... loading ...

فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف کا حالیہ دورہ قطر سنجیدہ سیاسی حلقوں میں مستقل طور پر موضوعِ بحث بنا ہوا ہے۔ آخر فوجی سربراہ کو قطرجانے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟ یہ سوال اس لئے بھی اہمیت اختیار کر گیا کہ فوجی سربراہ نے یہ دورہ وزیراعظم نوازشریف کے دورہ قطر کے فوراً بعد کیا۔ جس میں ایل این جی کے حوالے سے ایک بہت بڑا معاہدہ قطر حکومت کے ساتھ کیا گیا۔ اگر چہ اس معاہدے کے حوالے سے ایک طویل عرصے سے چہ مگوئیاں جاری ہیں اور یہ اطلاعات بھی گردش کرتی رہی ہیں کہ تفتیشی ادارے جن بڑے بڑے معاملات پر تفتیش کررہے ہیں، اُن میں ایک ایل این جی گیس کا معاملہ بھی شامل ہے۔ مگر ظاہر ہے کہ یہ کوئی وجہ نہیں ہوسکتی جو جنرل راحیل شریف کے دورہ قطر کا محرک بن سکے۔
بعض حلقوں کے نزدیک جنرل راحیل شریف کا دورہ قطر دراصل افغان مذاکراتی عمل کے حوالے سے ہو سکتا ہے۔ پاکستان کی جانب سے افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات میں طالبان کے تمام گروہوں کو کو مدعو کئے جانے کی تصدیق کی جاچکی ہے۔ افغانستان میں مفاہمتی عمل تیز کرنے کی خاطر ایک چار فریقی تعاون گروپ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکراتی عمل کے لئے مستقل طور پر متحرک ہے۔ مذکورہ گروپ میں امریکا، چین، پاکستان اور افغانستان شامل ہیں۔ چار فریقی تعاون گروپ کے مختلف اجلاسوں کے بعد اب افغان وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ مارچ کے پہلے ہفتے میں طالبان کے ساتھ براہ راست مذاکرات کے امکانات ہیں۔ پاکستانی وزارت خارجہ کی جانب سے اسی تناظر میں طالبان کے تمام گروہوں کو مدعو کئے جانے کی تصدیق کی ہے۔ اس تناظر میں بھی جنرل راحیل شریف کے دورہ قطر کو سمجھا جارہا ہے۔ کیونکہ طالبان کا ایک ناراض گروپ قطر میں بھی موجود ہے۔ اور قطر ہی وہ ملک ہے جہاں طالبان کا ایک سیاسی دفتر بھی باقاعدہ طور پر کام کررہا ہے۔ کہا یہ جارہا ہے کہ جنرل راحیل شریف نے قطر کی قیادت سے مل کر افغان حکومت اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات کی بحالی کے لئے حمایت حاصل کرنے کی کوشش کی ہے۔ مگر شاید یہ بات بھی پوری طرح دورہ قطر کے حوالے سے کافی نہ ہو۔کیونکہ طالبان کے کسی بھی دھڑے سے بات کرنے کے لئے پاکستان کو شاید قطر حکومت سے بات کرنے کی اتنی ضرورت کبھی محسوس نہیں ہو سکتی۔ پھر قطر میں طالبان کے جو ناراض عناصر بیٹھے ہیں، اُن کی افغان حکومت سے مذاکرات کے لئے حیثیت ایک ناگزیر فریق کے طور پر نہیں ہے۔ آغا طیب اور اُن کے کچھ رفقا طالبان سے مذاکراتی عمل کی بحالی میں فیصلہ کن حیثیت نہیں رکھتے۔ پھر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جنرل راحیل شریف قطر کے دورے پر کیوں تشریف لے گیے؟
اس ضمن میں کچھ حلقوں کا تو یہ دعویٰ بھی ہے کہ قطر کی اُس حیثیت کو بھی ضرور دھیان میں رکھنا چاہئے جو یہ ملک امریکی اثرورسوخ کے اعتبار سے خصوصی طور پر رکھتا ہے۔خطے میں تمام اہم عسکری اور سیاسی سرگرمیوں کے لئے قطر امریکا کے لئے ایک اہم مرکز کی شناخت رکھتا ہے۔ یہاں پر خطے میں ہونے والی تبدیلیوں کو دھیان میں رکھتے ہوئے انتہائی اہم فیصلے بھی خاص طور پر لئے جاتے ہیں۔ وجوہات کچھ بھی ہوں ، یہ ایک حقیقت ہے کہ فوجی سربراہ عام طور پر کچھ ایسے ملکوں کا دورہ کرتے رہے ہیں جہاں اُن سے پہلے یا بعد وزیراعظم نوازشریف بھی تشریف لے گیے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...