... loading ...

پاکستان میں اختلاف کے طور طریقے اور تنقید کی حدود وقیود کا مسئلہ سنگین سے سنگین ہوتا جارہا ہے۔ سیاست دان ایک دوسرے کے خلاف نہایت ناشائستہ زبان استعمال کرنے کے عادی ہو چکے ہیں۔ اور اب یہ رویہ ذرائع ابلاغ میں بھی در آیا ہے۔ ٹیلی ویژن انڈسٹری کے پھیلاؤ نے زبان وبیان کو زیادہ پست کردیا ہے۔ مگر ڈاکٹر شاہد مسعود کی شکایت پر پیمرا نے ایک دلچسپ قدم اُٹھایا ہے۔
پیمرا نے نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز سے وابستہ اینکر ڈاکٹر شاہد مسعود کی شکایت پر وزیر اطلاعات پرویز رشید کے بیانات کا نوٹس لے لیا ہے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے اپنے ایک پروگرام میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی گرفتاری کے حوالے سے بات کی تھی جس پر پرویز رشید نے سخت ردعمل کا اظہار کیا تھا۔ٹی وی اینکر نے اپنی شکایت میں چیئرمین پیمرا کی توجہ وزیر اطلاعات کی تنقید کی طرف دلائی ہے۔ اور موقف اختیار کیا ہے کہ پرویز رشید کے بیانات سے ان کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ انہوں نے وزیراطلاعات کے بیانات کو تضحیک آمیز قرار دیتے ہوئے اسے دنیا بھر میں اپنی ساکھ کے لئے نقصان دہ قراردیا ہے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے شکایت میں اپنی پوزیشن کی وضاحت میں کہا ہے کہ وہ پی ٹی وی کے سابق ایم ڈی جبکہ جنگ گروپ اور اے آر وائی گروپ کے ساتھ سینئر پوزیشنز پر کام کرچکے ہیں، وزیر اطلاعات کی ’دھمکیوں‘ کے بعد دنیا بھر سے متعدد لوگوں نے اس سلسلے میں اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ڈاکٹر شاہد مسعود نے اس بناء پر پیمرا سے درخواست کی کہ وہ اپنے قوانین کے تحت اس معاملے پر کارروائی کرے۔
پیمرا کے ترجمان نےاس پوری صورت حال پر اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ ڈاکٹر شاہد کی درخواست کو مزید کارروائی کے لیے پیمرا کونسل برائے شکایات کو ارسال کردیا گیا ہے۔
ذرائع ابلاغ اور سیاست کے مختلف حلقوں میں اس اقدام کو نہایت دلچسپی سے دیکھا جارہا ہے۔ کیونکہ کچھ اسی قسم کی شکایات سیاست دان ٹی وی اینکرز سے بھی رکھتے ہیں۔ اور خاص طور پر ڈاکٹر شاہد مسعود کے حوالے سے پی ایم ایل این کے حلقوں میں شدید نوعیت کی شکایات موجود ہیں۔ ایک تجزیہ کار نے وجود ڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے اس پر کہا ہے کہ ڈاکٹر شاہد مسعود کی شکایت پر پیمرا نے جو قدم اُٹھایا ہے ، وہی اقدام وہ سیاست دانوں کی شکایات پر ٹی وی اینکرز کے خلاف اُٹھانے لگے تو ڈاکٹر شاہد مسعودسمیت بہت سے ٹی وی اینکرز کو لینے کے دینے پڑ جائیں گے۔
ایران کی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل اور امریکا کے حملوں کے جواب میں خطے میں موجود امریکا کے 14 اڈوں کو نشانہ بنایا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی پاسداران انقلاب کے ترجمان نے بتایا کہ ایران کے ان حملوں میں سیکڑوں امریکی فوجی ہلاک ہوگئے۔ترجمان پاسدار...
ایران کے دوست مودی کا مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر گھناؤنا کردار سامنے آ گیا رجیم تبدیلی کیلئے ایران پر کئی ہفتوں تک بمباری کرنا ہوگی، بھارت کا مشورہ ایران کے نام نہاد دوست بھارت کا مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر گھناؤنا کردار سامنے آ گیا۔بھارت امریکا اور اسرائیل کو ایران کی...
فروری 2026 پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ کا سب سے تباہ کن مہینہ بن گیا سرمایہ کار پاکستان سے بھاگ رہے ہیں، معاشی بہتری کے دعوؤں کی دھجیاں اڑگئیں شہباز شریف کا معاشی بیانیہ زمین بوس ، فروری 2026 پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ کا سب سے تباہ کن مہینہ بن گیا، ڈھائی ہزار ارب روپے ...
خطے کو جنگ کی لپیٹ میں دھکیلا جا رہا ہے، امریکا کی پالیسی جنگ، خونریزی ،تباہی کے سوا کچھ نہیں ڈونلڈ ٹرمپ کا نام نہاد بورڈ آف پیس درحقیقت بورڈ آف وار ہے، امیر جماعت کا ایکس پر بیان امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کا مل کر ایران پر ح...
400 طالبان زخمی، پاک فوج نے 115 ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں اور 73 افغان چیک پوسٹیں تباہ کردیں،18 ہمارے قبضے میں ہیں، افغان چیک پوسٹوں پر سفید جھنڈے لہرا دیے گئے ذلت آمیز شکست کے بعد طالبان کا سول آبادی پر حملہ ،فتنۃ الخوارج کی ایبٹ آباد، صوابی اور نوشہرہ میں چھوٹے ڈرونز سے حملہ...
افغانستان کی طالبان رجیم پاکستان کے ساتھ جنگ چھیڑ کر مذاکرات کی باتیں کرنی لگی(ذبیح اللّٰہ مجاہد کی نیوز کانفرنس) نگران وزیر خارجہ مولوی امیر متقیکا قطری وزیر مملکت برائے خارجہ امور سے ٹیلی فونک رابطہ کابل حکومت پاکستان کیساتھ مسائل کے حل کیلئے مذاکرات کی خواہاں ،افغان سرزمین کس...
شاہد خاقان عباسی،مصطفی نواز کھوکھر ، اسد قیصر، اخونزادہ حسین یوسف زئی اور خالد یوسف چوہدری نے بدھ کی شب حکومتی مذاکرات کی آفر پر مشاورتی نشست میں مثبت جواب دینے کا فیصلہ رانا ثنا اللہ کے بیانات کا باریک بینی سے جائزہ ،پی ٹی آئی قیادت کے مشورے پر محمود اچکزئی اور راجا ناصر عباس...
آئی ایم ایف ممکنہ طور پر یو اے ای کے سفیر سے ملاقات کرکے رول اوور کی نئی یقین دہانی حاصل کرنا چاہے گا، آئی ایم ایف کے اسٹیٹ بینک حکام سے تکنیکی سطح کے مذاکرات جاری پیر سے آئی ایم ایف وفد اور وزارت خزانہ کے حکام کے مابین اسلام آباد میں مذاکرات ہوں گے، سمجھ نہیں آتی میڈیا رول...
افسوسناک واقعہ تور پل کے قریب پیش آیا ،دھماکے سے گھر کا بیشتر حصہ منہدم ہو گیا دھماکے سے متاثر گھر میں بچے افطاری کیلئے لسی خریدنے کیلئے جمع تھے،سکیورٹی ذرائع بلوچستان کے علاقے چمن میں گھر کے اندر سلنڈردھماکہ ہوا ہے جس میں بچوں سمیت 8افراد جاں بحق ہو گئے ۔واقع تور پل کے ایک ...
آصف علی زرداری نے مراد علی شاہ اوروہاب مرتضیٰ کی کراچی صورتحال پر پارٹی قیادت کی سخت کلاس لے لی ، فوری نتائج نہ آنے پر برہمی کا اظہار ،اجلاس میں سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا بتائیں پیسے، اختیارات کس چیزکی کمی ہے، یہاں سڑکیں تاخیر سے بنتی ہیں تو محسن نقوی سے پوچھ لیں انڈرپاس ساٹھ...
میرے ڈاکٹروں کو مجھ تک رسائی دی جائے،عمران خان نے کہا تھا کہ یہ لوگ مجھے مار دیں گے، اب سمجھ آتا ہے کہ وہ بالکل ٹھیک کہہ رہے تھے،عمران سے آج کسی کی ملاقات نہ ہوسکی، عظمی خان بانی کو الشفا انٹرنیشنل اسپتال لے کر جائیں ان کا طبی ڈیٹا ان کے ڈاکٹرز کے پاس ہے، یہ لوگ بہت جھوٹ بول چ...
کراچی کی سڑکوں کی بحالی کیلئے 8ارب، گل پلازہ متاثرین کیلئے 7ارب معاوضہ منظور آئی آئی چندریگر روڈ پر تاریخی عمارت کے تحفظ کیلئے ایک ارب 57 کروڑ روپے مختص سندھ کابینہ نے شہر کراچی کی سڑکوں کی بحالی کے لیے 8 ارب 53 کروڑ روپے اور گل پلازہ آتشزدگی متاثرین کے لیے 7 ارب روپے معاو...