں جنوری 2025 سے اگست 2026 کے دوران پنشن کی مد میں 7 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد کی مبینہ غیر مجاز ا...
رجسٹرار آفس کے ذریعے درخواست کم از کم 15 روز قبل جمع کرانا ہوگیمہمانوں کو براہِ راست دعوت نامے جاری کرنے پر پابندی، خلاف ورزی پر کارروائی کا انتباہجامعہ کراچی کی انتظامیہ نے یونیورسٹی میں تمام پروگرامز، سیمینارز، کانفرنسز اور دیگر تقریبات کے انعقاد کے لیے وائس چانسلر کی پیشگی منظ...