... loading ...

پٹھان کو ٹ واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت میں کچھ عجیب وغریب اقدامات میں ایک طرح سے یکسانیت پیدا ہو گئی ہے۔ پاکستان کے سنجیدہ حلقے اس معاملے میں اُٹھائے جانے والے تمام اقدامات کو حیرت کی نظر سے دیکھ رہے ہیں۔ پاکستان کے اندر بتدریج جیش محمد کے گرد حلقہ تنگ کیا جارہا ہے۔ اور موجودہ سیاسی حکومت کے مختلف ذمہ داران تحقیقات کے نتائج کا انتظار کئے بغیر جیش محمد کو پٹھان کوٹ واقعے کا ذمہ دار باور کرارہے ہیں۔ دوسری طرف بھارت کی جانب سے جیش محمد کے خلاف عالمی مہم بھی تیزی سے شروع کردی گئی ہے۔ پاکستان میں اُٹھائے جا نے والے تمام اقدامات بھارت کی اُس مہم کو تقویت دینے والے ہیں۔
اس ضمن میں ٹائمز آف انڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ بھار ت نے جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر پر پابندی کے لئے اقوام متحدہ سے ایک مرتبہ پھر رابطے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوارپ کے مطابق بھارت مسعود اظہر کا نام پابندی کی فہرست میں شامل کروانے کے لیے 1267 پابندی کمیٹی سے رابطہ کرے گا۔ بھارت کی جانب سے اس حوالے سے اس نکتے پر زور دیا جارہا ہے کہ ایک تنظیم کا نام فہرست میں موجود ہونے کے باوجود اس کے رہنما کا نام اس میں شامل نہ کیا جانا ایک خلاف معمول بات ہے۔
بھارت کی جانب سے اقوام متحدہ کی پابندی کمیٹی کو پاکستان سے تعلق رکھنے والے ایسے گیارہ دہشت گردوں کی فہرست فراہم کی گئی ہے جو مبینہ طور پر القاعدہ، طالبان اور دیگر کالعدم تنظیموں کے ساتھ منسلک ہیں اور ہندوستان میں دہشت گردی میں ملوث ہیں۔18 فروری کو ہندوستان میں دہشت گردی سے منسلک گیارہ افراد اور تنظیموں کی فہرست 2253/1989/1267 داعش اور القاعدہ سینکشنز کمیٹی کو پیش کی گئی تھی۔ اس سے قبل اقوام متحدہ نے 2001 میں جیش محمد پر پابندی عائد کی تھی لیکن بھارت کی جانب سے ممبئی حملوں کے بعد مسعود اظہر پر پابندیاں عائد کروانے کی کوشش اُس وقت کامیاب نہ ہوسکی تھی کیونکہ چین نے تب اس پر اعتراض اُٹھا دیا تھا۔
بھار ت میں یہ خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ بھارت کے پاس یہ ایک بہترین موقع ہے کہ وہ جیش محمد کے خلاف اپنی کارروائیوں کو تیز کرتے ہوئے عالمی سطح پر اُس کے گرد گھیر اتنگ کردے۔ کیونکہ بھارتی تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان کی موجودہ حکومت اس ضمن میں بھارت کو تقویت پہنچانے والے تمام اقدامات اُٹھانے کو تیار نظر آرہی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران امریکا کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے لیے بے تاب ہے اور وہ ڈیل ہونے کیلئے مر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ نے جنوبی ڈکوٹا ریاست میں امریکا کی 250 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ایران کے سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای ک...
سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دیکر پہلی بار ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں کامیابی فیفا ورلڈ کپ میں مصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور آسٹریلیا کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پنالٹی شوٹ آؤٹ میں4ـ2 سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ ک...
روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا، نام نہاد امن کے داعی درحقیقت جنگ کو طول دینا چاہتے ہیں، روسی صدر روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیو پر قبضہ کر لیا، روسی صدر پوتن نے کہا ہے کہ روس ہر قیمت پر فتح حاصل کرے گا۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین اور اس کے مغربی حامیوں کو ...
سندھ طاس معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی قیمت بھاری ہوگی،پاکستان اپنے جائز آبی وسائل پر غیرقانونی قبضہ ہر گز قبول نہیں کرے گا،پانی روکنے کی بھارتی کوشش کو جنگ تصور کیا جائے گا، اسحاق ڈار بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی کے نتائج 2ممالک تک محدود نہیں رہتے،پاکستان امن کا داعی ہے اور ہم...
20 بچوں کو نکال لیا گیا، ملبے میں مزید بچے دبے ہونے کا خدشہ۔پولیس نے مالک دو بھائیوںفیضان اور ریحان کو حراست میں لے لیا، ایک سال سے ٹیوشن سنٹر چل رہا تھا کمرے کی چھت پر مزدور کام کررہے تھے جس کی وجہ سے چھت گری، 5گرفتار،صدر ووزیراعظم کا اظہار افسوس،وزیراعلیٰ کا صوبے کے اسکولوں کی...
ہم کسی بھی صورت بنیادی حق سے دستبردار نہیں ہوں گے ، پی ٹی آئی رہنما اختر مینگل اتحادی ہیں انہیں ساتھ لے کر چلیں گے،پریس کانفرنس سے خطاب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں 400 لاپتا افراد کو بازیاب کرایا گیا۔ ا...
اسٹیٹ بینک نے بغیر قانونی اجازت بینک اکائو نٹس بلاک کرنے سے روک دیا عدالتی حکم پرعملدرآمدکی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی ،اعلامیہ سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بغیر قانونی وجہ، مجاز اتھارٹی کی منظوری اور تصدیق کے اکائونٹس بلاک کرنے سے روک دیا ۔عدالتی حکم پر اسٹیٹ بینک ...
مصنوعی قلت پیدا کرنے اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی سندھ میں گندم اور آٹے کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے،سید مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کو گندم کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خو...
رینجرز کیمپ پر حملے کی مذمت،شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، لواحقین سے تعزیت کا اظہار پاکستانی قوم اپنے وطن کی حفاظت اور دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے پُرعزم چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں رینجرز کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح ...
حملہ آوروں کا تعلق اسی تنظیم سے تھا، پاکستانی حکام بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ قرار دیتے ہیں جماعت الاحرار کی بنیاد اگست 2014میں رکھی گئی ، بانی عمر خالد خراسانی صحافت سے وابستہ رہے،ماہرین کراچی کے یونیورسٹی روڈ پر پاکستان رینجرز (سندھ)کے کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے ...
احتجاج ان کی خواہش نہیں بلکہ آخری آپشن ہے، دوبارہ احتجاج کرنا پڑا توپہلی گولی میرے سینے پر لگے گی، وزیراعلیٰ حکومت نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی، اسی لیے عوام نے انہیں تیسری مرتبہ حکومت کرنے کا موقع دیا،خطاب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ...
شہباز شریف کا ملک کیخلاف دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے کے آہنی عزم کا اعادہ،پاکستان آج دنیا میں امن کے علمبردار کا کردار ادا کر رہا ہے، قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے پاکستان کی پرخلوص ثالثی کاوشوں کے نتیجے میں امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت...