... loading ...

نوازشریف حکومت برسراقتدار آتے ہی بھارت کے ساتھ خوشگوار تعلقات کے لئے مسلسل کوشاں رہی ہے۔ اس ضمن میں پاکستان کے بعض مخصوص حلقوں کی طرف سےاُن کی حمایت بھی کی جاتی رہی ہے مگر پاکستان کے اکثر حلقوں اور عوامی سطح پر اس معاملے میں خاصی بے چینی کا مظاہرہ اس لئے کیا جاتا رہا کیونکہ نوازحکومت نے بھارت سے دوستی میں توازن کا مظاہرہ کرنے کے بجائے یکطرفہ اقدامات کو ترجیح دی ہے۔ اس ضمن میں نوازحکومت کا رویہ تقریباً فدویانہ رہا ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی لاہور یاترا کو بھی وسیع عوامی حلقوں میں نشانہ تنقید بنایا گیا تھا۔ مگر اس کے باوجود نوازشریف نے اپنے بھارتی جھکاؤ کو برقرار رکھا اور پٹھان کوٹ واقعے میں بھارت کی خوشنودی کے لیے یکطرفہ اقدامات اُٹھائے۔ مگر اب اس کے منفی نتائج آنا شروع ہو گیے ہیں۔
بھارت نے نوازحکومت کے تمام فدویانہ اقدامات کو حقارت سے ٹھکراتے ہوئے پٹھان کوٹ حملے میں پاکستانی ریاست کو ملوث قرار دے دیا ہے۔بھارت نے ابتدا میں جیش محمد کو پٹھان کوٹ ائیر بیس پر حملے میں ملوث قراردیا تھا۔ نواز حکومت نے بغیر زمینی حقائق پر توجہ دیئے بھارتی موقف کو جوں کا توں قبول کرتے ہوئےبھارتی خواہشات کے مطابق جیش محمد کے خلاف یکطرفہ اقدامات اُٹھائے۔ بدقسمت نواز حکومت نے بھارتی توقعات کے مطابق اُٹھائے گیے اقدامات کا دفاع پاکستانی ذرائع ابلاغ میں کیا۔ اور جب نواز حکومت نے اپنے اقدامات کے دفاع میں ایک موقف اختیار کر لیا تو اب بھارتی حکومت نے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے اِسے ریاستی حمایت کے ساتھ ہونے والا حملہ قرار دے دیا ہے۔ بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے بھارتی لوک سبھا میں اظہار خیال کرتے ہوئے یہ کہا ہے کہ حکومت نے کہا کہ پاکستان کے غیر ریاستی عناصر یقیناً حملے میں ملوث تھے، مگر یہ عناصر پاکستان سے بغیر ریاستی حمایت کے کیسے حملہ کرسکتے تھے۔ اس لئے پاکستان کے غیر ریاستی عناصر نے پاکستان کی ریاستی حمایت کے ساتھ یہ حملہ کیا تھا۔
شاہد خاقان عباسی،مصطفی نواز کھوکھر ، اسد قیصر، اخونزادہ حسین یوسف زئی اور خالد یوسف چوہدری نے بدھ کی شب حکومتی مذاکرات کی آفر پر مشاورتی نشست میں مثبت جواب دینے کا فیصلہ رانا ثنا اللہ کے بیانات کا باریک بینی سے جائزہ ،پی ٹی آئی قیادت کے مشورے پر محمود اچکزئی اور راجا ناصر عباس...
آئی ایم ایف ممکنہ طور پر یو اے ای کے سفیر سے ملاقات کرکے رول اوور کی نئی یقین دہانی حاصل کرنا چاہے گا، آئی ایم ایف کے اسٹیٹ بینک حکام سے تکنیکی سطح کے مذاکرات جاری پیر سے آئی ایم ایف وفد اور وزارت خزانہ کے حکام کے مابین اسلام آباد میں مذاکرات ہوں گے، سمجھ نہیں آتی میڈیا رول...
افسوسناک واقعہ تور پل کے قریب پیش آیا ،دھماکے سے گھر کا بیشتر حصہ منہدم ہو گیا دھماکے سے متاثر گھر میں بچے افطاری کیلئے لسی خریدنے کیلئے جمع تھے،سکیورٹی ذرائع بلوچستان کے علاقے چمن میں گھر کے اندر سلنڈردھماکہ ہوا ہے جس میں بچوں سمیت 8افراد جاں بحق ہو گئے ۔واقع تور پل کے ایک ...
آصف علی زرداری نے مراد علی شاہ اوروہاب مرتضیٰ کی کراچی صورتحال پر پارٹی قیادت کی سخت کلاس لے لی ، فوری نتائج نہ آنے پر برہمی کا اظہار ،اجلاس میں سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا بتائیں پیسے، اختیارات کس چیزکی کمی ہے، یہاں سڑکیں تاخیر سے بنتی ہیں تو محسن نقوی سے پوچھ لیں انڈرپاس ساٹھ...
میرے ڈاکٹروں کو مجھ تک رسائی دی جائے،عمران خان نے کہا تھا کہ یہ لوگ مجھے مار دیں گے، اب سمجھ آتا ہے کہ وہ بالکل ٹھیک کہہ رہے تھے،عمران سے آج کسی کی ملاقات نہ ہوسکی، عظمی خان بانی کو الشفا انٹرنیشنل اسپتال لے کر جائیں ان کا طبی ڈیٹا ان کے ڈاکٹرز کے پاس ہے، یہ لوگ بہت جھوٹ بول چ...
کراچی کی سڑکوں کی بحالی کیلئے 8ارب، گل پلازہ متاثرین کیلئے 7ارب معاوضہ منظور آئی آئی چندریگر روڈ پر تاریخی عمارت کے تحفظ کیلئے ایک ارب 57 کروڑ روپے مختص سندھ کابینہ نے شہر کراچی کی سڑکوں کی بحالی کے لیے 8 ارب 53 کروڑ روپے اور گل پلازہ آتشزدگی متاثرین کے لیے 7 ارب روپے معاو...
فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی، زخمی اور لاشیں ڈی ایچ کیو بھکر منتقل وفاقی وزیرداخلہ کاشہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش پنجاب کے ضلع بھکر کی سرحد پر قائم بین الصوبائی چیک پوسٹ داجل پر خودکش حملہ ہوا جس میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 1 زخمی ہوگیا۔تفصیلات ک...
ناصر عباس، سلمان اکرم، عامر ڈوگر، شاہد خٹک و دیگر ارکانِ اسمبلی احتجاج میں شریک احتجاج میں بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالجین سے معائنہ کرانے کا مطالبہ سامنے آیا ہے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر اپوزیشن نے احتجاج شروع کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کے م...
21 جولائی 2025 کا حکم اس بینچ نے دیا جو قانونی طور پر تشکیل ہی نہیں دیا گیا تھا قواعد کے تحت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس ہی ماسٹر آف دی روسٹر ہیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں بڑا فیصلہ کرتے ہوئے وزیر اعظم اور وفاقی کابینہ کیخلاف توہینِ عدالت کی کار...
حملہ آوروں نے فائرنگ کے بعد دو گاڑیوں کو آگ لگادی اور فرار ہو گئے، عینی شاہدین حملے کی نوعیت واضح نہیں ہوسکی، علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا، اسسٹنٹ کمشنر بلوچستان کے ضلع پنجگور کے سرحدی علاقے چیدگی دستک میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے، حملہ آورو...
فضائی کارروائی کے دوران ننگرہار میں چار، پکتیکا میں دو اور خوست میں ایک ٹھکانہ تباہ، بہسود میں ایک ہی گھر کے 17 افراد ہلاک ہوئے ہیں،مارے گئے خوارجیوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے، سیکیورٹی ذرائع ان حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں، افغان طالبان کی وزارت...
یہ کیا ظلم تھا؟ کیسا انصاف ہے 180 سیٹوں والا جیل میں اور 80 سیٹوں والا وزیراعظم ہے،جماعت اسلامی قرارداد کی حمایت سے شریک جرم ، حافظ نعیم سے کوئی جا کر پوچھے کیا وہ سندھودیش کے حامی ہیں؟ ہمارے ہوتے ہوئیسندھو دیش کا خواب خواب ہی رہیگا، سندھو دیش نہیں بن سکتا،جو سب ٹیکس دے اس کو کو...